اعلی ترین ایوارڈ ملنے پر رنجیدہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے مشہور گلو کار پورن چند وڈالی کو بھارت کا اعلی ترین پدما شری ایوارڈ ملنے پر خوشی نہیں ہوئی بلکہ اس ایوارڈ کے ملنے سے وہ رنجیدہ ہو گئے ہیں۔ گزشتہ روز تک وہ ایوارڈ ملنے پر خوشیاں منا رہے تھے لیکن جب انہیں یہ پتا چلا کہ ایوارڈ تنہا انہیں دیا گیا اور ان کے چھوٹے بھائی پیارے لال اس میں شامل نہیں ہیں تو ان کی تمام خوشیوں پر اوس پڑ گئی۔ وڈالی بردار کی گائیکی سے جو لوگ آشنا ہیں وہ اس صورت حال کا بخوبی ادراک کر سکتے ہیں جس کا اس وقت پورن چند وڈالی دوچار ہیں۔ وڈالی بردار نے ہمیشہ ایک ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے اور فن کی دنیا میں یہ دونوں بھائی ایک دوسرے کے لیے لازم ملزوم ہیں۔ لیکن بھارت کی طرف سے اس سال پدماشری ایوارڈ جتنے والوں کی فہرست میں پورن چند کا نام تنہا شائع ہوا ہے۔ سن دوہزار تین میں بھارت کے صدر نے وڈالی برادران کو مشترکہ طور پر صوفیانہ کلام اور بھجن گانے پر سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ دیا تھا۔ لیکن پدما شری ایوارڈ ملنے کو پرون چند نے تکلیف دہ قرار دیا کیونکہ یہ تنہا ان کو دیا گیا ہے اور ان کے بھائی کا نام اس میں شامل نہیں ہے۔ پورن چند ناخواندہ ہونے کے باعث ایوراڈ یافتگان کی فہرست میں اپنا نام بھی نہیں پڑھ سکتے۔ دونوں بھائیوں نے حکومت سے تحریری طور پر یہ مطالبہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ انہیں یہ ایوارڈ مشترکہ طور پر دیا جائے۔ وڈالی برداران کے مینیجر چیتن جوشی نے کہا کہ پورن چند اس بات پر ششدر رہ گئے کہ ایوراڈ صرف انہیں دیا گیا ہے۔ چتن کے مطابق پہلے تو پورن چند کو یقین نہیں آیا اور پھر وہ آب دیدہ ہو گئے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||