BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 24 March, 2008, 10:52 GMT 15:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عامر کا نیا لُک، آئی پی ایل کے جلوے

عامر خان (فائل فوٹو)
عامر نے بال کٹوانے سے پہلے ہیئر سٹائلسٹ سے ہفتوں میٹنگ کی
عامر کا نیا لُک
عامر اپنے نئے لُک میں بہت ہی’ہاٹ‘ نظر آ رہے ہیں۔ ہینڈسم عامر کی جب سب نے اتنی تعریف کی تو وہ معمول سے ہٹ کر اسی رات فلم ’ریس‘ کی پریمیئر پارٹی میں اپنی بیوی کرن کے ساتھ پہنچ گئے۔ وہ سب تو ٹھیک ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بال کٹوانے سے پہلے عامر کتنے نروس تھے۔

عامر نے بال کٹوانے سے پہلے اپنے ہیئر سٹائلسٹ کے ساتھ ہفتوں میٹنگ کی پھر جس دن بالوں پر قینچی چلنے والی تھی اس وقت ان کے ساتھ فلم ’ گجنی‘ کے ہدایت کار اے آر مرگاداس، نغمہ نگار پرسون جوشی اور بیوی کرن موجود تھیں۔ کرن عامر کی شکل دیکھ کر بے تحاشہ ہنس رہی تھیں لیکن جب سب نے عامر کو ’ہاٹ ‘ کہا تب جا کر عامر کی جان میں جان آئی۔ ویسے آپ کو نہیں لگتا کہ عامر اس لُک میں واقعی ہاٹ لگ رہے ہیں؟

ایشوریہ اور کرینہ میں ریس

ایشوریہ کی فلم جودھا اکبر بہت مقبول ہوئی ہے
پرکشش ایشوریہ اور ہاٹ کرینہ کپور کے درمیان بازی لگی ہے۔ پہلے کرینہ نے ایک فلم کے لیے ساڑھے تین کروڑ روپے لیے اور سب سے مہنگی اداکارہ بن گئیں لیکن ابھی ان خبروں پر دھول بھی نہیں جمنے پائی تھی کہ خبر آئی کہ جنوبی ہند کی فلم ’روبوٹ‘ میں کام کرنے کے لیے ایشوریہ نے چار کروڑ روپے معاوضہ لیا۔

ویسے آپ کوایک بات بتائیں، قطرینہ کیف نے فلم ’ بلیو‘ میں محض ایک آئٹم رقص کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے لیے ہیں اور اس طرح وہ بالی وڈ میں سب سے مہنگی آئٹم گرل بن گئی ہیں۔ بھئی یہ مقابلہ کہاں جا کر ختم ہو گا۔۔۔۔

کنگ سائز دوستی
بالی وڈ کے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان کی دوستی بھی ان کی اپنی شخصیت کی ہی طرح ہی ہوتی ہے۔ جام نگر میں مکیش امبانی اور انڈیا و دنیا کے دولت مندوں کے ساتھ ایک شام گزارنے کے بعد خان کو اپنی اور جوہی چاؤلہ کی فیملی کے ساتھ چھٹیاں گزارنے آسٹریا جانا تھا لیکن ممبئی آنے کے بعد ان کی فلائٹ چھوٹ گئی۔

کوئی بات نہیں جی۔ مکیش امبانی جو ہیں آپ کے دوست، انہوں نے فورا اپنے نئے بوئنگ جیٹ ٹو طیارہ کو کنگ خان کی خدمت میں حاضر کر دیا۔

آئی پی ایل کے جلوے

شاہ رخ خاں بالی وڈ میں کنگ خان کے نام سے جانے جاتے ہیں
جب سے شاہ رخ اور پریتی نے انڈین پریمیئر لیگ کی دو ٹیمیں خریدی ہیں کرکٹ میں بالی وڈ کے جلوے نظر آرہے ہیں۔ ہرکوئی اپنی ٹیم کی تشہیر کے لیے رقص اور گیتوں سے پر البم تیار کر رہا ہے۔

شاہ رخ کی ٹیم کے لیے وشال شیکھر نے موسیقی دی ہے تو پریتی نے اپنی موہالی ٹیم کے لیے بھنگڑا رقص تیار کیا ہے جس میں بوبی دیول رقص کریں گے۔ ارب پتی وجے مالیا کے تشہیری البم میں قطرینہ کیف اور دیپکا پادوکون رقص کر رہی ہیں۔ ویسے عجب نہیں اگر کسی نہ کسی البم میں کرکٹر بھی موسیقی کی دھنوں پر رقص کرتے نظر آئیں۔۔۔۔۔

ہم ہیں الگ الگ
فلم ریس کی پریمیئر پارٹی تو جیسے بالی وڈ کی گپ شپ بن چکی ہے۔ پہلے تو عامر کے نئے لُک کی وجہ سے لیکن پھر بالی وڈ ستاروں کی رنجش۔۔۔۔بیچارے منتظمین اس بات سے پریشان تھے کہ کس ستارے کو کس سے الگ رکھنا ضروری ہے تاکہ ماحول خراب نہ ہو۔

بپاشا اور قطرینہ ایک ساتھ فلم دیکھنا نہیں چاہتی تھیں اس لیے دونوں کے لیے الگ الگ انتظام کیا گیا۔ قطرینہ کے ساتھ سمیرا ریڈی اور کرکٹر دھونی تھے۔ پھر شاہد آئے اس لیے ان کا انتظام ایسی جگہ کیا گیا جہاں کرینہ نہ ہو۔ پھر۔۔۔۔بہت سے نام کس کس کے بارے میں لکھیں!

ملکہ کی اہمیت

ملکہ شیراوت بالی وڈ کی ایک ہاٹ گرل مانی جاتی ہیں
ملکہ شیراوت کے نخروں کی کئی داستانیں ہم نے آپ کو سنائی ہیں لیکن ملکہ کی اہمیت کا اندازہ ہمیں بھی نہیں تھا۔ ملکہ کچھ دن قبل بھوپال میں ایک اخبار کے اجراء کے موقع پر مدعو تھیں۔ایک خصوصی طیارہ کے ذریعہ انہیں وہاں لے جایا گیا۔ پروگرام ختم ہونے کے بعد منتظمین نے بتایا کہ ائر انڈیا کے طیارہ میں ان کے جانے کا انتظام کر دیا گیا ہے۔

اب یہ بات ملکہ کیسے برداشت کرتیں کہ وہ اپنے ذاتی محافظوں کی فوج کے ساتھ کسی عام طیارہ میں سفر کریں۔ ملکہ نے ناراض ہو کر اپنے’ دوست‘ کو فون کیا اور آدھے گھنٹے میں خصوصی طیارہ ملکہ کو لینے پہنچ گیا۔

جیکی بالی وڈ میں
بالی وڈ میں ہالی وڈ ! جی ہاں جیکی چن کے ہاتھوں کمل ہاسن کی فلم ’دسواتھرم‘ کے میوزک البم کا اجراء ہونے والا ہے۔ تو کیا جیکی کمل سے بہت متاثر ہیں؟ ہو سکتے ہیں لیکن ایک بات بتائیں اس فلم میں ملکہ شیراوت اہم کردار کر رہی ہیں اور آپ کو نہیں لگتا کہ جیکی ملکہ کی وجہ سے اپنا قیمتی وقت دے رہے ہیں؟ آپ کو یاد ہے نا ملکہ نے فلم ’دی متھ ‘ میں جیکی کے ساتھ کام کیا تھا اور شوٹنگ کے دوران دونوں کی گہری دوستی۔۔۔

رانی صرف نام کی رانی نہیں

رانی مکھرجی
رانی مکھرجی، نام کے ساتھ عوام کی رانی ہیں
رانی مکھرجی صرف نام کی رانی نہیں ہیں بلکہ ان کے خدمت گار اب ایک یونیفارم پہنتے ہیں جس پر سنہرے حرفوں سے RM لکھا ہوا ہے۔ ویسے رانی کا کہنا ہے کہ ان کے دماغ میں یہ نیا آئیڈیا عامر خان کے گھر کے ڈسپلن کو دیکھ کر آیا ہے۔

چنکی پانڈی لُٹ گئے
بیچارے چنکی پانڈے کو ان کے ایک پرستار نے ہی لوٹ لیا۔ چنکی بنکاک میں انیل کور کے ساتھ فلم ’شارٹ کٹ‘ کی شوٹنگ کے بعد شاپنگ کرنے نکلے۔ایک پرستار نے ان کے پاس پہنچ کر ان کے بہت تعریف کی۔ دو گھنٹے ان کے ساتھ ان کے شاپنگ بیگ اٹھا کر وہ چلتا رہا لیکن جب چنکی سگریٹ سلگانے کے لیے تھوڑی دور ہٹے تھے کہ وہ سارے بیگ اور ان کا پاسپورٹ بھی لے کر فرار ہو گیا۔ بیچارے چنکی جو عرصہ سے ایک آدھ فلم میں چھوٹے موٹے رول کر رہے ہیں دور دیش میں ایک پرستار کو دیکھ کر پھولے نہیں سمائے ہوں گے اور پھر نتیجہ آپ کے سامنے!

بالی وڈ ڈائری
دھونی کی مسکراہٹ کس کے لیے؟
کنگنا بالی وڈ ڈائری
کنگنا کے بِل، ایش اور بالی ووڈ کے خان
ریکھابالی وڈ ڈائری
ریکھا کے نخرے اور راکھی کے آئٹم نمبر
بالی وڈ ڈائری
امیتابھ اور شاہ رخ خان میں مقابلہ
سلمانبالی وڈ ڈائری
بےگھر ستارے، سلّو کی دعوت، کنجوس ڈائریکٹر
سنجے لیلا بھنسالیبالی وڈ ڈائری
بھنسالی کا داؤ، ایشوریہ کا تحفہ، عدنان کی تیاری
سلو کی پینٹنگبالی وڈ ڈائری
سلّو کی پینٹنگ، فیملی ڈرامہ اور سٹارز کے نخرے
اسی بارے میں
عامر نمبر ون کہ شاہ رخ؟
17 March, 2008 | فن فنکار
سلمان خان بھی موم ہو گئے
01 October, 2007 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد