BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 18 January, 2008, 05:35 GMT 10:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکہ: آن لائن رائلٹی پر معاہدہ
رائٹرز گلڈ آف امریکہ
رائٹرز گلڈ آف امریکہ نومبر سے ہڑتال کیے ہوئے ہے
امریکہ میں فلمی ہدایتکاروں کی تنظیم اور فلم اور ٹی وی سٹوڈیوز کے درمیان پانچ روز کے مذاکرات کے بعد معاملات طے پا گئے ہیں، جس سے دس ہفتوں سے ہڑتال جاری رکھے ہوئے کہانی نویسوں پر اب دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

فلم اور ٹی وی مصنفین کی تنظیم رائٹرز گلڈ آف امریکہ نومبر سے ہڑتال کیے ہوئے ہے۔ اس کا مطالبہ ہے کہ کہانی نویسوں کو ان کے کام کی ڈی وی ڈیز اور آن لائن فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی میں سے بھی حصہ دیا جائے۔

اس تنازعے کے نتیجہ میں ٹی وی کے تقریباً تمام ڈراموں اور مزاحیہ پروگراموں پر کام روک گیا ہے۔ مصنفین کی ہڑتال کی وجہ سے اس سال گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب کو بھی صرف پریس کانفرنس تک محدود کرنا پڑا ہے۔

ڈائریکٹرز گلڈ آف امریکہ اور ایلائنس آف موشن پکچر اینڈ ٹیلی ویژن پروڈیوسرز کے درمیان پانچ روز تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد انٹرنیٹ کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کیے جانے والے پروگراموں سے حاصل ہونے والی آمدنی میں حصے داری کا طریقۂ کار بھی طے پایا ہے۔

رائٹرز گلڈ نے مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ تاہم اس کا کہنا ہے کہ وہ ہر ایسی کوشش کی مزاحمت کی جائے گی جس کے تحت مصنفین کو کسی غیر تسلی بخش معاہدے کو تسلیم کرنے پر مجبور کیا جائے گا۔

اسی بارے میں
گولڈن گلوب کی تقریب منسوخ
08 January, 2008 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد