قطرینہ کی ایشوریہ کو مات، بپاشا کا انکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قطرینہ، ایشوریہ کو مات دی قطرینہ کیف ایک کے بعد ایک میدان مار رہی ہیں۔خوبصورتی میں ایشوریہ رائے کو پچھاڑنے کے بعد اب قطرینہ نے اشتہار کی دنیا میں بھی ایشوریہ کومات دے دی ہے۔ ایشوریہ نکشتر ڈائمنڈ کے اشتہار کی برانڈ سفیر تھیں لیکن اب وہ اشتہار بھی قطرینہ نے حاصل کر لیا ہے۔اس طرح قطرینہ نہ صرف بالی وڈ کی کامیاب ترین اداکارہ بن گئی ہیں بلکہ اس وقت سب سے زیادہ اشتہار بھی انہی کے پاس ہیں۔ کہا یہ جارہا ہے کہ شادی کے بعد ایشوریہ کی مارکیٹ ویلیو کم ہو گئی ہے۔ ویسے یہ صحیح بھی ہے، بالی وڈ میں ہمیشہ ایسا ہی ہوتا آیا ہے۔اب سمجھ میں آیا شاید اسی لیے قطرینہ نے ابھی تک سلمان کو شادی کے لیے ہاں نہیں کی ہے۔ سلمان قطرینہ کے رشتے ہم نے کہا تھا کہ سلمان اور قطرینہ کے رشتوں میں دراڑ کی باتیں افواہ ہیں جو ان کے دشمنوں نے اڑائی ہے؟ آپ پوچھیں گے اس یقین کی وجہ ؟ بتاتے ہیں بھئی۔ سلمان کی بہن ارپیتا کی سالگرہ پارٹی تھی اور اس پارٹی میں قطرینہ سلمان کے ساتھ موجود تھیں دونوں بہت خوش تھے اور ایک اچھے میزبان کے فرائض بھی نبھا رہے تھے۔ سلمان کی پینٹنگز
اب تو ساری دنیا جان گئی ہے کہ سلمان خان پینٹنگ کرتے ہیں لیکن نئی بات یہ ہے کہ سلمان خان نے اپنے ٹی وی شو’دس کا دم‘ میں فلم ’بچنا اے حسینو‘ کے اداکاروں رنبیر کپور اور دیپکا پادوکون کو مدعو کیا تھا۔ شو کے آخر میں سلمان نے رنبیر کو اپنی ایک پینٹنگ دی جو کپور خاندان کے لیے یادگار پینٹنگ تھی، جسے انہوں نے آر کے سٹوڈیو میں آویزاں کیا ہے۔۔۔سلمان نے راج کپور کو اپنے کینوس پر اتارا تھا۔ سلمان نے راج کپور کے علاوہ عامر کو بھی اپنے کینوس کی زینت بنایا ہے۔ لیکن اس پینٹنگ کو عامر کو دینے کے بجائے وہ اس کی نیلامی کریں گے اور اس کی رقم اپنی فلاحی تنظیم’ہیومین بینگ‘ کے کاموں میں خرچ کریں گے۔ بپاشا کا انکار
سب جانتے ہیں کہ بپاشا باسو انتہائی بیباک اداکارہ ہیں۔فلموں میں انہوں نے بہت ہی بولڈ مناظر کیے ہیں لیکن ہیرو رنبیر کپور کے ساتھ فلم ’بچنا اے حسینو‘ میں انہوں نے ایک سین کرنے سے انکار کر دیا۔ وہ بھی اس لیے کیونکہ انہیں اپنے سے کم عمر ہیرو کے ساتھ محبت بھرے مناظر کرنے میں شرم محسوس ہو رہی تھی۔ بے بی عمر سے کیا ہوتا ہے اب دیکھو کیا ایشوریہ نے اپنے سے تین سال کم عمر ہیرو ابھیشیک کے ساتھ شادی نہیں کی؟۔۔۔ شعیب کے بجائے آصف پاکستانی کرکٹر شعیب اختر کے شاید بُرے دن چل رہے ہیں تبھی تو تنازعات میں گھرے رہنے کے بعد اب انہیں بالی وڈ کی ایک فلم’میں اور میری ہمت‘ سے بھی نکال دیا گیا ہے اور ان کی جگہ بالر محمد آصف کو سائن کر لیا گیا ہے۔ ودیا کی مشکل
ودیا بالن کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ایک مشکل تو یہ ہے کہ وہ جس فلم میں کام کرتی ہیں اس فلم کے ہیرو کے ساتھ ان کے رومانس کی خبریں آنے لگتی ہیں۔ فلم ختم اور خبریں بھی بند لیکن سب سے بڑی مشکل کچھ اور ہے۔اکثر میڈیا میں یہ کہا جاتا ہے کہ وہ بالی وڈ کی سب سے خراب لباس پہننے والی اداکارہ ہیں۔ ودیا اس وجہ سے بہت پریشان ہیں اور کہتی ہیں اب جب بھی انہیں کہیں پارٹی میں جانا ہوتا ہے تو وہ گھنٹوں اپنے وارڈروب کے سامنے کھڑی رہ کر یہ سوچتی ہیں کہ وہ کیا پہنیں۔ بے بی ہمارا مشورہ ہے کہ آپ وارڈروب کے سامنے کھڑے رہنے کے بجائے اپنے ڈریس ڈیزائنر کو بدل دیں بس ہو گیا کام آسان۔ دوست ہو تو۔۔۔ وہ بھی اتنے وفادار کہ انہوں نے اپنے دفتر میں کچھ لوگوں کو کام پر لگا دیا ہے کہ امیشا کے تعلق سے جو بھی خبریں اخبار میں شائع ہوتی ہیں اس کے تراشے کاٹ کر اس کی کاپی بنائی جائے اور پھر کانو اسے امیشا کے پاس بھیجتے ہیں کیونکہ امیشا اس وقت جنوبی افریقہ میں شوٹنگ کر رہی ہیں۔ نیند کیوں رات بھر۔۔۔۔۔
اکشے کمار کو رات بھر نیند نہیں آتی۔ قطرینہ کے ساتھ اچھی جوڑی ہونےاور کامیاب فلمیں دینے کی وجہ سے ٹوئنکل ناراض ہیں۔ اس لیے جھگڑا۔۔۔نہیں۔۔۔دراصل اکشے اس وقت روزانہ بارہ گھنٹوں سے زیادہ کم کر رہے ہیں۔ ساجد کی فلم’ کمبخت عشق‘ کی لاس اینجلس میں شوٹنگ پھر آنے والی فلم’ سنگھ از کنگ‘ کی تشہیر کے لیے فون پر ہی انٹرویو دے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ اپنے ٹی وی شو فیئر فیکٹر کی شوٹنگ۔اکشے اتنا کام مت کیجئے کہ اس سے آپ کی صحت پر اثر پڑے اور اس کا اثر آپ کے کام پر بھی پڑے گا۔ پچاس فیصد منافع |
اسی بارے میں شاہ رخ، سلمان میں لڑائي اور پرینکا کا اعتراض21 July, 2008 | فن فنکار شاہد ثانیہ کنکشن،ملکہ کا جواب14 July, 2008 | فن فنکار سیف کی شادی میں رکاوٹ، عامر کا دم30 June, 2008 | فن فنکار مقبول فِدا حسین کی پسند امرتا23 June, 2008 | فن فنکار رحمٰن کی عقیدت اور سلمان کا بلاگ26 May, 2008 | فن فنکار امیتابھ اور تنازعہ، پاکستان میں جنت28 April, 2008 | فن فنکار شادی کی سالگرہ، ڈیڑھ کروڑ کی انٹری21 April, 2008 | فن فنکار شاہد ثانیہ کی دوستی،سلمان کا شو14 April, 2008 | فن فنکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||