امیتابھ کی ٹوپی، مدھر کی ناراضگی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امیتابھ کی ٹوپی بگ بی یعنی امیتابھ بچن کو آپ نے جب بھی ہسپتال جاتے دیکھا ہے تو وہ آپ کو ہمیشہ ٹوپی پہنے دکھائی دیتے ہیں۔آپ سب نے ٹی وی چینلز پر دیکھا ہوگا یا پھر اخبار میں شائع تصاویر میں۔پھر جب وہ صحت مند ہو کر نکلتے ہیں تو سر پر ٹوپی نہیں ہوتی۔کیوں؟ یہ بات ہمیں بھی سمجھ میں نہیں آتی ہے۔اب یہ پوچھنے کی ہمت کسے ہو۔ارے بھئی انسان بیمار ہے تو اس سے آپ یہ کیسے پوچھ سکتے ہیں کہ آپ نے ٹوپی کیوں پہنی ہے لیکن ایک بات ہم آپ کے گوش گزار کر دیں کہ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے سے قبل ان کے ہیئر سٹائلسٹ ہسپتال ضرور پہنچتے ہیں۔اب ایسا کیوں یہ آپ کے سمجھنے کی بات ہے۔ حیدرآباد میں، لاہور
ملکہ کی پھنکار ملکہ شیراوت آج کل صرف پھنکارتی ہیں۔وہ کسی سے بات نہیں کرتیں اور نہ ہی فلم کے سیٹ سے کہیں باہر جاتی ہیں۔آپ سمجھ رہے ہوں گے کہ لیجئے ملکہ کے نخرے پھر شروع ہو گئے لیکن ایسا نہیں ہے بیچاری ملکہ کو سیٹ پر دس گھنٹوں تک ناگن کی کھال میں رہنا پڑتا ہے اس لیے ایک بار جب وہ کھال پہن لیتی ہیں تو کہیں جا بھی نہیں سکتی اور اگر ناگن پھنکارے گی نہیں تو کیا کرے گی ۔ہالی وڈ فلمساز جینفر لانچ کا کہنا ہے کہ ملکہ کو مکالمے نہیں دیے گئے ہیں۔ویسے ملکہ کی یہ سزا کئی لوگوں کے لیے راحت کا کام کر رہی ہے۔ شاہ رخ کو دھچکا فیشن شو
جب دو کنگز ملے بالی وڈ میں صرف ایک کنگ ہے اور وہ ہے شاہ رخ خان لیکن حالیہ دنوں میں کئی کامیاب فلمیں دینے اور سنگھ از کنگ جیسی فلم کرنے کے بعد لوگوں نے اکشے کو بھی کنگ کہنا شروع کر دیا تھا۔اکی نے میڈیا کو انٹرویو کے دوران شاہ رخ کی چٹکی لیتے ہوئے طنز بھی کیا تھا کہ بالی وڈ میں سوائے امیتابھ کے کوئی بھی کنگ نہیں ہے لیکن جب ایک ہی میان کی دو تلواریں ڈریس ڈیزائنر سبینا خان کی سالگرہ پارٹی پر پہنچیں تو لوگوں نے دونوں کو جھگڑا کرتے نہیں دیکھا بلکہ دونوں گھنٹوں ایک کونے میں گفتگو میں محو دیکھے گئے۔عینی شاہدین اور قریبی ذرائع کا ماننا ہے کہ دونوں کو یہ احساس ہو گیا کہ کوئی تیسرا ہے جو ان کے درمیان جھگڑا کرانا چاہتا ہے اس لیے اب دونوں دوست ہیں لیکن یہ سوال تو اب بھی باقی ہے کہ کنگ کون ہے؟ چھوٹا قد بڑا ستارہ
رانی کی دلچسپی رانی مکھرجی آج کل پردے کے پیچھے کا کام بھی سنبھال رہی ہیں۔یش راج بینر کی فلم ( آپ کو کیا لگا فلاپ فلمیں دینے کے بعد یش راج نے رانی کو علیحدہ کر دیا ؟ کیسے ممکن ہے ) میں رانی اب اکثر ہدایت دیتی بھی نظر آتی ہیں۔فلم کرکٹ کے موضوع پر بن رہی ہے۔رانی کے ساتھ شاہد کپور ہیں اور فلم کی ہدایت انوراگ سنگھ رہے ہیں۔یہ ان کی ہدایت میں بننے والی پہلی فلم ہے۔رانی ہر شاٹ کے بعد خود دیکھتی ہیں کہ شاٹ صحیح ہے یا نہیں۔ہم سمجھ سکتے ہیں کہ رانی آپ فلاپ فلموں کے بعد بڑی شدت سے ایک کامیاب فلم کی تمنا رکھتی ہیں لیکن اب ایسی بھی کیا بے یقینی میں اماں لگتی ہوں |
اسی بارے میں شاہ رخ سلمان کا جھگڑا اور بالی وڈ کے رام سیتا11 August, 2008 | فن فنکار قطرینہ کی ایشوریہ کو مات، بپاشا کا انکار04 August, 2008 | فن فنکار سچن تندولکر اب بالی وڈ فلم میں29 July, 2008 | فن فنکار شاہ رخ، سلمان میں لڑائي اور پرینکا کا اعتراض21 July, 2008 | فن فنکار شاہد ثانیہ کنکشن،ملکہ کا جواب14 July, 2008 | فن فنکار ممبئی میں میامی اور شلپا کا گھر07 July, 2008 | فن فنکار امیتابھ بچن کو عدالتی نوٹس01 July, 2008 | فن فنکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||