BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 26 November, 2005, 11:08 GMT 16:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تامل ناڈو: بارش، ہلاکتیں، فوج طلب

 تامل ناڈو میں بارش
بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں بارشوں سے زندگی مفلوج ہو گئی ہے
ریاست تامل ناڈو میں بے موسم برسات وقتی طور تھم سےگئی ہے لیکن سیلاب کے سبب زندگی مفلوج ہو چکی ہے۔ انتظامیہ نے مدد کے لیے فوج طلب کی ہے اور امدادی کارروائیاں زور و شور سے جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بے موسم بارشوں سے گزشتہ تین ہفتے کے دوران دو سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

سیلاب کے سبب جمعہ کے روز دو بسیں پانی میں بہہ گئی تھیں۔ اب تک ان بسوں سے تقریبا اسّی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ اس میں تئیس خواتین اور چھ بچے شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے ابھی بہت سے لوگ پھنسے ہیں اور اب کسی کے بچنے کی امید نہیں ہے اس لیے مزید ہلاکتوں کا اندیشہ ہے۔

خلیج بنگال میں ہوا میں دباؤ میں کمی کے سبب تامل ناڈو میں کئی روز سے زبردست بارش ہورہی ہے۔ پوری ریاست میں سیلاب کی صورت حال ہے۔ سبھی دریاؤں اور جھیلوں میں طغیانی ہے ۔ روڈ پر پانی بھرنے سے ریاست میں طویل مسافت کی تقریبا پانچ سوبسیں روک دی گئی ہیں۔

متعدد جگہوں پر ریل کی پٹری اکھڑ گئی ہے اور ریاست میں چلنے والی تقریبا تمام ریل گاڑیاں فی الوقت بند کردی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریل پٹری کی مرمّت میں تین روز لگ سکتے ہیں۔گزشتہ تین روز سے بیشتر علاقوں میں بجلی غائب ہے اور مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا ہے۔

ضلع کڈلور سب سے زیادہ متاثرہوا جہاں تقریبا دو سو گاؤں زیر آب آگئے ہیں۔ ریاست کا بڑا اور جنوبی علاقہ دارالحکومت چینئی سے منقطع ہوگیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریاست کے پانچ سو گاؤں پوری طرح سیلاب کی زد میں ہیں۔ لاکھوں لوگوں کو امدادی کیمپوں میں پہنچایا گیا ہے اور بہت سے لوگوں نے محفوظ مقامات پر پناہ لے رکھی ہے۔

انتظامیہ فوج کے ساتھ امدد ی کاموں میں مصروف ہے۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے خوراک کے پیکیٹ گرائے جارہے ہیں۔ ریاست کی وزیر اعلٰی جے للیتا نے بعض متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے اور متاثرین کو ہر ممکن مدد کی یقن دہانی کرائی ہے۔ جے للیتا نے مرکزی حکومت سے بھی امداد کی اپیل کی ہے۔

اس برس تامل ناڈو میں برسات کے موسم میں ریکارڈ توڑ بارش ہوئی تھی لیکن بے موسم بارش اس سے بھی زیادہ ہوئی ہے جس کے سبب تقریبا پوری فصل تباہ ہوگئی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد