BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 04 January, 2005, 16:53 GMT 21:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ظالم سمندر

بستی بستی ساحل ساحل ماری مار سمندر نے
لمحے بھر میں توڑے دئے ہیں کتنے خواب سمندر نے

دھرتی کوکھ سے طوفان اٹھا چڑھ دوڑی سونامی
کتنی ماؤں کی آس کو توڑا ایک ظالم سمندر نے

فرط غم سے دھرتی کانپی آسماں بھی رویا
جب ماؤں کی گودوں سے چھینے گل عذار سمندر نے

گنتے گنتے ہاتھ ہوئے شل آنکھیں گئیں پتھرا
ایک کروٹ میں خون کیے ہیں کتنے پیار سمندر نے

بیکس بے بس دکھیاری ماں ڈھونڈے اپنے پھولوں کو
مسل دیا پل بھر میں جن کو خونخوار سمندر نے

غفلت میں جو ٹوٹ پڑی وہ قیامت صغریٰ تھی
ٹکڑے کر کے جس نےپھینکا ہرگھر بار سمندر نے

روٹی پانی کپڑے لے کر بھاگے دوڑے جائیں
بنا دیا ہے دشمنوں کو یارِ غار سمندر نے

جن کی نسلوں کو اس نےاپنی گود میں پالا تھا
اجاڑ دیا پھر ان کو کیوں پالن ہار سمندر نے

جس دھرتی پہ بابا آدم سب سے پہلے اترے تھے
تباہ کیا اس لنکا کو ناہنجار سمندر نے

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد