مادھوری کا جادو اور درد ڈسکو | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عید، گنیش اور سیکولر سلمان سلمان خان کا شمار ان فلمی ستاروں میں ہوتا ہے جو ہر فن مولا تو ہیں ہی لیکن اپنے سیکلولرازم کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔ سلمان کے گھر دیوالی، گنیش پوجا، کرسمس اور عید سبھی تہوار پرجوش طریقے سے منائے جاتے ہیں۔ اس مرتبہ عید سے پہلے سلمان خان آسٹریا میں سبھاش گھئی کی فلم ’یو راج‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے لیکن انہوں نے عید سے پہلے فلم کی شوٹنگ ختم کی اور عید منانے اپنے گھر پہنچے۔ سلمان کا کہنا ہے کہ وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں عید اور خاص تہوار منانے وہ اپنے گھر آتے ہیں اور اپنے گھروالوں کے ساتھ عید مناتے ہیں۔ سلمان کے مطابق رمضان کے بعد عید منانے کا مزہ الگ ہے۔ وہ کبھی کبھی روزہ رکھ لیتے ہیں لیکن اس بار نہیں رکھ سکے۔ عید کے موقع پر وہ نہ صرف اپنے خاندان کے ساتھ تھے بلکہ اپنے مداحوں سے بھی ملے۔ سلمان کا کہنا ہے کہ تہوار کے موقع پر وہ اپنے مداحوں کو ناراض نہیں کرسکتے ہیں کیونکہ یہ وہی لوگ جو مصیبت میں انکے ساتھ رہتے ہیں۔ گزشتہ دنوں سلمان خان کے خلاف گنیش اتسو کے دوران گنیش پوجا کرنے پر ایک مولوی نے فتوی بھی جاری کردیا تھا لیکن بعد میں انہیں واپس لینا پڑاتھا۔ مادھوری کا جادو بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکاروں میں سے ایک مادھوری ڈکشت کئی برسوں سے فلموں سے دور رہنے کے بعد فلموں میں واپسی کر رہی ہیں۔ انکی نئی فلم ’آجا نچ لے‘ کے پرومو نشر ہونے شروع ہوگئے ہیں اور فلم کے گانے میں وہ آج بھی اتنی ہی خوبصورت لگ رہی ہیں جتنی پہلے۔۔۔ ’آجا نچ لے‘ کی ریلیز کے لیے انکے چاہنے والے جتنی شدت سے انتظار کر رہے ہیں اتنی شدت سے مادھوری خود۔۔۔ ان کا کہنا ہے کہ اتنے دنوں کے بعد فلموں میں واپسی پر وہ خود تھوڑی نروس ہیں۔ مادھوری ڈکشت کی فلم ’آجا نچ لے‘ اگلے ماہ ریلیز ہوگی۔ ابھی یہ معلوم نہیں پتہ کی مادھوری کتنی کامیاب ہوتی ہیں جہاں فلم انڈسٹری میں پریتی زنٹا، کرینا کپور اور بپاشا باسو کا راج وہاں مادھوری کتنا متاثر کر پائیں گی۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ فلم ہدایت کاروں کو یہ بات معلوم ہے کہ مادھوری کا جادو کبھی پھیکا نہیں پڑسکتا اس لیے ہدایت کار ان کے لیے فلموں کے سکرپٹ لکھ رہے ہیں اور چاہتے ہیں مادھوری ان کی فلم میں کام کرنے کے لیے ہاں کہہ دیں۔ ہدایت کار سبھاش گھئی مادھوری ڈکشت کے لیے ایک فلم کا سکرپٹ لکھ رہے ہیں جس میں بالی ووڈ کے کئی فلم ستارے ہوں گے اور مادھوری اس میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔ سبھاش گھئی کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے مادھوری کو ان کی سکرپٹ ضرور پسند آئےگی اور وہ ان کی فلم کے لیے ہاں کہہ دیں گی۔ مادھوری کو چاہنے والے تو یہی چاہیں گے کہ وہ زیادہ سے زیادہ فلموں میں کام کریں۔
رانی اور ابھیشک: ہم ساتھ ساتھ ہیں فلمی دنیا میں گزشتہ دنوں یہ خبر طول پکڑ رہی تھی کہ رانی مکھرجی اور بچن کیمپ یعنی امیتابھ بچن اور ابھیشک بچن کے درمیان جھگڑا چل رہا ہے اور وہ لوگ ایک دوسرے سے بات بھی نہیں کرتے ہیں۔ لیکن ابھشیک بچن نے یہ کہہ کر سب کے منہ بند کردیے کہ رانی اور وہ اچھے دوست ہیں اور انکے درمیان کوئی لڑائی نہیں ہے۔ ابھیشک کا کہنا ہے کہ اتفاق سے رانی اور انہوں نے کئی فلموں میں میاں بیوی کا کردار ادا کیا ہے اور رانی ان کی اچھی دوست ہیں اس لیے سکرین پر ان کے ساتھ بہت کمفرٹیبل نظر آتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ رانی ایک قابل اداکارہ ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ مستقبل میں رانی کے ساتھ زیادہ سے زیادہ فلمیں کریں۔ رانی کے بارے میں افواہیں اڑتی رہتی ہیں۔ گزشتہ دنوں میڈیا میں خبر تھی کہ انہوں نے یش چوپڑا کے بیٹے ادتیہ چوپڑا سے منگنی کرلی ہے اور جلد ہی شادی ہونے والی ہے۔ اس افواہ کے بعد رانی میڈیا سے خاصی ناراض ہوگئی تھیں اور دلی میں ایک پریس کانفرنس کے بعد جب ان سے ایک صحافی نے پوچھا کہ ’سنا ہے کہ آپ ادتیہ چوپڑا سے شادی کر رہی ہیں‘ تو رانی نے غصہ میں کہا کہ ’میرے تو پانچ بچے بھی ہیں ہمت ہے تو یہ ثابت کرکے دکھاؤ اور جو انہیں ڈھونڈ نکالے گا اسے میں انعام دونگی‘۔ رانی کے اس جواب کے بعد میڈیا نے ان کے ادتیہ چوپڑا کے بارے میں افواہیں شائع کرنا تقریباً بند کردی ہیں۔ رانی چلیے ایک افواہ کا منہ تو آپ نے بند کردیا اور ایک کا ابھیشیک نے۔ ہر دل میں دردِ ڈسکو
فرح خان کا یہ آئیڈیا ہٹ ہوگیا اور ہندوستان میں اس وقت ہر نوجوان بوڑھا کہہ رہا ہے ’دل میں میرے ہے درد ڈسکو‘۔۔۔ فلم کے پروڈیوسر اور اہم اداکار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ’سانوریا‘ کے پیچھے بڑا بینر اور بے حد پیسہ ہے لیکن فلم ریلیز ہونے سے قبل انہوں نے جو پبلسٹی کی وہ کسی بھی بڑے بینر کو مات دے سکتی ہے۔ واہ شاہ رخ مان گئے آپ صرف نام کے کنگ خان نہیں ہیں! کونکنا نے ماری بازی
کہا جاتا ہے کہ رانی مکھرجی ایک ایسی اداکارہ جنہوں نے بہت کم وقت میں ایسے کردار کیے ہیں جنہیں کرنے میں دوسری اداکاروں کو برسوں لگ جاتے ہیں چاہے فلم ’بلیک‘ ہو یا پھر ’کبھی الوداع نہ کہنا‘۔۔۔ لیکن ’لاگا چنری میں داغ‘ کے بعد کونکنا نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ ایک حقیقی اداکارہ ہیں اور چاہے وہ کسی بھی ہدایت کار کے ساتھ کام کریں ہر فلم میں وہ اپنی چھاپ ضرور چھوڑتی ہیں۔ |
اسی بارے میں بالی وڈ ستاروں کا مشعل مورچہ17 July, 2006 | انڈیا بالی وڈ ڈائری: امیتابھ بمقابلہ شاہ رخ خان15 May, 2006 | انڈیا بالی وڈ ڈائری: شکیرا کا بخار، کنگ کا اعزاز25 March, 2007 | انڈیا بالی وڈ ڈائری: خان کی لنگی، رتیک کی چاہت18 March, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||