جارج لوکس کو خراجِ تحسین | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حال ہی میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی ہدایتکار جارج لوکس کی سٹار وارز کے سلسلے کی آخری فلم ’ ریونج آف دی ستھ‘ نے پوری دنیا میں دھوم مچادی ہے۔ جمعرات کو لاس اینجلس میں ہونے والے امریکن فلم انسٹی ٹیوٹ کی تقریب میں جارج لوکس کو ان کی بہترین ہدایتکاری کی وجہ سے ’لایف ٹائم اچیومنٹ‘ ایوارڈ دیا گیا۔ یہ ایوارڈ امریکی فلم دنیا کا سب سے بڑا ایوارڈ مانا جاتا ہے۔ جارج لوکس نے اپنا ایوارڈ ساتھی ہدایتکار سٹیون سپیلبرگ سے حاصل کیا۔ جارج لوکس نے بتایا کہ تقریباً دس سال پہلے امریکن فلم انسٹی ٹیوٹ نے انہوں اس ایوارڈ کی پیشکش کی تھی مگر اس وقت انہوں نے یہ کہ کر ٹال دیا کہ ان کی عمر اس ایوارڈ کو حاصل کرنے کے لیے کم ہے اور انہیں سٹار وارز کی فلمیں مکمل کرنی ہیں۔ اپنا ایوارڈ لیتے ہوئے جارج لوکس جو اب اکسٹھ برس کے ہیں، کہا کہ اب وہ اس ایوارڈ کے حقدار ہیں اور ان کی اصلی لائف ٹائم اچیومنٹ ان کی سٹار وارز کی فلموں کا مکمل ہونا اور ان کی مقبولیت ہے۔ جارج لوکس نے سٹار وارز کے علاوہ مشہور فلم ’انڈیانا جونز بھی بنائی ہیں۔ ان کی بصری تاثرات کی کمپنی نے فلمی دنیا میں بصری تاثرات کے استعمال کو فروغ دیا ہے۔ جارج لوکس نے بتایا کہ اب ان کا رحجان مختصر اور تجرباتی فلمیں بنانے پر ہوگا۔ جارج لوکس آج کل انپی فلم انڈیانا جونز کے سلسلے کی نئی فلم پر ساتھی ہدایتکار سٹیون سپیلبرگ کے ساتھ کام کرہیے ہیں۔
لوکس نے سپیلبرگ کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ انوں نے اپنا ایوارڈ سپیلبرگ سے حاصل کیا۔ جارج لوکس نے بتایا کہ وہ دونوں بہت اچھے دوست ہیں۔ اس کے علاوہ سٹار وارز کے اداکاروں نے جو وہاں موجود تھے جارج لوکس کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ امریکن فلم انسٹی ٹیوٹ کے سب سے بڑے ایوارڈ کی ابتدا 1973 میں ہوئی۔ جن فنکاروں نے یہ ایوارڈ حاصل کیا ہے ان میں رابرٹ ڈی نیرو، بابرا سٹرینڈ اور کلینٹ ایسٹ وڈ شامل ہیں۔ گزشتہ سال امریکن فلم انسٹی ٹیوٹ کا یہ ایوارڈ میرل سٹریپ نے حاصل کیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||