بالی وڈ ڈائری: بولڈ منظر، خان کی دیوانی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
خان کی دیوانی دنیا روس کی نامور کھلاڑی اور حسینہ ماریا شاراپووا کی دیوانی ہے لیکن کیا آپ یقین کریں گے کہ وہ شاہ رخ خان کی دیوانی ہیں؟ ہمیں بھی یقین نہیں آیا لیکن دبئی میں’ کافی ود کرن‘ کے شو میں جب کرن جوہر نے انہیں شاہ رخ کی دستخط کے ساتھ ان کا بڑا سا پوسٹر دیا تو انہوں نے بتایا کہ یہ ٹینس کھلاڑی کی خواہش تھی جسے انہوں نے پورا کیا۔ ویسے ہم نے اکثر پروگراموں میں خان کے لیے لڑکیوں کو روتے دیکھا ہے۔شاید یہی وجہ ہے امریکہ میں ہالی وڈ کے مشہور اداکار ٹام کروز کی فلم ’ لائنز فار لیمبز‘ سے زیادہ اوم شانتی اوم نے بزنس کیا! شاہد کی دوست!
شاہد بھی اب اکیلے نہیں ہیں۔جی ہاں لوگوں نے ان کی کار میں بالی وڈ کی حسینہ وہی اپنی ودیا بالن کو دیکھا ہے۔آپ سوچ رہے ہوں گے اس میں کون سی بڑی بات ہے۔ہاں یہ کوئی چونکانے والی بات نہیں ہے لیکن کہانی کا دوسرا رخ تو دیکھئے۔فلم ہلہ بول کی پارٹی سے ودیا باہر نکلیں۔اپنی کار میں بیٹھیں کار کچھ دور تک چلی لیکن یہ کیا۔۔۔تھوڑی دور جانے کے بعد ودیا کی کار رکی اور اس میں سے نکل کر ودیا وہیں قریب کھڑی سلور رنگ کی کار میں بیٹھ گئیں۔اور پھر وہ کار شاہد کے گھر کے پاس رکی۔ ٹھیک ہے ویسے بھی اب شاہد نے تمام پرانی یادوں کو ختم کر دیا ہے یعنی انہوں نے اپنی اور کرینہ کی مشترکہ سکریٹری کو بدل دیا۔ کرینہ کے گھر کے قریب اپنا گھر بدل دیا۔۔۔ ہمارے خیال میں اب کچھ اور بدلنے کے لیے بچا بھی نہیں ہے ۔۔۔کیوں؟ ایک ٹکٹ اور ۔۔۔۔ امیتابھ بچن کی بھوجپوری فلم ’ گنگوتری‘ کی تشہیری پارٹی میں ان کے ساتھ ان کی بہو ایشوریہ رائے بھی موجود تھیں۔اتنی مصروف اور اتنی بڑی اداکارہ کو کسی بھوجپوری فلم کی تشہیر کے لیے مدعو کرنا کتنا مشکل ہے یہ کسی پی آر ایجنسی سے پوچھئے۔فلم جودھا اکبر کی شوٹنگ ختم ہونے پر دی گئی پارٹی میں ابھیشیک بچن موجود تھے اور یہ کہ وہ ڈسکو جاکی بنے اور خوب جم کر ناچے بھی۔ ہمیں لگتا ہے کہ اب فلمساز اگر ایک ساتھ سب کو نہ سہی فیملی کے کسی ایک ممبر کو بھی فلم میں سائن کر لیتے ہیں تو پھر انہیں فلم کی تشہیر کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔ انجلینا خان کی پڑوسی
ممبئی میں شاہ رخ خان کا اپنا سپنوں کا محل ہے لیکن اب انہوں نے دبئی کی خوبصورت وادیوں کہیں یا صحرا، خیر وہاں ایک بیش قیمت ولا خریدا ہے۔ہمارے خبروں کے مطابق انہیں یہ ولا تحفہ میں ملا ہے۔جو دبئی حکومت کی اپنی ایجنسی ’ نخیل‘ گروپ نے دیا ہے۔اس میں سوئمنگ پول اور ساری آسائشیں ہوں گی۔وہ تو ہونی ہی ہیں لیکن جو بات سب سے اہم ہے وہ یہ کہ ان کے پڑوسی انجلینا جولی اور بریڈ پٹ ہوں گے جنہوں نے اپنی بیٹی زارا کے نام سے آئی لینڈ خریدا ہے۔ سلمان اور کیف کا جھگڑا اس خبر پر یقین کرنے کا دل نہیں چاہتا ہے لیکن ہمارے خبرو کی اس خبر کو ہم نے دکھی دل کے ساتھ سنا۔ آپ سب شاید جانتے ہیں کہ موڈی سلمان جب کسی سے ناراض ہو جاتے ہیں تو پھر اس سے ملاپ مشکل سے ہی کرتے ہیں۔آپ کو یاد ہو گا وویک کا معاملہ پھر شاہد کپور سے بھی۔ہاں بات شاہد سے جُڑی ہے۔ دراصل قطرینہ کیف نے اب تک سلمان کی ناراضگی کو سمجھ کر جان یا وویک کے ساتھ کوئی بھی فلم سائن نہیں کی تھی لیکن اب انہوں نے سلمان کو بتائے بغیر شاہد کپور کے ساتھ ایک فلم سائن کر لی۔جس سے سلمان بہت ناراض ہیں اور ان دونوں کے درمیان فون پر زبردست بحث بھی ہوئی ہے۔فون پر اس لیے اس وقت قطرینہ سنگھ از کنگ کی شوٹنگ کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہیں۔ ویسے ہم سمجھتے ہیں کہ دوستی اور رشتوں میں ایک دوسرے کے مفاد اور جذبات کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ اور جب عامر رو پڑے۔۔۔۔ عامر خان اتنے جذباتی ہوں گے یہ کسے پتہ تھا۔چلڈرنس ڈے کے موقع پر عامر نے غریب بچون کے ساتھ کچھ وقت گزارا۔ان بچوں نے جب ایک گیت ’ میا میری تو مجھ کو ممبئی بھیجنا‘ گایا تو عامر کی آنکھوں سے آنسو ان کے گالوں پر بہنے لگے۔عامر کی آنے والی فلم تارے زمین پر بچوں کے لیے بنائی گئی ایک فلم ہے جو دسمبر میں نمائش کے لیے پیش ہو گی۔ بولڈ منظر ہماری بالی وڈ ہیروئین بھی اب بولڈ سین کرنے میں ہالی وڈ ہیروئین سے کچھ کم نہیں ہیں۔ ہم جنس پرستی پر لکھے گئے مصنف شمیم عارف کے ناول ’ آئی کانٹ تھنک سٹریٹ ' پر فلم بن رہی ہے جس میں لیزارے کا اداکارہ شیتل سیٹھ کے ساتھ پیار کرنے کا ایک سین ہے۔ لیزارے نے اس میں اپنا ڈپلی کیٹ لینے کے بجائے وہ سین خود کیا ہے۔اسی طرح سونالی کلکرنی نے فلم ’ سٹرینجر‘ میں نیم برنہ سین دیا ہے۔کیا آپ بولڈ حسیناؤں کو سراہیں گے نہیں۔۔۔
شعیب کی چاہت | اسی بارے میں سلو کی شرم اور بچن فیملی بزنس23 July, 2007 | انڈیا بالی وڈ ڈائری: نوجوان عامر اور سنجو کا پیار26 June, 2007 | انڈیا رچرڈ گئر کے بوسے اور جیا کی پری 16 April, 2007 | انڈیا بالی وڈ ڈائری 04 December, 2006 | انڈیا سوہا علی خان کی حسرت: بالی وڈ ڈائری06 August, 2006 | انڈیا سلو کا کیف اور رانی کے چرچے31 July, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||