جرمن فلم کے لیے یورپی ایوارڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پولینڈ کے شہر وارسا میں ہونے والے یورپین فلم ایوارڈز میں جرمن فلم ’دی لائیوز آف ادرز‘ نے بہترین فلم کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔ اس فلم کی کہانی سابق مشرقی جرمنی کے ایک خفیہ پولیس افسر کے بارے میں ہے۔ یورپی فلم ایورڈز، تصاویر دی ’ لائیوز آف ادرز‘ نے پیدرو آلمودوار کی ہسپانوی فلم ’والور‘ کو شکست دی جس نے پانچ ایوارڈ حاصل کیے۔ ان میں بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ اور بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی شامل ہیں جو اداکارہ پینلوپ کروز کو ملا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ مشرقی یورپ میں ان ایورڈز کا انقعاد ہوا ہے۔فلم ساز رومن پولانسکی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ’دی لائیوز آف ادرز‘ کی کہانی مشرقی جرمنی کی خفیہ پولیس کے بارے میں ہے کہ کس طرح پولیس نے جرمنی کے شہریوں پر ظلم کیے۔ فلم میں جرمنی کے اُس دور کے حالات کی تصویر کشی بھی کی گئی ہے۔ ڈائریکٹر فلورن ہیکل وان ڈونر مارک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے بڑا جذباتی لمحہ ہے ۔ پولینڈ میں ایوارڈ حاصل کرنا ان کے لیے فخر کی بات ہے کیونکہ ان کے والد کا تعلق بھی پولینڈ سے تھا۔انھوں نے اس ایوارڈ کا سہرا پینیلوپ کوز اور دیگر اداکاراوں کو دیتے ہوئے کہا کہ’ یہ وہ لاجواب خواتین ہیں جو بچپن سے میرے گرد ہیں‘۔ | اسی بارے میں ایمسٹرڈیم، انڈین فلمی میلہ شروع09 June, 2005 | فن فنکار آسکر نامزدگی پر خوش ستارے01 February, 2006 | فن فنکار گیارہ ایوارڈ بلیک کے نام25 February, 2006 | فن فنکار ’بالی وڈ آسکرز مقبول ہورہے ہیں‘22 November, 2006 | فن فنکار چینی فلمی ایوارڈز تنازعات کا شکار25 November, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||