برطانوی اداکاروں نے میلہ لوٹ لیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی اداکار ڈینیئل ڈے لوئیس اور اداکارہ جولی کرسٹی نے سکرین ایکٹرزگلڈ ایوارڈز میں بہترین اداکار اور اداکارہ کا خطاب جیت لیا ہے۔ ڈے لوئیس کو یہ ایوارڈ فلم ’ دئر ول بی بلڈ‘(There Will Be Blood) میں ان کی اداکاری کے لیے ملا اور انہوں نے اسے حال ہی میں انتقال کرنے والے نوجوان آسٹریلوی اداکار ہیتھ لیجر سے منسوب کیا۔ ڈینیئل ڈے لوئیس اس سے قبل سنہ 1990 میں آسکر ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں اور انہیں سنہ 94 اور 2003 میں بھی آسکر کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ جولی کرسٹی نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فلم ’اوے فرام ہر‘(Away From her) میں یاداشت کھونے کی بیماری کا شکار عورت کا کردار ادا کرنے پر حاصل کیا۔ فلم ’نو کنٹری فار اولڈ مین‘(No Country for Old Men) کو بہترین فلم قرار دیا گیا۔ اس فلم کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ آئندہ ماہ ہونے والے آسکر ایوارڈز میں بھی بہترین فلم کا ایوارڈ جیت سکتی ہے۔ اسی فلم کے لیے ہسپانوی اداکار زیوئر بریڈم کو بہترین معاون ادکار کا سکرین گلڈ ایوارڈ بھی دیا گیا۔ بریڈم نے فلم میں ایک جنونی قاتل کا کردار ادا کیا تھا۔ لاس اینجلس میں بی بی سی کے نمائندے پیٹر باؤز کے مطابق سکرین ایکٹرزگلڈ ایوارڈز ہالی وڈ میں ہونے والے سال کے پہلے ایسے ایوارڈز تھے جو فلمی مصنفین کی ہڑتال سے متاثر نہیں ہوئے۔ دیگر ایوارڈز تقاریب کے برعکس سکرین ایکٹرز گلڈ نے ہڑتالی یونین کے ساتھ معاہدہ کیا تھا جس وجہ سے یہ ایوارڈ تقریب بنا کسی تعطل یا احتجاج کے سرانجام پائی۔ | اسی بارے میں گولڈن گلوب کی تقریب منسوخ08 January, 2008 | فن فنکار گولڈن گلوب ایوارڈز کا بائیکاٹ05 January, 2008 | فن فنکار ہیلن میرن کے لیے یورپی فلم ایوارڈ 02 December, 2007 | فن فنکار آسکرز:’دی ڈیپارٹڈ‘ بہترین فلم26 February, 2007 | فن فنکار بافٹا ایوارڈ ’دا کوئین‘ کے نام12 February, 2007 | فن فنکار ہالی وڈ اداکار ہیتھ لیجر انتقال کرگئے23 January, 2008 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||