بھارتی اداکار فائرنگ مقدمے سے بری | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر حیدرآباد میں اداکار وزیراعلیٰ انجہانی این ٹی رماراؤ کے اداکار بیٹے بالا کرشنا کو فائرنگ کے ایک مقدمے میں تمام الزامات سے بری کر دیا گیا ہے۔ اداکاری میں مقبولیت کے بعد سیاست میں آنے والے اور پھر اندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ بننے والے آنجہانی این ٹی راما راؤ کے بیٹے بالا کرشنا پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک تقریب کے دوران ایک پروڈیسر اور ان کے ایک اسسٹنٹ پر گولیاں چلائی تھیں۔ بالا کرشنا پر قتل کرنے کے ارادے کاالزام لگایا گیا تھا اس کے علاوہ ان کی اہلیہ پر بھی الزام لگایا کہ انہوں نے اس مقدمے کے ثبوت مٹانے کی کوشش کی۔ فائنگ کے اس واقعے میں پروڈیسر بلم کونڈا سریش اور ان کے اسسٹنٹ ستیا نرائن چوہدری زخمی ہو گئے تھے اور فائرنگ کا یہ واقعہ بالاکرشنا کے گھر پر پیش آیا تھا۔ اس مقدمے کے مدعی پروڈیوسر بلم کونڈاسریش نے بعد میں اپنا بیان یہ کہہ کر واپس لے لیا کہ انہیں نشانہ نہیں بنایا گیا تھا بلکہ وہ بیچ بچاؤ کراتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے۔ بیان واپس لیے جانے کے بعد عدالت نےمقدمے کی دو ماہ سماعت کرنے کے بعد بال کرشنا اور ان کی اہلیہ کو بری کر دیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||