آندھرا میں دھماکہ، بیس زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آندھرا پردیش کے ضلع کریم نگر میں بم دھماکے سے بیس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ منگل کے روز صبح تقریبًا ساڑھے نو بجے پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کریم نگر کے بھِیڑ بھرے بس سٹاپ پر صبح زور دار دھماکہ ہواہے۔ ضلع کے سپرٹنڈ نٹ آف پولیس دیوندر سنگھ چوہان کا کہنا ہے کہ بم ایک ٹفن میں رکھاکر پلیٹ فارم پر چھوڑ دیا گيا تھا۔ انکے مطابق اگرچہ کسی گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن امکان ہے کہ اس کے پیچھے ماؤنواز باغیوں کا ہاتھ ہے۔ ماؤ نواز باغیوں نے پولیس کی بات کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کے وہ عوامی مقامات پر حملے نہیں کرتے۔ اس واقعےمیں بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ پولیس نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے۔ حیدرآباد سے تقریبا ایک سو ستر کلو میٹر کی دوری پر کریم نگر کا علاقہ ماؤنوازوں کا گڑھ ہے۔ یہ علاقہ کچھ ماہ سے پولیس کی سخت نگرانی میں ہے۔ تقریبا چالیس روز قبل اسی طرف وارنگل علاقےمیں ایک دھماکے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔ بعد میں پولیس نے بھی علاقےمیں دو مانوازوں ہلاک کرنے کا دعوٰی کیا تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||