جاپانی وزیراعظم بھارتی دورے پر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جاپان کے وزیراعظم جونی چیرو کوئی زومی ہندوستان کے تین روزہ دورے پر دلی پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مسٹر کوئی زومی اپنے دورے میں ہندوستان کے ساتھ تجارتی رشتوں کو بہتر کرنے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے پر زور دیں گے۔ کوئی زومی دلی میں ہندوستانی وزیراعظم موہن سنگھ، صدریہ جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام، وزیرخارجہ نٹور سنگھ اور اپوزیشن لیڈر لال کرشن اڈوانی سے ملاقات کریں گے۔ نئی دلی میں جاپانی سفیر یاسیکونی اینوکو کے ایک بیان مطابق بات چیت کے بعد جاپان اور ہندوستان ایک مشترکہ بیان جاری کریں گے۔ ہندوستان ، جاپان، برازیل اور جرمنی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کا دعوٰی پیش کیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ جاپان اور ہندوستان اس مسئلے پر ایک دوسرے کی حمایت کا اعلان کریں گے۔ سلامتی کونسل میں رکنیت کے معاملے پر چین جیسا بڑا ایشیائی ملک جاپان کی مخالفت کرتا ہے اور کوئی زومی کی کوشش ہوگی کہ وہ ہندوستان کی مکمل حمایت حاصل کرلیں۔ جمعہ کے روز کوئی زومی وزیر تجارت کمل ناتھ مرار کا اور کئی بڑے تاجروں و صنعت کاروں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ جاپان ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے ملکوں میں سے ایک ہے اور دلی میں چلائی جا رہی رہی میٹرو ریل میں بھی جاپان کا اہم کردار ہے۔ سنہ انیس سو اٹھانوے میں نیوکلیائی تجربہ کرنے کے بعد ہندوستان اورجاپان کے درمیان رشتوں میں کچھ دوریاں آگئی تھیں۔ لیکن دو ہزار ایک میں پابندیاں ہٹانے کے بعد دونوں ملکوں کے رشتوں میں بہتری آئی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||