BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 09 January, 2005, 05:24 GMT 10:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آندھرا پردیش: تشدد کا خطرہ
ریڈی
آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ نے ماؤ نواز باغیوں کے خلاف پولیس کارروائی کی مدافعت کی ہے
ہندوستان کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں ماؤ نواز مسلح تنظیم نکسل باڑی نے حکومت کے ساتھ جنگ بندی ختم کر نے کا اعلان کرتے ہوئے ریاستی حکومت پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

بی بی سی کے نامہ نگار عمر فاروق نے بتایا ہے کہ کیمونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ایک سینئر رہنما جم پنا نے ٹیلی فون پر بی بی سی بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاشم پور اور ورنگل میں پولیس کی کارروائیوں کے نتیجے میں نکسل وادیوں کی ہلاکتوں کے بعد ان کی تنظیم نے دوبارہ جوابی حملے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ جوابی حملے پولیس، سرکاری اہلکاروں اور حکمراں پارٹی کانگریس کے رہنماؤں پر کیے جائیں گے۔

انہوں کہا کہ حکومت جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہی ہے تو جنگ بندی کیسے برقرار رہ سکتی ہے اور اب جنگ بندی ختم ہو چکی ہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کو اب بھی جنگ بندی میں دلچسپی ہے تو اسے ایک دن کے اندر اعلان کرنا ہو گا کہ وہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرائے گی۔

دوسری طرف ریاستی وزیر اعلیٰ اور ریاستی پولیس کے سربراہ نے پولیس کی کارروائیوں کی دفاع کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر پولیس پر گشت کے دوران فائرنگ ہو گی تو جواب دینا ہی پڑے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد