ریحانہ بستی والا بی بی سی اردو ڈاٹ کام، ممبئی |  |
 | | | کرینہ کپور آج کل بمیار ہیں |
کرینہ کی بدقسمتی بالی وڈ گلیاروں میں خبریں گشت کر رہی ہیں کہ کرینہ نے برطانیہ کے وزیراعظم گورڈن براؤن کی دعوت ٹھکرا کر ساجد نڈیاڈوالا کی فلم ’کم بخت عشق‘ کو ترجیح دی جس کی شوٹنگ ممبئی کے سٹوڈیو فلم سٹی میں چل رہی ہے۔ کیا آپ ان افواہوں پر یقین کر سکتے ہیں؟ ہم نے نہیں کیا کیونکہ اگر برطانیہ جیسے ملک کے وزیر اعظم آپ کو مدعو کریں تو یہ آپ کے لیے ایک اعزاز ہو گا۔ دراصل حقیقت اتنی سی تھی کہ روزانہ بارہ گھنٹے کام کرنے کے بعد جب کرینہ ایک روز گھر پہنچیں تو چکرا کر گر گئیں۔گھر پر ڈاکٹر پہنچے اور کرینہ کو انجکشن دینا پڑا۔اس وقت وہ بخار اور گلے میں انفکیشن کی وجہ سے مجبوری میں آرام کر رہی ہیں۔ آفتاب بنے فلمساز، سکرپٹ رائٹر پہلے ہم نے سنا کہ آفتاب شیو دسانی کوئی فلم پروڈیوس کرنے والے ہیں۔ کیجئے بھئی آج کل تقریباً ہر اداکار یہ کام کر رہا ہے۔ پھر ہم نے سنا وہ اس فلم کی کہانی بھی لکھ رہے ہیں، ٹھیک ہے یہ بھی آج کل ہر کوئی کرنے پر اُتارو ہے۔ پھر ہم نے سنا اب وہ اس فلم کا میوزک بھی کمپوز کریں گے۔۔۔۔یہ بھی؟ ہمیں لگتا ہے اس کے بعد ہم یہ سنیں گے کہ آفتاب فلم میں گیت بھی گا رہے ہیں اور پھر یہ کہ ۔۔۔۔۔اپنی فلم وہ خود ہی یکھ رہے ہیں۔ آفتاب ۔۔۔۔پہلے اداکاری تو ٹھیک سے کر لیجئے۔۔۔ سلو ہے کہ مانتا نہیں سلمان خان ہے کہ مانتا نہیں۔ معلوم نہیں کیوں وویک بھی تو مانتے ہی نہیں۔ وویک کی بہن کی شادی ہے اور اس موقع پر وویک نے ایک بار پھر سلمان سے دوستی کرنے کا ایک بہانہ ڈھونڈھ ہی لیا۔انہوں نے پہلے ایک انتہائی جذباتی خط کے ساتھ دعوت نامہ بھیجا۔ پھر ایس ایم ایس کیا پھر فون کرنے کی بھی کوشش کی۔۔۔سلو کے قریبی کہتے ہیں کہ بھائی محبت کرتے ہیں تو دل جان سے اور نفرت کرتے ہیں تب بھی اسی شدت سے۔ میں کیوں نہیں؟
 | | | کونکنا کو اس پر اعتراض ہے کہ سوہا کو زیادہ پبلسٹی کیوں دی جا رہی ہے |
ویسے تو بالی وڈ کا یہ ٹرینڈ بن گیا ہے کہ فلم کی نمائش سے پہلے اب اس کی تشہیر کے لیے فلم کے اداکار آگے آتے ہیں، فلم کے پوسٹرز کے ساتھ خصوصی ویڈیو بنتا ہے۔ لیکن آج کل یہی اداکاروں کے درمیان جلن اور حسد کا موضوع بن گیا ہے۔ ہر اداکار یہ چاہتا ہے کہ اسے فلم کی تشہیر میں زیادہ حصہ ملے اور اگر انہیں پوسٹرز میں اچھی جگہ نہیں ملتی ہے تو وہ فلم کی تشہیر کی پارٹی سے ہی غائب ہو جاتے ہیں۔ آنے والی فلم’دل کبڈی‘میں سوہا علی خان کے ساتھ عرفان خان ، راہول بوس اور کونکنا سین شرما ہیں۔ فلم کے پوسٹرز جب بازار میں آئے تو راہول کو اعتراض ہوا کہ چونکہ اس میں انہیں صحیح جگہ نہیں دی گئی اس لیے وہ اس فلم کی تشہیر نہیں کریں گے اب کونکنا کو اس پر اعتراض ہے کہ سوہا کو زیادہ پبلسٹی کیوں دی جا رہی ہے۔ حال ہی میں کنگنا رناوت کو فلم فیشن کی پبلسٹی پر اعتراض تھا۔ ان کے مطابق فلمساز بھنڈارکر نے پرینکا کو زیادہ اہمیت دی۔ بے بی ایک بات آپ کو سمجھ لینی چاہئے کہ یہ بازار ہے یہاں جو بکتا ہے وہ چلتا ہے۔ اختر پر اداکاری کا نشہ فرحان پر اداکاری کا نشہ سر چڑھ کر بول رہا ہے اور کیوں نہ ہو جب کہ ان کی فلم’راک آن‘ میں ان کی اداکاری اور گلوکاری نے انہیں اچھے فنکاروں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ اب فرحان نے اپنی ہدایت میں بننے والی فلم’وائس فرام سکائی‘ شروع کرنے کے بجائے پھر اداکاری کے لیے ایک فلم سائن کر لی ہے۔فرحان ہمیں یقین ہے کہ آپ کے اس فیصلے سے بہت سے ہیروز کی نیندیں ضرور حرام ہو رہی ہوں گی۔ ہم جنس پرست کونکنا اگر ابھیشیک بچن اور جان ابراہم ہم جنس پرست ہو سکتے ہیں تو پھر کونکنا کہتی ہیں کہ وہ کیوں نہیں ہو سکتی ہیں۔ ارے بھئی فلموں کے کرداروں پر کہہ رہے ہیں۔ آپ نے یہ سب حقیقی زندگی کا سچ تو نہیں سمجھ لیا۔ فلم’دوستانہ‘ میں جان اور ابھیشیک نے ہم جنس پرست’گے‘ کا رول کیا تو کونکنا کیوں پیچھے رہیں۔ وہ انگریزی میں بننے والی فلم ’ پریزیڈینٹ از کمنگ‘میں لیس بین ہیں۔ راہول سلمان کے فین  | | | سلمان اور شاہ رخ کی’جنگ‘ختم نہیں ہوئی |
سیاستداں راہول گاندھی سلمان خان کے پرستار ہیں اس بات کا اندازہ لوگوں کو اس وقت ہوا جب سیاستداں ملند دیورا کی شادی کی پارٹی میں راہول اپنے قریبی دوست شاہ رخ خان کے بجائے سلمان خان کے ساتھ دیکھے گئے۔ راہول گھنٹوں ان سے بات کرتے رہے۔ ویسے مرکزی وزیر پیٹرولیم مرلی دیورا کی ہمت کی داد دینی چاہئے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کی شادی کی پارٹی میں دونوں خانوں کو ایک ساتھ مدعو کر لیا۔ابھی دونوں کے درمیان کی’جنگ‘ختم نہیں ہوئی ہے۔ ویسے پارٹی میں دونوں نے ایک دوسرے سے نظریں ہی نہیں ملائیں شاہ رخ جلدی چلے گئے لیکن سلمان پارٹی ختم ہونے تک موجود رہے۔ لمحہ کا انسپریشن راہول ڈھولکیا کی ہدایت میں کشمیر کے پس منظر پر بننے والی فلم میں ان ماؤں اور خواتین کے دکھ کو بھی بتانے کی کوشش کی گئی ہے جن کے بچے اور شوہر برسوں سے لاپتہ ہیں۔ ڈھولکیا جنہوں نے فلم بنانے سے پہلے کشمیر پر کافی ریسرچ کی ہے سماجی کارکن پروینا انگھر کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ان خواتین کے حالات کو سمجھنے میں کافی مدد کی۔ ویسے اب اس فلم کی شوٹنگ اننت ناگ اور کشمیر کی وادیوں میں ہونے کے بجائے منالی میں ہو رہی ہے۔ مادھوری کی پرستار مادھوری دکشت کے پرستاروں میں ایک اور نام سامنے آیا ہے اور وہ ہے پرکشش قطرینہ کیف کا۔ کیٹ کا کہنا ہے کہ وہ مادھوری کی بہت بڑی پرستار ہیں اور وہ ان کے مقام کو چھونے کی کوشش کرنا چاہتی ہیں۔ کیٹ یہ اچھی بات ہے۔ لیکن اس کے لیے آپ کو مادھوری کی طرح رقص کرنا آنا چاہئے اور سب سے بڑی بات ان کی طرح اچھی اردو بھی۔ |