امیتابھ اور تنازعہ، پاکستان میں جنت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امیتابھ اور تنازعہ کیا بات ہے کہ تنازعات کبھی بھی امیتابھ بچن کا پیچھا ہی نہیں چھوڑتے۔کبھی ان کی بہو ایشوریہ رائے کی پیڑ سے شادی تو کبھی ان کے کاشتکار ہونے کا معاملہ۔ حد تو تب ہوئی جب کچھ دنوں قبل شتروگھن سنہا نے آئیفا ایوارڈ میں فلموں کی نامزدگی پر امیتابھ بچن پر تنقید کی۔ اس کے بعد اچانک ہدایت کار انوراگ باسو نے امیت جی کو فلموں سے ریٹائر ہونے کا مشورہ دے ڈالا۔ اب ان سب کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے امیت جی نے ایک نیا راستہ ڈھونڈ نکالا ہے۔ اپنا بلاگ۔ اب امیت جی اپنے بلاگ میں ان کے بارے میں الٹا سیدھا کہنے والوں کو کرارا جواب دے رہے ہیں۔ویسے امیت جی کا یہ آئیڈیا بہت اچھا ہے۔ سلمان کے دس قدم سلمان بھی ٹی وی کی دنیا میں ہنگامہ کرنے کی پوری تیاری کر رہے ہیں۔اپنے ٹی وی شو کی ریہرسل کے لیے انہیں سیٹ بنا کر دیا گیا۔ لیکن وہ سیٹ گوریگاؤں فلم سٹی میں تھا۔ جو سلو بھیا کے گھر سے بہت دور ہے۔اب سویرے اٹھ کر اتنی دور پہنچنا بہت مشکل تھا۔ سلمان نے اس سیٹ کو اپنے گھر کے پاس واقع محبوب سٹوڈیو میں بنانے کے لیے کہا۔ سلمان کچھ کہیں اور لوگ نہ مانیں یہ کیسے ہو سکتا ہے۔ بس سیٹ بن گیا اور سلمان روزانہ دس قدم چل کر ’ دس کا قدم‘ کھیلنے جاتے ہیں۔ ٹشن کی ٹشن
اب آپ اسے یش راج فلمز کی بدقسمتی سمجھئے یا پھر سیف اور کرینہ کی۔ان دونوں کی جوڑی کا جلوہ چل ہی نہیں سکا۔ہمیں لگتا ہے کرینہ، لوگ آپ کو پردے پر اپنے قریبی دوست کے ساتھ رومانس کرتے دیکھنا پسند ہی نہیں کرتے۔ آپ کہیں ایسا ہم کس طرح کہہ سکتے ہیں۔ٹہریے بھئی بتاتے ہیں۔دیکھئے جب شاہد اور کرینہ ساتھ ساتھ تھے۔ان کی کوئی فلم کامیاب ہی نہیں ہوئی۔ لیکن جب ان دونوں کے تعلقات میں درار آئی تو اس وقت فلم ’ جب وی میٹ‘ بن رہی تھی۔یہ فلم سپر ہٹ ہوئی۔ دونوں کے کام کی بھی بہت تعریف ہوئی۔تو پھر۔۔۔۔نہیں ہم کچھ غلط نہیں سوچ رہے بلکہ یہ مشورہ دینا چاہتے ہیں کہ کرینہ اب سیف کے ساتھ پردے پر نہ ہی نظر آئیں تو کیا پتہ شاید ان کی فلم ہٹ ہو جائے۔ پاکستان میں جنت مہیش اور مکیش بھٹ کی فلم’جنت‘ ایک ساتھ انڈیا اور پاکستان میں نمائش کے لیے پیش ہو رہی ہے لیکن بڑی بات یہ ہے کہ فلم کے ہیرو اور اس کے ستارے فلم کی پریمیئر پارٹی میں شرکت کرنے پاکستان جا رہے ہیں۔ فلم کی نمائش دو مئی کو متوقع ہے۔عمران کی اس سے پہلے فلمیں آوارہ پن، گینگسٹر اور دی کلر پاکستان میں نمائش کے لیے پیش ہو چکی ہے۔ دُبلی کَنگنا
گینگسٹر کی ہیروئین کنگنا کو تو آپ نے دیکھا ہی ہے لیکن شاید اب نہیں دیکھ پائیں گے۔ارے کیسے دیکھ سکتے ہیں بھئی۔ایک تو وہ پہلے ہی بہت دبلی پتلی سی ہیں اوپر سے انہوں نے مدھر بھنڈارکر کی فلم فیشن میں ریمپ پر چلنے کے لیے اپنا وزن گھٹا لیا۔ اتنی دبلی پتلی نازک سی حسینہ کو ہدایت کار موہت سوری نے اپنی فلم ’راز‘ کے سیکوئیل میں مزید تین کلو وزن گھٹانے کا حکم دے دیا۔ ہمیں یقین ہے کہ مزید وزن کم کرنے کے چکر میں کنگنا کہیں ہوا میں ہی نہ گم ہو جائے۔ سنجے راکس کیا آپ جانتے ہیں کہ سنجے دت ایک راک سٹار ہیں۔ یا یہ کہ وہ ایئر گٹار ڈرم ایک مشاق کی طرح بجاتے ہیں؟ نہیں نا۔ لیکن اب آپ انہیں ان کی آنے والی فلم ’وڈسٹاک ولا‘ میں اس روپ میں دیکھیں گے۔ ایک بات بتائیں دراصل انہیں راک سٹار بننے کا شوق تو بہت پہلے سے تھا لیکن گٹار بجانے کی یہ مشق انہوں نے اپنے ذہنی الجھنوں اور ٹینشن کو دور کرنے کے لیے اس وقت کی جب ان پر عدالت میں مقدمہ چل رہا تھا۔ رانی کی ناراضگی
رانی مکھرجی میڈیا سے ناراض رہتی ہیں۔ہمیں یقین ہے کہ آپ اس کی وجہ جانتے ہیں۔ نہیں۔۔۔چلئے بتا ہی دیتے ہیں کہ رانی ہمیشہ ان کے اور آدتیہ چوپڑہ کے رشتے کے بارے میں پوچھے جانے والے سوالات سے پریشان ہو کر میڈیا پر برس جاتی ہیں۔ اسی لیے تو ان کی آنے والی فلم ’ تھوڑا پیار تھوڑا میجک‘ کی تشہیری پارٹی میں وہ غائب تھیں۔انہیں ڈر لگا ہوگا کہ کوئی نہ کوئی یہ سوال پوچھ ہی لے گا کیونکہ یہ فلم بھی تو آدتیہ چوپڑہ کی ہی ہے۔ عائشہ بزنس وویمن عائشہ تاکیہ بھی پریتی زنٹا کے نقش قدم پر چل رہی ہیں۔پریتی نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر آئی پی ایل ٹیم خرید کر ان کے ساتھ ان کے بزنس میں شریک ہوئیں تو اب عائشہ کوئلہ ہوٹل کے مالک اور اپنے دوست فرحان اعظمی کے ساتھ مل کر پوری دنیا میں بارہ سے زیادہ ’ بوتیک ہوٹل‘ شروع کرنے کی تیاری میں ہیں۔ ان کا پہلا ہوٹل گوا میں شروع ہو رہا ہے۔آپ کو نہیں لگتا آج کل کی ہیروئین کچھ زیادہ سمجھدار ہو گئی ہیں۔ قطرینہ کا مذاق
قطرینہ اور مذاق۔۔۔لوگ حیرت زدہ تھے۔ہمیں حیرت نہیں ہوئی کیونکہ ہم سلمان خان کے لطیفوں سے اچھی طرح واقف ہیں اور یہ یقینا انہی کی صحبت کا اثر ہے۔ سونو کی دیوانی گلوکار سونو نگم کے پرستاروں کی دنیا میں کمی نہیں ہے لیکن ممبئی میں ایک شو کے دوران سونو کی دیوانی ایک لڑکی نے جو کر دیا اسے دیکھ کر پوری دنیا حیران رہ گئی۔ سونو سٹیج پر گا رہے تھے اچانک وہ لڑکی سٹیج پر چڑھ گئی اور سونو کو پکڑ کر بوسہ دینے کی کوشش کرنے لگی۔سونو اس اچانک حملے سے پریشان ہو گئے وہ اسے دھکیلنے لگے لیکن لڑکی نے اپنے ناخنوں سے سونو کو زخمی کر دیا اور سٹیج سے اترنے سے انکار کر دیا۔حفاظتی دستوں نے اسے کھینچ کر نیچے اتارا۔ |
اسی بارے میں شاہد ثانیہ کی دوستی،سلمان کا شو14 April, 2008 | فن فنکار عامر نمبر ون کہ شاہ رخ؟17 March, 2008 | فن فنکار بالی وڈ ڈائری: پریشان سنجو، چھوٹے عامر06 August, 2007 | انڈیا بالی وڈ رقابتیں، بوسوں کے مناظر کےمسائل08 October, 2007 | انڈیا مادھوری کا جادو اور درد ڈسکو15 October, 2007 | انڈیا شاہ رخ سےمنوج کمار کی ناراضگي17 November, 2007 | انڈیا بالی وڈ ڈائری: بولڈ منظر، خان کی دیوانی 19 November, 2007 | انڈیا امیتابھ کی والدہ تیجی بچن کا انتقال21 December, 2007 | انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||