BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 29 April, 2005, 00:38 GMT 05:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دو روپے کی سونامی امداد
دو روپے کا چیک
’متاثرین کے ساتھ بہت بڑا مذاق کیا گیا ہے‘
بھارت کے اینڈمان اور نکوبار جزائر میں سونامی سے متاثر ہونے والے افراد نے مقامی حکومت کی طرف سے ملنے والی ’تھوڑی‘ سی امداد کی مذمت کی ہے۔

ایک عورت کو اس کی ناریل کی فصل تباہ ہونے پر صرف دو روپے کا چیک دیا گیا۔

جزائر کے منتظم اعلیٰ یا چیف ایڈمنیسٹریٹر نے اب یہ تسلیم کیا ہے کہ کئی سونامی متاثرین کو ’مضحکہ خیز‘ چیک بھیجے گئے ہیں۔

چھبیس دسمبر کو بحیرہ ہند میں آنے والے سونامی میں جزائر کے ہزاروں لوگ ہلاک ہوئے اور بہت سے بچ جانے والے افراد بے گھر ہوئے۔

بھارت کی مرکزی حکومت نے جزائر کے متاثرین کے لیے لاکھوں ڈالر دینے کا وعدہ کیا تھا۔

News image

نکوبار کے جزائر کے رہنے والے کئی افراد نے کہا ہے کہ انہیں بہت کم رقم کے چیک ملے ہیں۔

نکوبار کے گاؤں نانکوری میں رہنے والی چیریٹی چیمپئن نے بی بی سی کے نامہ نگار کو ایک چیک دکھایا جو کہ دو روپے کا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ’میرے ناریل اور سپاری کے 300 کے قریب درخت سونامی میں تباہ ہوئے اور جس نقصان کی قیمت بیس ہزار روپے کے قریب ہے‘۔

’لیکن اگر حکومت کی طرف سے بھی نقصان کا تخمینہ لگائیں تو یہ پانچ سے چھ ہزار روپے کے قریب آتا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’دو روپے تو آپ کھڑکی کے ٹوٹے شیشے کے لیے بھی نہیں دیتے‘۔

بی بی سی کے نامہ نگار سوبھیر بھومک کے مطابق ان کو بینک میں چیک جمع کروانے کے لیے اکاؤنٹ کھولنا پڑے گا اور ان کا قریبی بینک اکاؤنٹ کھولنے کے لیے پانچ سو روپے مانگتا ہے۔

کار نکوبار جزائر کے ملاکا علاقے کے ڈینیئل یونس کو 41 روپے کا چیک ملا ہے۔ حکومت کے تخمینے کے مطابق یہ 200 سپاری کے اور 300 کیلے کے درختوں کے نقصان کا معاوضہ ہے۔

نکوبار کی ٹرائبل یوتھ آرگنائزیشن کے صدر راشد یوسف نے کہا ہے کہ ’انتظامیہ متاثرین کے ساتھ بڑا مذاق کر رہی ہے‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد