BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 29 April, 2005, 12:18 GMT 17:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گنگا کنارے پہلا ہندو تِھیم پارک

گنگا کنارے پہلا ہندو تِھیم پارک
لوگ کہتے ہیں کہ یہ ’دنیا میں اب تک کا سب سے بڑا دیو مالائی تھیم پارک‘ ہے۔

بھارت میں دریائے گنگا کے کنارے ڈزنی لینڈ کی طرز پر بنائے جانے والے اس تھیم پارک کا نام ’ گنگا دھام‘ ہے جہاں موجود رام، ہنومان اور کرشنا جیسے دیوتاؤں کی مورتیاں لوگوں کی دلچسپی کا مرکز ہوں گی۔

پچیس ایکڑ رقبے پر پھیلے اس پارک میں جدید جھولوں کی مدد سے ہندو دیوتاؤں سے متعلق داستانوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

News image

اس کے علاوہ ایک اینیمیٹڈ دیو مالائی عجائب گھر، ’ٹمپل سٹی‘، خوراک کی فراہمی کے علاوہ ساؤنڈ اور لائٹ شو کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

یہ پارک دریائے گنگا کے کنارے ہری دوار میں بنایا جا رہا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ہندو دیوتا وشنو اس شہر سے گزرے تھے۔ تقریباً ایک کروڑ اسی لاکھ افراد ہر سال اس شہر کی زیارت کو آتے ہیں۔

اس منصوبے کے چیف ایگزیکٹو شیو ساگر کا کہنا ہے کہ لوگ اپنے بچوں کے ہمراہ اس پارک کی سیر سے نہ صرف محظوظ ہوں گے بلکہ انہیں ہندو دیوتاؤں کی داستانوں سے بھی آگاہی حاصل ہو گی۔

اس پارک کی تعمیر کا کام اس سال کے آخر میں شروع ہو جائے گا جو توقع کے مطابق سنہ دو ہزار سات تک مکمل کر لیا جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد