عامر نمبر ون کہ شاہ رخ؟ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نمبر ون کون؟ اب تک تو بالی وڈ کے چار’خانوں ‘ یعنی شاہ رخ خان ، عامر خان ، سلمان اور سیف علی خان سے دوسرے ستارے ٹکر لینے اور نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے کی دوڑ میں تھے لیکن اب عامر اور شاہ رخ کے درمیان اس بات پر لفظی نوک جھونک شروع ہوگئی ہے کہ نمبر ون کی پوزیشن پر کون ہے؟ عامر کا کہنا ہے کہ شاہ رخ ان کے بعد آتے ہیں یعنی وہ دوسرے نمبر پر ہیں۔ شاہ رخ نے اپنے ہی انداز میں اس بات کو قبول بھی کیا کہ’ ہاں اداکاری میں ان کا نمبر عامر کے بعد آتا ہے‘۔ لیکن اپنی بذلہ سنجی کے لیے مشہور شاہ رخ نے اپنے ہی منفرد انداز میں یہ ظاہر کر دیا کہ دونوں اپنے اپنے میدان کے شہسوار ہیں۔ اب پھر عامر کا اس بیان پر دوسرا بیان آیا ہے۔ ویسے یہ نوک جھونک تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور آپ جانتے ہیں کہ ان سب کے پیچھے کون ہے؟ وہی صحافی۔۔۔ انہیں آخر چٹپٹی خبریں بھی تو چاہئیں۔یہاں تک تو ٹھیک ہے لیکن ڈر ہے کہ کہیں یہ لفظی نوک جھونک سنجیدہ اور تلخ روپ نہ اختیار کر جائے۔ کون جیتا
دو بجے رات کے سناٹے میں دو نوجوانوں کو شرٹ اتار کر تیز دوڑتے دیکھ کر باندرہ میں رہنے والے چونک گئے لیکن یہ کوئی سرپھرے نہیں بلکہ سلمان خان اور راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر تھے۔ سلمان خان کے باندرہ میں واقع گھر سے ہوٹل تاج لینڈز تک دوڑ لگانے کی شرط تھی۔ پندرہ منٹ میں یہ دوڑ مکمل ہو گئی۔اب بتائیے کون جیتا ہوگا بالی وڈ ہیرو یا تیز رفتار بالر؟۔سوچئے بھئی۔۔۔ اُف یہ چکر سنجے دت وزن کم کرنے کے چکر میں غش کھا کر گر پڑے، کرینہ کپور بکنی میں ہاٹ نظر آنے کے چکر میں اتنا کم کھانے لگیں کہ فلم تشان کے سیٹ پر ہی بےہوش ہوگئیں اور تو اور ہمیں پتہ چلا ہے کہ سکس پیک ایبز بنانے کے دوران شاہ رخ خان بھی درد ڈسکو رقص کے دوران چکرا گئے تھے۔ دنیا میں لوگ کھانے کے لیے کماتے ہیں لیکن ہمارے شو بز کی اس دنیا کا کڑوا سچ یہ ہے کہ کچھ لوگ کمانے کے لیےکھانا کھانا ہی چھوڑ دیتے ہیں اب دیکھیئے نا سنجو بابا اس وقت محض اُبلا ہوا چکن اور سوپ پی رہے ہیں۔ کرینہ کھانا کھانے کے نام پر ابلی ہوئی سبزیاں ہی کھا رہی تھیں لیکن جب کام نہیں بنا تو چار دن سے صرف سنترے کے جوس پر گزارا کرنا پڑا، ۔۔۔بیچارے یہ ستارے جب سے تیرے نینا
جب سے دیپکا کے نینا رنبیر کپور سے ملے۔۔۔نا!۔۔۔۔پہلی مرتبہ نہیں دوسری مرتبہ۔ دیپکا کے پہلے دوست رنبیر تھے۔ اس کے بعد نہار پانڈیا ان کی زندگی میں آئے پھر اس کے بعد کرکٹر یوراج سنگھ کی خبریں اڑیں کہ دونوں آئندہ برس شادی کر لیں گے لیکن یہ کیا ایک بار پھر رنبیر اور دیپکا کی نزدیکیوں کی خبریں آنے لگیں۔ دیپکا اور رنبیر کے نین ایک دوسرے سے ملےشاید پیپسی کولا کے اشتہار میں اور اب دیپکا نے رنبیر کے ساتھ اپنی دوستی ہی نہیں اپنی محبت کو بھی قبول کر لیاہے۔ دیپکا پلیز اس بار اپنی بات پر قائم رہنا بھلا ہم بھی کب تک آپ کے دوستوں کی فہرست بدلتے رہیں گے۔ کارپیٹ بوائے فلمساز دیپا مہتہ پاکستان کے بارہ سالہ لڑکے اقبال میسا کی زندگی پر فلم بنانے جا رہی ہیں۔اقبال قالین کے کارخانے میں کام کرنے والا لڑکا تھا جس نے وہاں سے بھاگ کر بچہ مزدوری کے خلاف مہم چھیڑی تھی۔حقیقی زندگی پر دیپا پہلی مرتبہ فلم بنانے جا رہی ہیں اور اس فلم کی شوٹنگ وہ اپنی فلم ’ہیون آن ارتھ ‘ کی شوٹنگ ختم کرنے کے بعد شروع کریں گی۔ انڈین وکٹوریہ اور ڈیوڈ بیکہم
وکٹوریہ اور ڈیوڈ بیکہم کی جوڑی کو اشتہار کی دنیا میں سب سے مقبول جوڑی مانا جاتا ہے اور اب انڈیا میں یہ جوڑی بنےگی سیف اور کرینہ کی۔ جی ہاں بہت سی کمپنیاں اور بڑے برانڈ اس ہاٹ اور مقبول جوڑی کو کیش کرنا چاہتے ہیں اور اس جوڑی کو ایک اشتہار کے لیے دس کروڑ روپیوں کی پیشکش ہوئی ہے۔۔۔۔واہ ویسے کام پیسہ اور عشق تینوں ایک ساتھ بہت کم لوگوں کے نصیب میں ہوتا ہے۔ عامر کا کیک عامر کا میڈیا کے ساتھ سالگرہ منانے کے اس انداز نے سب کو چونکا دیا۔ عامر نے کبھی بھی اپنی ذاتی زندگی میں کسی کی دخل اندازی پسند نہیں کی اس لیے وہ اپنی سالگرہ کے موقع پر میڈیا کو دھوکہ دے کر فرار ہو جاتے تھے لیکن اس مرتبہ انہوں نے گھر کے باہر موجود کیمرہ مین اور اپنے پرستاروں کے لیے ایک کیک منگوایا اسے کاٹا اور پھر سب کو اپنے ہاتھوں سے کھلایا۔۔۔ ویسے اب عامر اپنی فلم گھجنی کے لیے سرمنڈوانے والے ہیں اس لیے وہ اب وہ مہینوں میڈیا سے چھپتے پھریں گے شاید اس کمی کو پورا کرنے کے لیے عامر میڈیا سے گھل مل گئے ہوں! جیا آنٹی آپ کو اپنے پسندیدہ ستاروں سے ملاقات کرنی ہے تو جیا بچن یعنی جیا آنٹی سے رابطہ قائم کریں۔ ہندی انگریزی میں بننے والی فلم ’ لو سانگس‘ میں جیا کے ساتھ چائلڈ آرٹسٹ ارمان احمد سے جیا اتنی گھل مل گئیں کہ جب اس نے بتایا کہ رتیک روشن اور ابھیشیک ان کے پسندیدہ ہیرو ہیں تو جیا نے دونوں کو فون کر کے ارمان سے بات کرنے کا حکم دیا اور ارمان کو جیسے جنت مل گئی ہو۔ وہ مجھ جیسی کیوں؟
یہ سوال پریتی زنٹا نے فلمساز سے کیا۔ فلم ’ ہر پل‘ میں شوٹنگ کے دوران پریتی کو اس وقت جھٹکا لگا جب انہوں نے دیکھا کہ فلم کی سائڈ ہیروئین ایشا کوپیکر نے بھی ان کی ہی طرح کا کوٹ اور بوٹ پہنا ہے۔ بس پریتی کو غصہ آیا اور انہوں نے اس کی صفائی طلب کی۔ ہمارے خبری کے مطابق پریتی کو سمجھانے میں پانچ گھنٹے لگ گئے۔ بے بی ہم آپ کی اس بات سے اتفاق رکھتے ہیں کہ ہیروئین کا پلڑا بھاری ہونا چاہئے لیکن کیا آپ ہماری اس بات سے متفق نہیں ہیں کہ خوبصورتی کے علاوہ بھی لوگ اداکاری کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ جنت کو دھکا عمران ہاشمی کی جنت کو زبردست دھچکا لگا ہے۔مہیش اور وکرم بھٹ کی یہ فلم پاکستان کے سابق کوچ بوب وولمر کے پراسرار قتل اور میچ فکسنگ کے پس منظر میں بنی ہے۔ فلم کا یونٹ آسٹریلیا کے میلبورن اور لندن کے لیڈز سٹیڈیم میں شوٹنگ کرنا چاہتے تھے لیکن دونوں جگہ انہیں شوٹنگ کی اجازت نہیں ملی۔ دراصل دونوں ہی کرکٹ ایسوسی ایشن اپنے سٹیڈیم کے ساتھ کسی بھی طرح میچ فکسنگ کا لیبل لگتے نہیں دیکھنا چاہتے۔ | اسی بارے میں بالی وڈ ڈائری: پریشان سنجو، چھوٹے عامر06 August, 2007 | انڈیا سلمان خان بھی موم ہو گئے01 October, 2007 | انڈیا بالی وڈ رقابتیں، بوسوں کے مناظر کےمسائل08 October, 2007 | انڈیا مادھوری کا جادو اور درد ڈسکو15 October, 2007 | انڈیا شاہ رخ سےمنوج کمار کی ناراضگي17 November, 2007 | انڈیا بالی وڈ ڈائری: بولڈ منظر، خان کی دیوانی 19 November, 2007 | انڈیا امیتابھ کی والدہ تیجی بچن کا انتقال21 December, 2007 | انڈیا سنجے کی شادی تنازعہ کا شکار16 February, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||