انڈیا، سینما گھروں کی ہڑتال ختم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مغربی انڈیا کے صوبے، مہارشٹرمیں تقریباً ایک ہزار سنیما گھروں نے تین ہفتے سے جاری ہڑتال ختم کر دی ہے۔ سینماگھروں کے مالکوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے دس فیصد ٹیکس میں کمی کر دی ہے لیکن ان کایہ بھی کہنا ہے کہ ان کی دوسری شرطوں میں سے ایک شرط جس کے تحت خسارے میں چلنے والے سینما گھروں کو کاروبار میں تبدیل کرنا تھا اس کی اجازت نہیں دی گئ۔ اس ہڑتال سے سنیما گھروں کو تقریباً دس ملین روپے کا تقصان ہوا ہے جو کہ حکومتی نقصان سے دوگنا ہے۔ حکومت نےٹیکس ریٹ پچپن فیصد فی ٹکٹ رکھا تھا جو اب پینتالیس فیصد کر دیاگیا ہے۔ بمبئ جو کہ ممبئ کہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، بالی ووڈ کا گھر تصور کیاجاتا ہے۔ سنیماگھروں کے مالکوں کی ایسویشن کے ممبر آر وی ودھانی کہتے ہیں کہ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ملٹی پلیکس سینماگھروں کے خلاف یہ بہت سخت مقابلہ ہے کیونکہ وہ لوگ ٹیکس ادل نہیں کر تے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||