BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 08 June, 2004, 17:02 GMT 22:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بالا کرشنا کیس میں نیا موڑ
بالاکرشنا
تلگو فلموں کے معروف اداکار بالاکرشنا
فلم ساز بیلمکونڈا کے حملہ آور کی شناخت کے بارے میں بیان کے بعد بالاکرشنا کیس میں ایک نیا موڑ آیا ہے۔

اپنے بیان میں فلم ساز بیلمکونڈا نے کہا ہے کہ انہیں اپنے حملہ آور کی صحیح شناخت کے بارے میں معلوم نہیں۔ اس کیس میں تیلگو فلموں کے اداکار بالاکرشنا کو اقدام قتل کے الزام میں پانچ روز قبل گرفتار کر لیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق بالاکرشنا نے جمعرات کی رات پروڈیوسر بیلمکوندا سریش پر گولی چلانے کا اعتراف کیا تھا۔ مگر اب بیلمکونڈا نے کہا ہے کہ وہ اپنے حملہ آور کی شناخت نہیں کر سکتے۔

انہوں نے حیدر آباد دکن میں صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے اس شخص کو نہیں دیکھا جس کے ہاتھ میں پستول تھی اور اس لئے انہیں یہ نہیں معلوم کہ گولی کس نے چلائی۔

انہوں نے اس بات سے بھی انکار کیا کہ ان کی اس رات ڈائر یکٹر سے تکرار ہوئی تھی۔ ان کے مطابق وہ دونوں بالاکرشنا کی 10 جون کو ہونے والی سالگرہ کی تیاریوں کے بارے میں بات چیت کر رہے تھے۔

پولیس کو ابتدائی بیان میں بیلمکونڈا نے کہا تھا کہ ان پر گولی بالا کرشنا نے چلائی تھی۔

دریں اثناء بالاکرشنا کے ایک ملازم نے بیان دیا ہے کہ اس رات اس نے اداکار کو اپنے آپ کو گولی مار کر خود کشی کرنے کی کوشش کرتے دیکھا تھا۔ اس کے مطابق بالاکرشنا اس کوشش میں ناکام رہے کیونکہ وہ پستول میں چھ کی چھ گولیاں پہلے ہی فائر کر چکے تھے۔

اس وقت بالاکرشنا عدالتی تحویل میں ہیں اور حیدرآباد میں ایک سرکاری ہسپتال میں علاج کے لئے داخل ہیں۔ اس کیس کی اگلی سماعت 21 جون کو ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد