BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 17 December, 2004, 12:14 GMT 17:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت میں ڈزنی کی نشریات کا آغاز
والٹ ڈزنی
بھارت میں ڈزنی چینلز چار زبانوں میں دستیاب ہونگے
بین الاقوامی میڈیا گروپ والٹ ڈزنی نے بھارت میں بچوں کے لیے کارٹون کے دو نئےٹی وی چینلز کا آغاز کر دیا ہے۔

کمپنی ’ڈزنی چینل‘ اور ’ٹون ڈزنی‘ چینل انگریزی کے علاوہ تین علاقائی زبانوں میں نشر کرے گی۔ ڈزنی کی بھارت میں جگہ بنانے کی پہلی کوشش ہے۔ ایک اندازے کے مطابق بھارت میں دس سال سے کم عمر بچوں کی تعداد دس کروڑ ہے۔ یہ دونوں چینل شمالی بھارت میں ہندی اور انگریزی میں جب کہ جنوب میں تیلگو اور تامل میں دستیاب ہوں گے۔

والٹ ڈزنی نے ان چینلز کی نشیریات کے لیے بھارت کے سٹار ٹی وی نیٹ ورک سے معاہدہ کیا ہے۔

والٹ ڈزنی ٹی وی انٹرنیشنل (انڈیا) کے مینیجنگ ڈائریکٹر رجت جین کا کہنا ہے کہ مقامی آبادی کی ضروریات اور مزاج پر بہت توجہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت میں بچے اپنے پروگرام صرف دس فی صد دیکھتے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ انہیں اچھے پروگرام میسر نہیں ہوتے۔

سن دو ہزار ایک تک بھارت میں بچوں کے لیے صرف ایک چینل ٹرنر انٹرنیشنل کارٹون نیٹ ورک تھا۔ لیکن صرف اس سال کے دوران تین چینلز کا آغاز کیا گیا ہے جن میں یو ٹی وی کا ہنگامہ، سونی کا اینی میکس اور ٹرنر کا پی او جی او شامل ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد