BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 14 April, 2008, 10:53 GMT 15:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شاہد ثانیہ کی دوستی،سلمان کا شو

شاہ رخ خان اور پریتی
شاہ رخ خان اور پریتی زینتا نے آئی پی ایل کی ٹیمیں خرید کر کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھا ہے
پردہ سیمیں سے میدان پر

پردہ سیمیں پر مقابلہ کی بجائے اب سٹارز کی جنگ کرکٹ کے میدان میں ہونے والی ہے۔ مانا کہ شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا نے انڈین پریمیئر لیگ ٹیمیں خریدی ہیں لیکن ان کے ساتھ اکشے کمار، رتیک روشن، قطرینہ کیف اور زائید خان بھی میدان میں اتر گئے ہیں۔

اب دیکھئے شاہ رخ نے اپنی ٹیم کے لیے ایک کروڑ روپے کا میوزک البم بنایا اور مزید کی تیاری ہے۔پریتی نے بھی اپنی کرکٹ ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے دلیرمہدی کے ساتھ البم بنایا۔

لیگ کی ديگر ٹیموں کے مالکین نے سوچا کہ فلمی دنیا کے ستاروں کی وجہ سے ان کی ٹیمیں پیچھے نہ رہ جائیں تو دہلی ٹیم نے اکشے کمار کو میدان میں اتار دیا۔قطرینہ کیف اور زید خان بنگلور ٹیم میں پہنچ گئے۔ ایسے میں صنعت کار مکیش امبانی پیچھے کیوں رہتے انہوں نے رتیک روشن کو اپنی ٹیم کے لیے البم بنانے کے لیے راضی کر لیا۔

روزانہ ان کا چارٹرڈ طیارہ رتیک کو ممبئی سے کرجت لے جاتا ہے جہاں میوزک البم کے لیے شوٹنگ ہو رہی ہے۔کہاں تک لکھیں بھئی۔ہمیں تو لگتا ہے کہ کرکٹ مقابلہ نہیں یہ تو سٹارز وار ہوگیا ہے۔

شاہد اور ثانیہ

ثانیہ مرزا
ثانیہ مرزا ہندوستان کی مایہ ناز ٹینس کھلاڑی ہيں

آج کل شاہد کپور اور ٹینس کی پرکشش کھلاڑی ثانیہ مرزا کی دوستی کے بڑے چرچے ہیں۔دونوں نے بنگلور اور ممبئی میں ساتھ ساتھ کھانا کھایا۔دونوں چہل قدمی کرنے نکل گئے۔

ہمیں نہیں پتہ کہ دونوں میں صرف دوستی ہے یا اس سے بڑھ کر کچھ اور لیکن ایک بات طے ہے کہ جب تک آپ دونوں کو اپنا ساتھی نہیں مل جاتا روز ایک نئی خبر تو اس طرح سامنے آتی رہے گی۔ویسے آپ دونوں کی جوڑی بھی کچھ کم شاندار نہیں۔آپ کا کیا خیال ہے؟

مجھے میری جینز دے دو

انل کپور
انیل کپور بالی وڈ کے ایک مشہور ادکار ہیں اور اب ان کی بیٹی بھی بالی وڈ میں آگئی ہیں

بیچارے جیکی شروف برسوں سے ہر مہینے انیل کپور سے یہی درخواست کرتے ہیں لیکن انل کپور ہیں کہ انہیں ان کی جینز واپس کرنے کا نام ہی نہیں لے رہے ہیں۔

دراصل انیل نے جیکی کی ایک خاکی اور دوسری سیاہ رنگ کی جینس برسوں پہلے فلم وراثت میں پہنی تھی۔فلم کامیاب ہوئی۔بس کیا تھا انل نے اسے لکی مان لیا اور اب وہ ہر فلم میں وہ خاکی جینس ضرور پہنتے ہیں۔

اس جینز کو وہ خزانہ کی طرح سنبھال کر رکھتے ہیں۔انہوں نے یہ جینز اب فلم ٹشن میں بھی پہنی ہے۔آپ اس نایاب جینس کا نظارہ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو یہ فلم دیکھنی ہو گی۔

سلمان خان ٹی وی شو میں

سلمان خان
ٹی وی شوز میں شاہ رخ خان اور امیتھابھ بچن پہلے ہی اپنا جلوہ بکھیر چکے ہیں

شاہ رخ کے بعد اب سلمان خان ٹی وی شو کرنے جا رہے ہیں۔حیرت انگیز ہے نا! جی ہاں انہیں سونی ٹی وی نے 89 کروڑ روپیوں میں ایک ٹی شو کرنے کے لیے سائن کیا ہے۔

بائیس قسطوں والا یہ شو امریکی گیم شو ’ پاور آف ٹین ‘ کی نقل ہے اور اس کا انڈین نام ؛ ’دس کا دم‘ ہے۔

حالانکہ سلمان یہ شو کرنے کے لیے بہت بے چین ہیں لیکن انہیں اب اپنی راتوں کی پارٹیاں قربان کرنی پڑ رہی ہیں۔دن میں فلم کی شوٹنگ اوررات میں شو کی ریہرسل۔اب نتیجہ یہ ہے کہ سلمان ریہرسل کرنے کے بعد اپنی وین میں سو جاتے ہیں۔ جہاں ’ڈو ناٹ ڈسٹرب‘ کا بورڈ لگا دیا جاتا ہے۔

بھئی ہم سب سلو بھیا کی اس قربانی اور محنت کو کامیاب ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں کیا آپ ہمارے ساتھ تیار ہیں؟

بگ ٹور

امیتابھ بچن
امیتابھ کا جادو صرف فلموں میں ہی نہیں اسٹیج شوز میں بھی سر چڑھ کر بولتا ہے

امیتابھ بچن اینڈ فیملی ٹور یعنی ابھیشیک بچن، جیا بچن اور ایشوریہ رائے وز کرافٹ کمپنی کے ’ ان فورگیٹبل ٹور‘ پر جارہے ہیں۔نہیں بھئی وہ تفریح کے لیے نہیں جا رہے بلکہ اس ٹور میں کئی فلمی ستارے رہیں گے اور یہ ٹور امریکہ لندن کا دورہ کرے گا۔

لیکن جب سے اس ٹور کا اعلان ہوا ہے، کچھ نہ کچھ گڑ بڑ ہو رہی ہے۔پہلے اکشے کمار ٹور سے باہر ہوئے لیکن بعد میں انہوں نے حامی بھری، پھر بپاشا باسو بعد میں لارا دتہ نے انکار کر دیا۔دونوں کا ماننا ہے کہ اس ٹور میں ایشوریہ پر زیادہ دھیان ہو گا اور انہیں وہ جگہ نہیں مل سکے گی۔اب بھئی جب یہ ٹور فیملی ٹور بن گیا ہے تو یہ تو ہونا ہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

دیپکا کی شرم

دیپکا پادوکون
دیپکا پادوکون اوم شانتی اوم کے بعد بالی وڈ میں مشہور ہوئي ہیں

دیپکا پادوکون شرماتی بھی ہیں۔ ہم فلم کے پردے کی بات نہیں کر رہے ہیں وہاں تو اداکاری لاجواب ہوتی ہے۔لیکن ہم بات کر رہے ہیں فلم کے سیٹ کی۔

دیپکا اکشے کے ساتھ بنکاک میں فلم ’چاندنی چوک ٹو چائنا ‘ کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔ سیٹ پر اچانک رنبیر کپور پہنچ گئے۔دیپکا کو اکشے کے ساتھ محبت بھرے مکالمے بولنے تھے اور کچھ ایسے منظر فلمانے تھے کہ دیپکا رنبیر کے سامنے کرنے سے گھبرانے لگیں۔کئی ری ٹیک ہوئے۔ہر شاٹ کے بعد دیپکا رنبیر کے پاس پہنچ جاتی تھیں۔اکشے بہت ناراض ہوئے پتہ نہیں ری ٹیک کی وجہ سے یا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایک اور خان

بالی وڈ کے چار خان کے علاوہ اب بہت سے نئے خان اپنی قسمت آزمائی کرنے آرہے ہیں۔ان میں ریحان خان بھی ایک ہیں۔دلچسپ بات تو یہ ہے کہ یہ خان کبھی سپاٹ بوائے اور ڈرائیور تھے جو فلم ’کروک شیتر‘ میں ڈائرکٹر مہیش مانجریکر کو ان کے گھر سے لانے اور لے جانے کا کام کرتے تھے۔

اب وہ فلم ’ فاسٹ فارورڈ ‘ میں ہیرو ہیں اور وہی مہیش مانجریکر ان کے سامنے ویلن، واقعی زندگی بہت فاسٹ ہے۔

عدنان کی مشکل

عدنان سمیع
پاکستانی نژاد عدنان سمیع بالی وڈ میں اپنی منفرد آواز کے مالک ہيں

عدنان سمیع سنجے لیلا بھنسالی کی بہن بیلا سہگل کی فلم میں بطور ہیرو کام کرنے والے تھے لیکن اب وہ کام نہیں کر سکیں گے؟ وجہ وہ خود ہیں۔

ارے بھئے فلم کی کہانی تو یہ تھی کہ ایک موسیقار جو بہت فربہ ہے، اس کے ساتھ ایک نازک سی لڑکی دل لگا بیٹھتی ہے اور پھر وہ اسے اپنا وزن کم کرنے پر مجبور کر دیتی ہے۔عدنان نے فلم شروع ہونے سے قبل ہی اپنا سو کلو سے زیادہ وزن کم کر لیا۔اب کیا ہو۔عدنان دوبارہ وزن بڑھانے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

بالی وڈ ڈائری
دھونی کی مسکراہٹ کس کے لیے؟
کنگنا بالی وڈ ڈائری
کنگنا کے بِل، ایش اور بالی ووڈ کے خان
ریکھابالی وڈ ڈائری
ریکھا کے نخرے اور راکھی کے آئٹم نمبر
بالی وڈ ڈائری
امیتابھ اور شاہ رخ خان میں مقابلہ
سلمانبالی وڈ ڈائری
بےگھر ستارے، سلّو کی دعوت، کنجوس ڈائریکٹر
سنجے لیلا بھنسالیبالی وڈ ڈائری
بھنسالی کا داؤ، ایشوریہ کا تحفہ، عدنان کی تیاری
سلو کی پینٹنگبالی وڈ ڈائری
سلّو کی پینٹنگ، فیملی ڈرامہ اور سٹارز کے نخرے
اسی بارے میں
عامر نمبر ون کہ شاہ رخ؟
17 March, 2008 | فن فنکار
سلمان خان بھی موم ہو گئے
01 October, 2007 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد