BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 30 March, 2006, 12:20 GMT 17:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
منوہر شیام جوشی انتقال کرگئے

جوشی
جوشی کی تحریریں اپنے تیکھے طنز کے سبب بھی کافی مشہور تھیں
ہندی زبان کےمعروف ادیب اور صحافی منوہر شیام جوشی 73 سال کی عمر میں
انتقال کر گئے ہیں۔ سوگواروں میں ان کی اہلیہ اور تین بیٹے ہیں۔

انیس سو بیاسی میں انہوں نے ہی ہندی زبان کے پہلے ٹیلی ویژن سیریل ’ہم لوگ‘ کا سکرپٹ لکھا تھا۔ انہیں بھارت میں ٹیلی ویژن سیریلز کا بانی سمجھا جاتا ہے۔

بیماری کے سبب شیام جوشی گزشتہ کچھ دنوں سے ہسپتال میں تھے۔ وہ 1933 میں انڈیا کی ریاست اتر پردیش کے ضلع الموڑہ میں پیدا ہوئے۔

ٹی وی پر 1982 میں ان کے سلسلے وار ڈرامے ’ہم لوگ‘ سے ہندوستان کی ٹیلیویژن انڈسٹری میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا تھا۔ ’ہم لوگ‘ کے ذریعے ٹی وی پر سلسلہ وار ڈراموں میں پہلی بار خاندان کے پیچیدہ رشتوں، افراد کے احساسات وجذبات اور زندگی کے مختلف اتارچڑھاؤ کو خوبصورت انداز میں پیش کیا گيا تھا۔

’ہم لوگ‘ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس کی نشریات کے وقت ٹی وی سینٹروں کے سامنے ناظرین کی ایک بڑی بھیڑ جمع رہتی تھی اور لوگ بڑی بے صبری سے اس کا انتظار کیا کرتے تھے۔

اس کے بعد جوشی نے ’بنیاد‘ کے نام سے ایک دوسرا سیریل لکھا اور وہ بھی خوب مقبول ہواتھا۔ جوشی کی تحریریں اپنے تیکھے طنز کے سبب بھی کافی مشہور تھیں۔

انہوں نے’ کّکا جی کہن‘ اور ’منگیری لال کے حسین سپنے‘ جیسے مقبول طنزیہ سیریل بھی لکھے تھے۔ انہوں نے ہندی فلم ’اپّو راجہ‘ اور ’ہیے رام‘ کی کہانی بھی لکھی تھی۔

شیام جوشی کے چند ناولوں کو بھی کافی شہرت ملی ہے۔ صحافت کے میدان میں انہوں نے خوب طبع آزمائی کی ہے۔ وہ ’ہندوستان ویکلی‘ کے ایڈیٹر تھے اور انہوں نے سائنس وٹیکنالوجی اور سیاست سمیت بہت سے موضوعات پر بہت کچھ لکھا ہے۔

گزشتہ برس منوہر شیام جوشی کو ساہتیہ اکادمی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ ہندی کے مشہور ادیب کملیشور نے ان کے انتقال پر اپنے ردوعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’شیام جوشی کا انتقال ہندی ادب کے لیے ایک حادثہ ہے۔ وہ ‏عظیم شخص تھے جن میں بڑی خوبیاں تھیں‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد