BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 05 May, 2004, 20:08 GMT 01:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایک شو مختلف آراء کی روشنی میں
سیف علی خان
بالی ووڈ کے ممتاز اداکار سیف علی خان
آمنہ نے شو کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چار مئی کو انڈسٹری پروڈکشن کی طرف سے عریبئن سی کنٹری کلب میں منعقد کرائے جانے والے شو کو دیکھ کر انہیں بہت مزا آیا۔ سارے ہی آئیٹم بہت اچھے تھے لیکن خاص طور سیف علی خان کا ڈسکو والے گانے پر رقص دیکھ کر بہت مزا آیا۔

یہ گانا لوگوں کو اتنا پسند آیا کہ انہوں نے چاہا کہ یہ گانا دوبارہ پیش کیا جائے اور جب سیف علی خان نے سیاہ چشمہ اتار کر پھینکا تو لوگوں میں ہل چل مچ گئی۔

سیف علی خان نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ ’میں اس دورے اور خاص طور پر لوگوں کی محبت پا کر بہت خوش ہوا ہوں‘۔

سیف علی خان نے کہا کہ فنکاروں پر بلکل دباؤ نہیں ہونا چاہیے۔ لوگوں کو یا شو منعقد کرنے والوں کو یہ توقع نہیں رکھنی چاہیے کہ وہ ’امن کے سفیر‘ بن جائیں بلکہ وہ تو درحقیت فنکار ہیں اور ان کو فنکار ہی کی حیثیت سے کام کرنا چاہیے۔

لوگوں نے باقی فنکاروں کی بھی بہت حوصلہ افزائی کی۔ سشمیتا سین تو اس قدر متاثر ہوئیں کہ انہوں نے اعلان کیا کہ ’اگر انہیں پھر کبھی پاکستان میں شو کرنے کا موقع ملےگا تو یہ پیش کش وہ بخوشی قبول کر لیں گی‘۔

 میں لوگوں کی محبت پا کر بہت خوش ہوا ہوں۔
سیف علی خان

سشمیتا سین جو صرف چند گھنٹوں کے لیے پاکستان آئیں تھیں انہوں نے کہا کہ ’ان کی خواہش ہے کہ وہ دوبارہ پاکستان میں آئیں اور اچھے اچھے پاکستانی کھانے کھائیں، شاپنگ کریں اور سیروسیاحت سے لطف اندوز ہوں۔

جو مشاہیرشو کے موقعہ پر اداکار ہمایوں سعید، عدنان سمیع، بشریٰ انصاری، ٹیلی ویژن پروڈیوسر شہزاد نواز، مشہور اداکار ساجدہ کاظمی، علی کاظمی موجود تھے۔

جب ملائکہ نے یہ کہا کہ کیا کوئی ان کے ساتھ اسٹیج پر رقص کرنا چاہتا ہے تو علی کاظمی نے خود کو ڈانس پارٹنر کے طور پر پیش کیا۔

ملائکہ نے جس گانے پر اختتام کیا وہ ’چھیاں چھیاں‘ تھا۔ لیکن اس سے پہلے گانے پر جو کہ ’ماہی وے‘ تھا اس پر ساؤنڈ سسٹم خراب ہو گیا تھا۔

عدنان سمیع تو گویا سشمیتا کے سحر میں اس قدر کھو گئے تھے کہ سشمیتا سین کے لباس پر لگے ہوئے بلب کی روشنیوں نے انہیں اِدھر اُدھر نظر اٹھانے کا موقع ہی نہ دیا اور انہوں نے کہا کہ بلا مبالغہ سشمیتا سین پہلے سے بھی کہیں زیادہ پر کشش اور خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔

اس کے علاوہ سشمیتا سین شو کے دوران اسٹیج سے نیچے اتر گئیں اور وہ لوگوں سے گھل مل کر ان سے شعر و شاعری کی اور ان سے گفتگو کی اور داد بھی وصول کی۔

سیف علی خان نے فون پر اپنی والدہ کو اپنی پرفارمنس کے بارے میں بتاتے ہوئے کہ انہیں بھی وہاں موجود ہونا چاہیے تھا۔

اس شو سے متعلق ایک پبلک سروے بھی کیا گیا جن میں مختلف لوگوں سے اس شو کے بارے میں رائے طلب کی گئی۔ خدیجہ اور ان کی دوستوں نے اپنی پاکٹ منی سے پانچ ہزار روپے کے ٹکٹ خریدے ہوئے تھے ان کا کہنا ہے کہ ان کو سیف علی خان کا ڈانس بہت پسند آیا لیکن سیف کے کپڑے پسند نہیں آئے کیونکہ سیف علی خان نے بہت چمکیلے اور بھڑکیلے کپڑے پہنے ہوئے تھے۔ ناظرین کا ہجوم اچھا نہ تھا لیکن تمام آئٹم بہت اچھے تھے۔

بہرحال شو کی کامیابی کا سہرا تو فخر عالم کے سر ہی ہے کیونکہ انہوں نے اس شو کے لیے کافی محنت کی تھی اور باوجود اس کے کہ نوکر شاہی Bureaucracy نے شو کے لیے تمام موبائل اور کیمرے وغیرہ اندر لانے پر پابندی عائد کر رکھی تھی اس شو کی کامیابی کسی معجزے سے کم نہ تھی۔

عادل جو کہ فخر عالم کے ساتھ اورنج ٹری پروڈکشن میں کام کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ شو ان کی توقع سے بڑھ کر تھا کیونکہ تمام فنکاروں نے دل سے کام کیا اور یہ سوچ کر کام نہیں کیا تھا کہ وہ صرف شہرت یا پیسے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ کراچی والوں کو سامنے پاکر اور داد دیتے دیکھ کر انہیں دلی خوشی ہوئی ہے۔

عدنان سمیع اور فخر عالم دونوں کا کہنا ہے کہ بہت جلد وہ ایسے مزید شوز کروائیں گے اور جلد ہی آئندہ شوز کے بارے میں بتائیں گے۔

فریحہ الطاف جو کہ اس شو میں شریک نہیں تھیں انہوں نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے مسائل مثلاً ساؤنڈ سسٹم کا درست نہ ہونا اور لائٹس درست نہ ہونا ایسے مسائل ہیں جن پر قابو پانا بہت ضروری ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ان کی شرکت نہ کرنے کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ ان کو خدشہ تھا کہ شو کامیاب نہیں ہو پائےگا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد