ریحانہ بستی والا بی بی سی اردو ڈاٹ کام، ممبئی |  |
 | | | آج کل بالی وڈ میں عامر خان کی کسرتی جسم کا شہرہ ہے |
عامر کے جسم پر سچن کو شبہ کرکٹ کی دنیا کے شہنشاہ سچن تندولکر نے عامر خان کو فون کیا۔ ان کی فلم کے بارے میں جاننے کے لیے نہیں بلکہ اپنے جسم کو بھی عامر کی طرح کسرتی بنانے کے لیے۔ ویسے انہیں یقین ہی نہیں ہے کہ عامر خان کی جو تصویر حال میں اخباروں کی زینت بنی ہے جس میں ان کا کسرتی جسم ہر ایک کی توجہ کا مرکز بنا ہے وہ اصلی ہے اور اس میں کسی بھی طرح سے کمپیوٹر کا کمال نہیں ہے۔ سچن اپنے تجسس کو مخفی نہیں رکھ سکے اور اس لیے انہوں نے عامر سے کود سوال کیا۔عامر مسکرائے اور کہا کہ ایسا بدن بنانے کے لیے انہوں نے ڈیڑھ سال تک محنت کی ہے اور چونکہ ابھی وہ اس وقت حیدرآباد میں اپنی فلم’گھجنی‘ کی ایڈیٹنگ کا کام کر رہے ہیں اس لیے جیسے ہی وہ ممبئی پہنچیں گے فوراً سچن کے پاس آئیں گے۔شاید تب سچن کو یقین آ ہی جائے۔ ایکتا ختم ٹیلی ویژن کی دنیا کی ملکہ اور بالاجی ٹیلی فلمز کی مالک ایکتا کپور نے فلمسٹار سنجے دت کی پروڈکشن کمپنی کے ساتھ پانچ سو کروڑ روپے کا معاہدہ منسوخ کر دیا۔ وجہ؟ سنجے کی کمپنی کے ساتھ مسلسل دو فلاپ فلمیں:مشن استنبول اور’ای ایم آئی‘۔  | | | سنجے دت نے پانچ کروڑ کی’سائننگ اماؤنٹ‘ لوٹا دی | ایکتا کو سنجے کی کمپنی سے بہت سی شکایات بھی تھیں۔ انہیں اس پر بھی اعتراض تھا کہ فلم ’ای ایم آئی‘ کی تشہیر کے لیے سنجے دت موجود بھی نہیں تھے۔اس تشہیر میں کہیں بھی ان کا نام تک نہیں آیا تھا۔وغیرہ۔۔۔۔خیر اس رشتے کے ٹوٹنے کے ساتھ ہی سنجے دت جو اس معاہدہ کے تحت آنے والی فلم میں کام کرنے والے تھے اور جن کے لیے انہیں پانچ کروڑ روپے کی’سائننگ‘ رقم ملی تھی وہ انہوں نے واپس کر دی۔ ایکتا بے بی یہ آپ کے ٹیلی ویژن ڈراموں میں کام کرنے والے اداکار نہیں سنجے دت تھے جن کی ایک آدھ فلم اگر فلاپ ہو بھی جاتی ہے تو ان کا نام بالی وڈ میں چلتا رہتا ہے۔ کرینہ کا وعدہ کرینہ کپور کے گھر والوں کو یہ پسند نہیں کہ کرینہ لوگوں کی شادیوں میں رقص کریں۔ ویسے آپ کو پتہ تو ہے نا کہ اداکار امراء کی شادیوں میں پیسے دے کر رقص کرنے کے لیے بلائے جاتے ہیں۔ کرینہ نے اپنے گھر والوں کی مرضی کو قبول کر لیا ہے اور وعدہ بھی کیا کہ اب وہ کسی کی بھی شادی میں رقص نہیں کریں گی۔ بے بو کہیں ایسا تو نہیں کہ گھر والوں کو یہ دیکھ کر دکھ ہوتا ہو کہ آپ کے علاوہ سبھی کی شادی ہو رہی ہے؟  | | | اب کرینہ کسی کی بھی شادی میں رقص نہیں کریں گی |
یہ عشق کی آگ اداکار میزبان اور اب گلوکار شیکھر سمن کے بیٹے ادھین سمن کا عشق ان کے سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ تبھی تو انہوں نے ایک ایسا کام کر لیا جو انہیں کرنا نہیں چاہیے تھا۔ فلم’راز‘ کے سیکوئل ’راز ٹو‘ میں ان کی محبوبہ کنگنا رناوت ہیروئن ہیں۔ فلم میں کنگنا کی تصاویر بنانے کے لیے فلمساز نے مصور کو دس لاکھ روپے دیے۔ ان میں سے ایک پینٹنگ کو فلم میں عمران ہاشمی آگ لگاتے ہیں لیکن جب سیٹ پر اس کی ضرورت پڑی تو پتہ چلا کہ وہ غائب ہے۔ تفتیش پر معلوم ہوا کہ وہ پینٹنگ تو ادھین اپنے ساتھ کسی کو بھی بتائے بغیر گھر لے گئے۔ کیوں ؟ وہ اس لیے کہ ادھین کو اس میں کنگنا کی آنکھیں بہت اچھی لگی تھیں۔ نئی رومانٹک جوڑی بالی وڈ کی نئی رومانی جوڑی۔بوجھیے تو سہی۔ ہم سے کسی نے کہا آج کل سیف اور کرینہ ۔۔۔ہمارا بھی یہی جواب تھا لیکن سامنے والے نے کہا نہیں بھئی آج کل کی یہ رومانی جوڑی جان ابراہام اور ابھیشیک بچن کی ہے۔ جی ہاں اس کا اعتراف خود جان نے ہنستے ہوئے کیا۔ دراصل ان کی نئی فلم ’دوستانہ‘ میں دونوں نے خود کو ہم جنس پرستوں کی طرح پیش کیا۔ دونوں کا رومانس سب کو ( ہم جنس پرستوں کو ) اتنا اچھا لگا کہ انہوں نے دونوں کوہاٹ جوڑی مان لیا۔
 | | | ابھیشیک اور جان ابراہم کی فلم دوستانہ کا ایک منظر |
فلاپ کا خوف رانی مکھرجی ج کل ایک لفظ سے بہت خوف زدہ ہیں اور وہ ہے فلاپ۔ان کی لگاتار فلاپ فلموں کے بعد ایک بار پھر وہ یش راج فلمز کے بینر کی فلم کر رہی ہیں جس میں وہ شاہد کپور کے ساتھ ہیں لیکن رانی اتنی خوف زدہ ہیں کہ وہ نئے ہدایت کار انوراگ سنہا کے شاٹ اوکے کہنے کے بعد خود فلم کےسین کو دوبارہ دیکھتی ہیں۔ ان سب کے بعد بھی رانی مطمئن نہیں تھیں اس لیے انہوں نے آدتیہ سے اس کی شکایت کی نتیجے میں آدتیہ نے فلم کی شوٹنگ ہی منسوخ کر دی اور اب وہ شاہ رخ کے ساتھ بنائی گئی فلم ’رب نے بنا دی جوڑی‘ کے بعد ہی اس کی شوٹنگ شروع کریں گے اور ہو سکتا ہے کہ وہ خود ہی اس کی ہدایت بھی دیں۔ نئے سال کی قیمت ہر نئے سال پر فلمی اداکاراؤں کی قیمت میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔گزشتہ برس بپاشا باسو نے جے ڈبلیو میریٹ ہوٹل میں نئے سال کے موقع پر رقص کیا تھا تو انہیں نوے لاکھ روپے ملے تھے۔اس سال اسی ہوٹل نے بپاشا کے بجائے قطرینہ کو کو ایک کروڑ روپے میں سائن کیا۔اس حساب سے قطرینہ بالی وڈ کی سب سے مہنگی اداکارہ ہوئیں لیکن بپاشا نے انہیں بھی مات دے دی اب سنا جارہا ہے کہ بپاشا سہارا سٹار پر نئے سال کے جشن کے لیے رقص کریں گی اور سہارا نے انہیں ڈیڑھ کروڑ روپے میں سائن کیا ہے۔
 | | | بپاشا نیو ایئر نائٹ پر رقص کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے معاوضہ لیں گی |
نہ ہنسنے کے دس لاکھ روپے اگر آپ کو ہنسی نہ آئے تو دس لاکھ روپے لے جائیے۔ یہ فلم والے بھی اپنی اپنی فلموں کی شہرت کے لیے کیا کیا نہیں کرتے۔ آپ کو یاد ہے نہ کہ رام گوپال ورما نے اپنی ڈراؤنی فلم ’پھونک‘ کی تشہیر کے لیے کہا تھا کہ اگر کوئی شخص ان کی فلم دیکھ کر نہیں ڈرتا ہے تو وہ اسے پانچ لاکھ روپے دیں گے۔ بس کیا تھا فلم باکس آفس پر کامیاب ہو گئی۔ اب فلم ’ کھلبلی‘ کے فلمساز اعظم خان نے بھی یہی کارڈ کھیلا۔انہوں نے دعوٰی کیا ہے کہ ان کی کامیڈی فلم میں کوئی بھی بغیر ہنسے نہیں رہ سکتا اور اگر کوئی ان کے اس دعوے کو غلط ثابت کرتا ہے تو اسے دس لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ |