BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 09 January, 2005, 12:53 GMT 17:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت: سونامی پر آل پارٹیز کانفرنس

منوہن سنگھ
بھارت قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے نشنل ڈیساسٹر اتھارٹی قائم کرئے گا۔
ہندوستان نے سونامی جیسے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے نشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم منموہن سنگھ نے سونامی تباہی پر کل جماعتی میٹینگ بلائی تھی جس میں سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی اور کانگریس کی صدر سونیا گاندھی سمیت سبھی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

میٹنگ کے شرکاء نے حکومت سے کہا کہ امدادی کاموں میں متاثرہ بچوں اور بیواؤں کا خاص خیال رکھا جائےاور ماہی گیروں کی آباد کاری کو ترجیح دے۔

حزب اختلاف نے کچھ معاملات میں حکومت پر نکتہ چینی کی لیکن امدادی کاموں کے لئے اسکی کوششوں کو سراہا۔

وزیر داخلہ شیوراج پاٹل نے بتایا کہ لوک سبھا کے اگلے اجلاس میں نشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی قائم کرنے کے لیے بل پیش کیا جائے گا۔

وزیر دفاع پرنب مکھرجی، وزیرداخلہ شیوراج پاٹل اورمرکزی وزیر شرد پوار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ آل پارٹی میٹنگ بڑے اچھے ماحول میں ہوئی اور اسکے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔

انکا کہنا تھا'' سبھی جماعتوں نے حکومت کی کارکردگی کو سراہا ہے اور سب نے سونامی لہروں کی پیشگی اطلاع کے لئے‎ خصوصی ٹیکنالوجی کے نصب کرنے پر زور دیا ہے۔حکومت بہت ہی جلد اس پر اہم قدم اٹھائیگی۔

شرکاء نے تجویز پیش کی کہ ساحل سمندر پر اجڑے گھروں کی دوبارہ تعمیر کے وقت ان کو سمندر ذرا دور بنایا جائے تاکہ وہاں تک سونامی کی لہریں نہ پہنچ سکیں۔

یتیموں اور بیواؤں کے متعلق سب میں تشویش پائی گئي ہے اور سب نے انکی نفسیاتی بحالی پر زور دیا ہے۔ انکی امداد پر خصوصی توجہ دی جائیگی۔

شیوراج پاٹل کا کہنا تھا کہ سبھی نےآباد کاری کے عمل میں ماحولیات کے تحفظ پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ نئی آبادی بسانے میں ماحولیات کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیۓ۔

وزیراعظم نے میٹنگ کی شروعات میں متاثرہ علاقوں میں نقصانات اور امدادی کارائیوں کی تازہ صورت حال کا جائزہ پیش کیا اور تباہ کاری سے نمٹنے کے مسائل پر رہنماؤں نے سے تبادلہ خیال کیا۔

میٹینگ کے بعد حزب اختلاف کی رہنما سشما سوراج نے کہا کہ آل پارٹی میٹنگ تاخیر سے بلائی گئی ہے اسی لئے امدادی کاموں میں ربط کی کمی ہے۔ لیکن انکا کہنا تھا سب سے اہم بات یہ ہے کہ حکومت نے تقریبا سبھی تجاویز پر مثبت ردعمل ظاہر کیا ہے اور تمام پہلوؤں پر توجہ دینے کو کہا ہے۔

محترمہ سشما سوراج نے کہا کہ اگر حکومت سونامی سے متعلق خبرداد کرنے والی تکنیک نصب کر تی ہے تو یہ بہت اچھا قدم ہے اور اس سے بہت فائدہ ہوگا۔

حکومت نے کہا ہے کہ امدادی کاموں اور آباد کاری کے عمل میں وہ تمام پہلوؤں پر خاطر خواہ توجہ دے گی اور ان کوششوں میں مالی دشواریوں کو کسی بھی طرح روکاوٹ نہیں بننے دیا جائیگا۔

ظالم سمندر
کتنے خواب توڑے سمندر نے: فراز ہاشمی کی نظم
انڈونیشیاتباہی کے مناظر
انڈونیشیا میں تباہی کے مزید مناظر سامنے آئے
سونامی سے اب تک
تباہی کے بعد کی صورتحال، تصاویر میں
سونامی کی روداد
سونامی: زلزلے سے تباہی تک
بات سے باتنقصان دہ ہمدردی
سونامی متاثرین اور وی آئی پی: وسعت اللہ خان
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد