ہالی وڈ مصنفین سے معاہدے کی امید | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہالی وڈ میں ہڑتالی مصنفین اور پروڈکشن کمپنیوں کے درمیان غیر رسمی بات چیت میں بڑی کامیابی کی اطلاع ہے ۔ خبر رساں ایجنسی ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان انٹرنیٹ پر فروخت کیے جانے والے منصوبوں کی بہترادائیگی کے اہم مسئلے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ اس سودے سے مصنفین کی تین ماہ سے جاری ہڑتال ختم ہوجائے گی۔ ہڑتال کے سبب ہالی وڈ میں یہ تفریحی صنعت مفلوج ہو کر رہ گئی تھی۔ بات چیت کے بعد اب اس ماہ کے آواخر میں ہونے والی آسکر ایوارڈز کی تقریب پر موجود تعطل بھی ختم ہو جائے گا۔ پروڈیوسرز اور منتظمین نےعہد کیا تھا کہ وہ اس تقریب کو منعقد کر کے رہیں گے لیکن رائٹرز گلڈ کے ساتھ معاہدے کے بعد اب یہ تقریب معمول کے مطابق ممکن ہو سکے گی۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق یہ معاہدہ رائٹرز گلڈ آف امریکہ کے رہنماؤں کے سامنے پیش کرنے سے قبل اب دونوں فریقین کو اس مسودے کی زبان پر اتفاق کرنا باقی ہے اس کے بعد گلڈ کے ایک ہزار سرگرم کارکنوں کی اکثریت اس مسودے کو منظوری دے گی۔ |
اسی بارے میں گبسن رئیسوں کے رئیس18 June, 2004 | فن فنکار جینیفر اور بریڈ پٹ کی طلاق 26 March, 2005 | فن فنکار اداکار ٹام کروز کی نئی فلمی ڈیل29 August, 2006 | فن فنکار جولیا روبرٹس ماں بننے والی ہیں31 December, 2006 | فن فنکار ہالی وڈ چلا چکوال10 May, 2004 | فن فنکار ہالی ووڈ کےفلمی تشدد پر تنقید06 March, 2004 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||