BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مشرق وسطی کے لیے سستی پروازیں
ائر انڈیا
ان پروازوں پر مسافروں کو کھانے پینے کی اشیاء مہیا کی جائیں گی
بھارت کی پہلی بجٹ یا سستی فضائی کمپنی نے مشرق وسطی سے اپنی بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔

بھارتی کی سرکاری فضائی کمپنی ائر انڈیا ایکسپریس کی پہلی پرواز بھارت کے جنوبی شہر تریوندرم اور ابوظہبی کے درمیان شروع کی گئی ہے۔

اس فضائی سفر کا کرایہ باقی فضائی کمپنیوں سے چالیس فیصد کم ہے۔ ائر انڈیا خلیجی ممالک کے لیے جہاں تیس لاکھ کے قریب بھارتی باشندے مقیم ہیں مزید پروازیں شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ائر انڈیا بھارت کے مختلف شہروں سے جن میں کوچن، دلی اور ممبئی شامل ہیں خلیجی ممالک کے لیے ایک ہفتے میں چالیس پروازیں شروع کرنے کا انتظام کر رہی ہے۔

تریوندرم سے ابو دہبئی کا کم از کم کرایہ تین ہزار دو سو پچاس روپے ہے اور ممبئی سے دبئی کا کرایہ صرف دو ہزار سات سو پچاس روپے ہے۔

ائر انڈیا نے ان پروازوں کے لیے ایک سو اکاسی سیٹوں والے تین بوئنگ 737-800طیارے مختص کئے ہیں۔

ائر انڈیا کے ایک اہلکار کے مطابق ان پروازوں کو شروع کرنے کا مقصد فضائی سفر کو لوگوں کی قوت خرید میں لانا اور مسافروں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسافر جتنے دن پہلے ٹکٹ خریدیں گے ٹکٹ کی قیمت اتنی ہی کم ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ائر انڈیا دوسری سستی فضائی کمپنیوں کے برعکس دوران پرواز مسافروں کو کھانے پینے کی اشیاء بھی مہیا کرے گی۔

گزشتہ سال ایک سو چالیس لاکھ مسافروں نے فضائی سفر کیا تھا لیکن رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ان مسافروں کی تعداد میں چھبیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ملک کے پہلی بجٹ ائر لائن ’ائر دکن‘ نے گزشتہ سال ملک کے مختلف شہروں کے درمیان ارزاں پروازیں شروع کی تھیں۔ ’ائر دکن ‘ کی دیکھا دیکھی دو اور فضائی کمپنیاں’ کنگ فشر ائر لائن‘ اور ’سپائس جٹ‘ بھی مئی سے سستی پروازیں شروع کر رہی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد