ٹریفک حادثہ: 22 ہلاک، 6 زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے مغربی شہر گجرات میں ایک مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم میں بائیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس حکام نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ اس حادثے میں چھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کےمطابق ٹرک ایک کیمیکل ٹینکر تھا۔ تصادم سے کیمکل کو آگ لگ گئی جس سے کئی افراد موقع پر ہی جل گئے۔ پولیس کے مطابق یہ مسافر کوچ گجرات کے شہر احمد آباد سے ملک کے تجارتی مرکز ممبئی جا رہی تھی۔ پولیس سپرنٹینڈنٹ جی ایس ملک نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا کہ یہ حادثہ احمد آباد کے جنوب میں واقع ایک گاؤں باروچ کے قریب ہوا۔ زیادہ تر افراد جل کر ہلاک ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ بس میں باہر نکلنے اور داخل ہونے کا ایک ہی راستہ تھا۔ جیسے ہی بس کی ٹرک سے ٹکر ہوئی گھبرائے ہوئےمسافر بس کے پچھلے حصے کی طرف بھاگے لیکن بس کے مختلف حصوں میں آگ لگ جانے سےوہ بس میں بری طرح پھنسے رہ گئے۔ جی ایس ملک نے بتایا کہ مرنے والوں کی شاخت کے لیے حکام ڈی این اے ٹیسٹ کروایں گے۔ بس میں اکتالیس مسافر سوار تھے۔ خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق اس حادثے میں بچ جانے والے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں بھارت: ٹرین حادثہ، 100 ہلاک29 October, 2005 | انڈیا ٹرین حادثہ: فوجی غوطہ خور طلب30 October, 2005 | انڈیا بھارت: ٹرین حادثہ، 111 ہلاک30 October, 2005 | انڈیا بھارت: ٹرین حادثہ، 4 ہلاک09 November, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||