بالی وڈ میں ایک لاکھ کارکن ہڑتال پر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی مشہور فلمی صنعت بالی وڈ میں تقریباً ایک لاکھ ورکرز بدھ سے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال پر چلے گئے ہیں جس سے فلموں کی شوٹنگ اور دیگر کاموں بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ہڑتال کرنے والی یونینز کا مطالبہ ہے کہ یومیہ اجرت میں اضافہ کیا جائے اور ان کے کام کے پیسے وقت پر دیے جائیں۔ اس ہڑتال میں پروڈکشن سٹاف، لائٹنگ ٹیکنشینز، کیمرہ آپریٹرز، سپاٹ بوائز کے علاوہ ٹی وی و فلم کے اداکار بھی شامل ہیں۔ بالی وڈ کے سپر سٹار امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان نے بھی ہڑتال کی حمایت میں یکم اکتوبر کو کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلم اور ٹیلی ویژن کے لیے کام کرنے والے لوگوں پر مشتقل مختلف یونینز کا مطالبہ ہے کہ ان کی یومیہ اجرت میں اضافہ کیا جائے اور انہیں ان کے کام کے لیے پیسے وقت پر دیے جائیں۔ ان لوگوں کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ فلم انڈسٹری میں فلم یونینز کے باہر کے لوگوں کو کام کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔ ویسٹرن انڈین سنیما ایمپلائز کے صدر دنیش چترویدی کا کہنا ہے کہ تقریباً ایک لاکھ چالیس ہزار ورکرز نے ہڑتال کے سبب کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔’ یہ ہمارا حق ہے کہ ہم اپنے لیے اچھی اجرت کا مطالبہ کرسکیں، فلم کے سیٹ پر کام کرنے والے ایک شخص کو یومیہ چھ سو روپے ملتے ہیں جبکہ ٹی کے لیے پانچ سو، اگر زیادہ کچھ نہیں تو پروڈیوسر کو وقت پر پیسے تو دینے چاہئے۔‘
رام گوپال ورما اور دیگر بڑے فلم میکر سے وابستہ ایگزیکٹو پروڈیوسر توفیق قریشی نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ہڑتال سے بدھ کے روز فلم انڈسٹری پر خاصا اثر پڑا ہے۔’ فلم میکنگ کی تمام کارروائیاں خاص طور پر شوٹنگ کے حوالے سے بند ہوگئی ہیں، ہندی فلم، مراٹھی یا ٹیلی ویژن شوز کی شوٹنگ ہو، کہیں کوئی کام نہیں ہو رہا ہے‘۔ توفیق قریشی کا کہنا ہے کہ جن پروڈیسرز نے پہلے ہی سے شوٹنگ کا انتظام کر رکھا تھا انہیں اس ہڑتال سے نقصان اٹھانا پڑےگا۔’ جن کی تاریخیں طے تھیں، سٹوڈیوز بک تھے یا سیٹ لگے تھے انہیں کافی نقصان اٹھانا پڑ سکتا لیکن اس سے کتنا نقصان ہوگا یہ تو وقت ہی بتائیگا۔‘ بالی وڈ پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ اس ہڑتال کوامیتابھ بچن اور شاہ رخ خان جیسے اداکاروں کی حمایت حاصل ہے اس لیے انہیں نہیں لگتا کہ یہ زیادہ دن تک چلے گی۔ مسٹر قریشی کے مطابق امکان اس بات کا ہے کہ یونینز کے مطالبات پر غور و فکر کے بعد اسے جلد ہی ختم کردیا جائےگا تاکہ کام زیادہ متاثر نہ ہونے پائے۔ | اسی بارے میں انڈیا، سینما گھروں کی ہڑتال ختم06 April, 2004 | فن فنکار بھارتی سنیما گھروں کی ہڑتال 19 March, 2004 | فن فنکار ہالی وڈ مصنفین سے معاہدے کی امید03 February, 2008 | فن فنکار ہڑتالی مصنفین کا ’عارضی معاہدہ‘10 February, 2008 | فن فنکار ڈاونچی کوڈ سیریز فلم میں تاخیر19 November, 2007 | فن فنکار سینما گھروں کی ہڑتال ملتوی05 July, 2004 | فن فنکار سُر کریں بیمار: موسیقار ہوشیار11 May, 2004 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||