امیتابھ کی والدہ تیجی بچن کا انتقال | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بالی وڈ سٹار امیتابھ بچن کی والدہ تیجی بچن کا ممبئی کے ایک ہسپتال میں طویل علالت کے بعد جمعہ کی دوپہر انتقال ہوگیا۔ وہ ترانوے برس کی تھیں۔ تیجی بچن ممبئی کے مضافات میں باندرہ علاقہ کے لیلاوتی ہسپتال میں تقریبا ایک برس سے بھرتی تھیں۔ انہیں کافی عرصہ سے ’لائف سپورٹ سسٹم‘ پر رکھا گیا تھا۔ امیتابھ بچن تقریبا ہر روز انہیں ہسپتال میں ملنے جایا کرتے تھے۔انیس سو ترانوے میں امیتابھ بچن کے والد ہری ونش رائے بچن کا انتقال ہو چکا تھا۔ وہ ہندی کے نامور شاعر تھے۔ امیتابھ کے ساتھ ان کے بیٹے ابھیشیک بچن ، بیوی جیا بچن اور بہو ایشوریہ رائے بچن ہسپتال پہنچ چکی ہیں۔ امیتابھ کی بیٹی شویتا ابھی ممبئی نہیں پہنچ سکی ہیں۔ تیجی بچن کانگریس لیڈر اور سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی قریبی دوست تھیں۔ جواہر لعل نہرو خاندان سے بچن خاندان کے تعلقات بہت قریبی رہے ہیں۔ | اسی بارے میں چندر شیکھر انتقال کر گئے08 July, 2007 | انڈیا منوہر شیام جوشی انتقال کرگئے30 March, 2006 | انڈیا رفیق ذکریا انتقال کر گئے09 July, 2005 | انڈیا جے این دیکشت انتقال کر گئے03 January, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||