جاپان، بھارت آٹھ نکاتی ایجنڈا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جاپان کے وزیراعظم جانی چیرو کوئی زومی نے جمعے کے روز بھارت کے وزیرِ اعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کی اور دونوں نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کے لیے ایک دوسرے کی حمایت پر اتفاق کیا۔ وزیرِ اعظم کوئی زومی اور وزیرِ اعظم من موہن سنگھ نے دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے آٹھ نکاتی ایجنڈے پر دستخط کرنے کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔ جاپان کے وزیراعظم بھارت کا تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ سلامتی کونسل کے مسئلے کے علاوہ جاپان اور بھارت نے مشترکہ اعلامیے میں دونوں ممالک کے درمیان اہم اقتصادی اور علاقائی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ گزشتہ پانچ سالوں میں یہ کسی بھی جاپانی وزیرِ اعظم کا بھارت کا پہلا دورہ ہے۔ ہندوستان ، جاپان، برازیل اور جرمنی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کا دعوٰی پیش کیا ہے۔ سلامتی کونسل میں رکنیت کے معاملے پر چین جیسا بڑا ایشیائی ملک جاپان کی مخالفت کرتا ہے اور پاکستان بھارت کے مستقل رکنیت کے خلاف ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||