بھارت: ٹرین حادثہ، 4 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ریاست جھارکھنڈ میں ایک ٹرین حاثے میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایک مال گاڑی مسافروں سے بھری ریل گاڑی سے ٹکراگئی جس سے کئي ڈبے پٹری سے اتر گئے ہیں۔مال گاڑی کوئلے سے بھری ہوئی تھی۔ یہ حادثہ ضلع دھنباد کے لیتہر اسٹیشن کے پاس ہوا ہے۔ اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ محکمہ ریل کے ایک افسر نے بتایا ہے کہ ایک مسافر ٹرین گومو شکتی نگر پیسنجر سٹیشن چلی ہی تھی کہ پیچھے سے تیز رفتار مال گاڑی نے اسے ٹکر ماری دی۔ اسکے سبب مسافر گاڑی کے چار ڈبے اور مال گاڑی کے تیس ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ حکام نے چا افراد کے ہلاک اور چودہ کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ ابتدائی خبریں ہیں اور جس پیمانے پر یہ حادثہ ہوا مزید ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔ یہ دور دراز کا علاقہ ہے اور اسکے متعلق ابھی ابتدائی خبریں ہی موصول ہوئی ہیں۔ | اسی بارے میں مدھیہ پردیش: ٹرین حادثہ، 16 ہلاک03 October, 2005 | انڈیا جنوب بھارت میں طوفان اور بارشیں 28 October, 2005 | انڈیا ٹرین میں پھنسے مسافر بچا لیے گئے03 July, 2005 | انڈیا 900 افراد کی ہلاکت کاخدشہ29 July, 2005 | انڈیا ٹرینوں میں تصادم، سترہ ہلاک21 April, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||