بیرون ملک پروازوں کی اجازت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت میں نجی مقامی فضائی کمپنیوں کو بیرون ملک یا بین الاقوامی پروازوں کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔ کابینہ کے فیصلے کے مطابق خلیج ممالک کےعلاوہ اب نجی فضائی کمپنیاں عالمی سطح پر بھی کام کر سکیں گی۔ شہری ہوابازی کی وزارت نے پرائيوٹ ایرلائنز کو بیرون ملک جانے کی تجویز پیش کی تھی جسے کابینہ نے منظور کر لیا ہے ۔ یہ سہولیات صرف انہیں کمپنیوں کو دی گئی ہے جنہیں اندرون ملک کم سے کم پانچ سال کا تجربہ حاصل ہے ۔اس فیصلے کا نفاز آئندہ برس اپریل سے ہوگا۔ شہری ہوا بازی کے وزیر پرفل پٹیل اور وزیر دفاع پرنب مکھرجی نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پرائیوٹ فضائی کمپنیاں خلیج ممالک کے علاوہ تمام بیرون ممالک کی پرواز کر سکیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نجی فضائی کمپنیاں، سرکاری فضائی کمپنی، ایر انڈیا کے راستوں میں مداخلت نہیں کریں گی۔ اس طرح انڈین ائیر لايئن سب سے فائدے مند خلیجی ممالک کو اپنی خدمات مکمل طور پر جاری رکھے گی۔ حکومت کے اس فیصلےکے تحت اب ہندوستان کی پرائیویٹ سہارا انڈیا اور جیٹ ایرویز ، آسٹریلیا ، چین ، امریکہ ، اورارجنٹینا جیسے ممالک کو اپنی پرواز یں مہیا کر رہی ہیں۔ اس سے قبل انہیں صرف سارک ممالک میں ہی پروازوں کی اجازت تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||