BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 30 October, 2005, 09:17 GMT 14:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت: ٹرین حادثہ، 111 ہلاک
ٹرین
بھارتی ریلوے نظام میں حادثوں کی شرح بہت زیادہ ہے
بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں سنیچر کوایک ٹرین کی بوگیوں کے پٹڑی سے اتر کر ندی میں گرنے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 111 ہو گئی ہے۔

بی بی سی کے نامہ نگار عمر فاروق کی تازہ ترین اطلاع کے مطابق اتوار کو نو مزید لاشیں ندی سے برآمد ہوئیں جبکہ امدادای کارکن ریل کے ڈبوں اور ندی میں مزید لاشیں تلاش کر رہے ہیں۔

تاحال پینتیس لاشوں کی شناخت ہو سکی ہے۔ ایک سو کے قریب زخمی سکندر آباد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اس خدشے کا بھی اظہار کیا گیا ہے کہ پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ کچھ لوگوں کی لاشیں دور بہہ گئی ہوں گی۔

امدادی کارکنان اور حکام نے کہا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد ایک سو پچاس کے قریب ہو سکتی ہے۔

یہ حادثہ ریاست کے دارالحکومت حیدرآباد کے جنوب میں ہفتے کی صبح اس وقت پیش آیا تھا جب ولیگونڈا نامی قصبے کے قریب ڈیلٹا ایکسپریس سیلابی پانی میں پٹڑی بہہ جانے کے سبب حادثہ کا شکار ہو گئی۔ علاقے میں شدید بارشوں کے باعث ریل کی سات بوگیاں پٹڑی سے اتر کر قریبی ندی میں گرگئیں۔

متاثرہ ٹرین کی ہر بوگی میں پچاس سے ساٹھ افراد سوار تھے۔

بی بی سی کے نمائندے کے مطابق اس ٹرین کے زیادہ تر مسافر دیوالی کا تہوار منانے کے لیے اپنے گھروں کی جانب جا رہے تھے۔ بھارت کی جنوبی ریاستوں میں حالیہ دنوں میں شدید بارشوں کے وجہ سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

ریلوے کے اعلیٰ اہلکار کے مطابق ان کے محکمے کو اس حادثے کی وجہ سے آٹھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ندی پر نیا پُل بنانے میں دس روز لگ جائیں گے۔

حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد