BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت: طوفان سے اٹھارہ ہلاک

News image
بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں بجلی چمکنے، بادل گرجنے اور طوفانی ہواؤں کے سبب اٹھارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ سنیچر کو رات گئے پیش آیا۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس طوفان سے ضلع گنٹور میں دس افراد مارے گئے ہیں جبکہ باقی ہلاکتیں طوفان سے متاثرہ ساحلی علاقوں میں ہوئی ہیں۔

حکام کے مطابق اس طوفان کی وجہ خلیجِ بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ علاقے میں تقریباً پانچ گھنٹے تک تند وتیز ہواؤں کے ساتھ بادل گرجتے اور بجلی چمکتی رہی۔

اس بے موسم بارش اور طوفانی ہواؤں سے بہت سےگھرمنہدم ہوگئے ہیں۔ علاقے کے بہت سے پیڑ اور بجلی و ٹیلی فون کے کھبمے اکھڑ گئے ہیں جس سے مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے۔

خشک سالی کے سبب آندھرا پردیس کے کسانوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے اور ایسے میں اس طوفان سے ان کی آم کی فصل پوری طرح تباہ ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں اس طرح کے مزید طوفان آنے کا امکان ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد