بافٹا ایوارڈ ’دا کوئین‘ کے نام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فارسٹ وٹیکر اور ڈیم ہیلن مرن نے بافٹا ایوارڈز میں بالترتیب بہترین اداکار اور اداکارہ کا اعزاز جیت لیا ہے جبکہ فلم ’دا کوئین‘ کو سال کی بہترین فلم قرار دیا ہے۔ بافٹا ایوارڈ کی تقریب اتوار کی رات لندن میں منعقد ہوئی اور اس میں بڑی تعداد میں فلمی ستاروں نے شرکت کی۔ بہترین اداکار کا اعزاز جیتنے والے فارسٹ وٹیکر کو یہ ایوارڈ فلم ’لاسٹ کنگ آف سکاٹ لینڈ‘ میں یوگنڈا کے سابق سربراہِ مملکت عدی امین کا کردار نبھانے پر دیا گیا ہے۔ ’لاسٹ کنگ آف سکاٹ لینڈ‘ کو بہترین برطانوی فلم کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔ ڈیم ہیلن مرن فلم ’ کوئین‘ میں اپنے کردار کے لیےگولڈن گلوب اور پھر بافٹا ایوارڈ جیتنے کے بعد اب آسکر ایوارڈ کے لیے سب سے زیادہ فیورٹ تصور کی جا رہی ہیں۔
ایوارڈ حاصل کرنے والے دیگر افراد میں پال گرین گراس نے اپنی فلم یونائٹڈ 93 کے لیے بہترین ہدایتکار، ایرک ارکن نے فلم’ مس لٹل سن شائن‘ کے لیے بہترین معاون اداکار جبکہ جینیفر ہڈسن نے بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ جیتا۔ بہترین اداکار کے ایوارڈ کے لیے بانڈ سیریز کی حالیہ فلم’کیسینو رویال‘ میں جیمز بانڈ کا کردار نبھانے والے ڈینیئل گریگ بھی میدان میں تھے تاہم وہ یہ اعزاز جیتنے میں ناکام رہے۔ تاہم فلمی ناقدین کا کہنا ہے کہ ایک ایسے کردار کے حوالے سے گریگ کی نامزدگی ایک اہم بات ہے۔ فلمی ناقد مارک کرمود کے مطابق’ یہ ایک ایسا کردار ہے جس کے لیے عام طور پر اداکاری کے زیادہ جوہر نہیں دکھانے پڑتے لیکن ڈینیئل نے یہ ثابت کیا کہ آپ ایسے کردار بھی المیہ انداز میں ادا کر سکتے ہیں‘۔ | اسی بارے میں اینگ لی کی فلم 4 بافٹا بھی لے گئی 20 February, 2006 | فن فنکار چینی فلمی ایوارڈز تنازعات کا شکار25 November, 2006 | فن فنکار جرمن فلم کے لیے یورپی ایوارڈ03 December, 2006 | فن فنکار فلم ’یونائٹڈ 93‘ کیلیے آن لائن اعزاز 09 January, 2007 | فن فنکار ’پائریٹس آف دا کیریبئن: پہلی پسند 10 January, 2007 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||