ہڑتالی مصنفین کا ’عارضی معاہدہ‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے ہڑتالی فلم اور ٹی وی مصنفین کی تنظیم رائٹر گلڈ آف امریکہ کے رہنماؤں نے اپنے ممبران کو بتایا ہے کہ وہ سٹوڈیوز سے’ایک عارضی معاہدے‘ پر متفق ہوگئے ہیں جس کے بعد ان کی تین ماہ سے جاری ہڑتال ختم ہو سکتی ہے۔ گلڈ کے ممبران کو ایک ای میل کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ ’حالانکہ جو معاہدہ ہوا نہ وہ بہترین ہے نہ ہی اس میں وہ سارے مطالبات مانے گئے ہیں جس کے ہم حق دار ہیں لیکن ہماری ہڑتال کامیاب رہی‘۔ ’ڈبلیو جی اے‘ کے ممبران نے معاہدے کے متن پر سنیچر کو نیویارک اور لاس اینجلس میں ہونے والے دو اجلاسوں میں غور کیا۔ رائٹرز گلڈ آف امریکہ (ایسٹ) کے صدر مائیکل ونشپ نے کہا ہے کہ’ہمارے درمیان جوش سے بھرپور بات چیت ہوئی اور میں اس سے خوش ہوں‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ’اس وقت میں کہ سکتا ہوں کہ یہ عمل (معاہدہ) تکمیل تک پہنچے گا‘۔ تاہم انہوں نے متنبہ کیا کہ معاہدہ ابھی مکمل نہیں ہوا ہے اور یہ جب ہی ممکن ہے جب ہڑتال کرنےو الے ممبران اس پر اپنی مہر لگا دیں لیکن نیویارک کی میٹنگ میں حصہ لینے والے 500 ممبران نے اس حوالے سے مثبت اشارے دیے ہیں۔
ٹی وی کے ایک لکھاری جان سمنز کا کہنا تھا ’سب لوگوں میں کامیابی کا احساس ہے۔ میں بھی خوش ہوں اور جو بھی بات چیت ہوئی وہ ہمارے مستقبل کے لیے بہتر ہے‘۔ اس سے پہلے مسٹر ونشپ اور انکے ہم منصف پیٹرک ویرونا نے ممبران کو بتایا تھا کہ سفارش کردہ معاہدہ ہمارے مستقبل کی بہتری کے لیے ہے۔ معاہدے کے تحت انٹرنیٹ ہی مواد کو بنانے اور اس کی ڈلیوری کا بنیادی ذریعہ رہے گا۔ گزشتہ برس 5 نومبر کوگلڈ کے تقریباً دس ہزار افراد نے سٹوڈیو کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم ہونے کے بعد ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ ہڑتال کے سبب لاس اینجلس کی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کو 650 ملین امریکی ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ اسٹوڈیو ایگزیکٹوز کا کہنا ہے کہ اگر ہڑتال ختم ہوتی ہے تو نئے پروگرامز کو ٹی وی پر نشر ہونے میں دو ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔ ہڑتال کے سبب فلموں کی پروڈکشن پر کم اثر پڑا ہے کیونکہ فلم بنانے میں لمبا وقت لگتا ہے اور ان کی منصوبہ بندی بہت پہلے ہوجاتی ہے۔ گلڈ کی ہڑتال انٹرنیٹ پر فروخت کیے جانے والے پروگراموں کی رائلٹی کے حوالے سے تھی۔ اب اگر اتوار کو ہونے والے اجلاسوں میں یونین کا گورننگ بورڈ اس معاہدے کی حمایت کرتا ہے تو گلڈ کے ممبران پیر سے کام پر واپس آ سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ اس ہڑتال سے فلم اور ٹی وی پروڈکشن کا کام بری طرح متاثر ہوا ہے اور اس کی وجہ سےگزشتہ ماہ ہونے والے گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب بھی منسوخ کرنی پڑی تھی۔اس ممکنہ معاہدے کے بعد فلمی صنعت کے سب سے بڑے ایوارڈز’آسکرز‘ بھی اپنے مقررہ وقت پر 24 فروری کو منعقد ہو سکیں گے۔ | اسی بارے میں ہالی وڈ مصنفین سے معاہدے کی امید03 February, 2008 | فن فنکار امریکہ: آن لائن رائلٹی پر معاہدہ18 January, 2008 | فن فنکار برطانوی اداکاروں نے میلہ لوٹ لیا28 January, 2008 | فن فنکار جونی ڈپ کی فلم ہڑتال کا اگلا شکار21 November, 2007 | فن فنکار ڈاونچی کوڈ سیریز فلم میں تاخیر19 November, 2007 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||