BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 20 February, 2006, 13:28 GMT 18:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اینگ لی کی فلم 4 بافٹا بھی لے گئی
جیلن ہال کو بروک بیک ماؤنٹین میں بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ حاصل ہوا
آسکر ایوارڈ کے لیے فیورٹ قرار دی جانے والی ویسٹرن رومان کے نئے انداز پر مبنی ڈائریکٹر اینگ لی کی فلم ’بروک بیک ماؤنٹین‘ برطانیہ میں بھی چار ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

اس فلم کے بارے میں پیش گوئی کی جا رہی ہے کہ یہ فلم مارچ میں دیے جانے والے آسکر ایوارڈز میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کرے گی۔

بروک بیک ماؤنٹین کو 2006 کی بہترین فلم، اداکار جیئک جیلن ہال کو اس فلم میں بہترین معاون اداکار، فلم کے سکرپٹ کو بہترین اڈاپٹڈ سکرپٹ اور ہدایتکار اینگ لی کو بہترین ہدایتکاری پر ’ڈیوڈ لین اچیومنٹ‘ ایوارڈ دیا گیا۔

پیر کی رات ہونے والی اس تقریب میں ’والس اینڈ گومبٹ‘ کو بہترین برطانوی فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔

بافٹا 2006 ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں بہترین ادارکار کا ایوارڈ فلپس سیمیور ہوفمین کو فلم’ کپوٹ‘ میں اداکاری پر دیا گیا جبکہ بہترین اداکارہ کا اعزاز ریس ویدرسپون کو فلم ’واک دی لائن‘ پر دیا گیا۔

بہترین موسیقی کے لیے فلم ’میموارز آف اے گیشا‘ چنی گئی اور میوزک کا ایوارڈ جون ولیم کو دیا گیا۔

دیگر ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں سینماٹوگرافی فلم ’میموارز آف اے گیشا‘، ملبوسات کا ایوارڈ فلم ’ہیری پوٹر اینڈ دی گوبالٹ آف فائر‘ کو، ساؤنڈ فلم ’واک دی لائن‘، خصوصی ویژول ایفکٹ فلم’ کنگ کانگ‘، میک اپ ’دی کرونیکلز آف نارنیا: دی لائن، دی وچ اینڈ دی وار ڈروب‘ شامل ہیں۔

کسی برطانوی ڈائریکٹر کی پہلی فلم میں خصوصی کامیابی کا کارل فورمین ایوارڈ جیو رائٹ کو ’پرائڈ اینڈ پریجوڈس کی ہدایتکاری پر دیا گیا۔

برطانوی ہدایت کار ڈیوڈ پٹنیم کو لائفٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔ اپنی تقریر میں پٹنم نے خاص طور پر امریکی اداکار و ہدایت کار جارج کلونی کی تعیرف کی اور کہا کہ البتہ ان کو ایوارڈ نہیں ملا ہے لیکن ہمیں یہ نہیں بھولنا چایہے کہ کلونی بڑے رِسک لے کر سیاسی اور سماجی امور پر فلمیں بناتے ہیں اور بہت بہادری سے یہ کرتے ہیں۔

اسی بارے میں
آسکر نامزدگی پر خوش ستارے
01 February, 2006 | فن فنکار
جارج لوکس کو خراجِ تحسین
10 June, 2005 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد