BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 05 May, 2008, 08:35 GMT 13:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شاہ رخ بنام رجنی کانت، ایشوریہ کو مات

رجنی کانت
رجنی کانت تمل سنیما کے سپر اسٹار تصور کیے جاتے ہيں
شاہ رخ بنام رجنی کانت

اب تک بالی وڈ میں خان برادران اور دیگر بالی وڈ ستاروں میں مقابلہ ہوتا رہا تھا لیکن اب مقابلہ ہے شاہ رخ خان اور جنوبی ہند کے سپر سٹار رجنی کانت کے درمیان۔

دونوں ہی ملیالم فلم ’ کتھا پریمبول‘ کا ری میک بنا رہے ہیں۔ خان کی ہندی فلم کا ٹائیٹل ’ بلو باربر‘ ہے اور رجنی جنہیں ساؤتھ میں ’ باس‘ کے نام سے جانا جاتا ہے اسی فلم کو تمل زبان میں بنا رہے ہیں۔

بظاہر اس میں کوئی اختلاف کی بات ہی نہیں ہے۔۔۔۔۔ارے بھئی ٹکراؤ ہے۔ دونوں ہی اپنی فلمیں اگست کے مہینے میں ریلیز کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ رجنی کانت کے لیے مشکل یہ ہے کہ وہ اپنی تمل فلم کو ہندی میں ڈب کر کے پیش کرنا چاہتے ہیں اب اگر خان کی فلم کے ساتھ رجنی کی فلم پیش ہوئی تو کیا ہو گا یہ آپ سب جانتے ہیں؟

دوری سہی جائے نا

پاکستانی گلوکار اب انڈین موسیقاروں کے لیے شاید ناگزیر بن گئے ہیں تبھی تو موسیقار پریتم عاطف اسلم سے فلم ’قسمت کنکشن‘ میں گیت گوانے کے لیے پاکستان جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ عاطف نے پریتم کے ساتھ کئی فلموں کے گیت گائے، جو بہت مقبول ہوئے۔

اب عاطف کسی وجہ سے انڈیا نہیں آسکتے اس لیے پریتم خود وہاں جا رہے ہیں اور ایک پنتھ دو کاج کے مصداق پریتم وہاں راحت فتح علی خان کی آواز میں بھی ایک گانا ریکارڈ کرنے کی کوشش کریں گے۔

امیتابھ کی عقلمندی

امیتابھ بچن
حال ہی امیتابھ نے اپنے ناقدوں کو جواب دینے کے لیے اپنا بلاگ شروع کیا ہے

امیتابھ بچن بھی ذرائع ابلاغ سے ناراض رہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی کہی باتوں کو یہ میڈیا والے توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں اس لیے اب انہوں نےدو نایاب طریقے ڈھونڈ نکالے ہیں۔

ایک تو یہ کہ اب امیتابھ نے ٹی وی عملے کی خدمات حاصل کی ہیں۔ ان کی اپنی ہر پریس کانفرنس ہر پروگرام میں یہ عملہ موجود رہے گا۔ پھر اگر کسی چینل نے امیتابھ کے بیان کو غلط انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی تو۔۔۔۔۔دوسرا طریقہ بلاگ لکھنے کا ہے جو انہوں نے گزشتہ کئی دنوں سے شروع بھی کر دیا ہے جس سے وہ اپنے پرستاروں سے بات کرتے رہتے ہیں اور اپنے اوپر عائد الزامات کی صفائی بھی دیتے ہیں۔۔۔۔۔۔
فلاپ فلم کا پیمانہ

جس طرح فلم شعلے کو کامیاب فلم کا پیمانہ مانا جاتا ہے اسی طرح اسی فلم کے ری میک ’رامو کی آگ‘ کو فلاپ فلموں کا پیمانہ بنا لیا گیا۔

رامو کی مذکورہ فلم تو گزشتہ سال کی فلم تھی اور اس سال اس کا موازنہ کس فلم سے کیا جا رہا ہے؟ ایسی فلم جس میں بڑے بڑے کامیاب ستارے تھے اور جس کا بڑی بے صبری کے ساتھ انتظار کیا جا رہا تھا۔۔۔۔۔نہیں سمجھے، ارے وہی یش چوپڑہ بینر کی فلم ’ٹشن‘ ۔

باکس آفس پر ٹشن کی ناکامی سے کوئی اور ہو نہ ہو رامو بہت خوش ہیں کیوں؟ وہ اس لیے کہ اب ان کی فلم کے ساتھ کوئی تو بڑے بینر کی فلم آئی۔

کرینہ کے چکر

کرینہ کپور
کرینہ کپور دبلی دکھنے کے لیے اپنے وزن کو کافی کم کیا ہے

خبریں آتی ہیں کہ کرینہ کبھی غش کھا کر گر پڑیں تو کبھی انہیں سیٹ پر چکر آنے لگتے ہیں۔گوا میں فلم’ گول مال ریٹنز‘ کی شوٹنگ پر جب کرینہ پہنچیں تو کچھ ہی دیر بعد انہیں چکر آنے لگے۔

اب اگر آپ نے ’فٹ‘ رہنے کے چکر میں کھانا پینا ہی بند کر دیا ہو تو چکر تو آئیں گے ہی۔ جلدی سے انہیں جوس پلایا گیا۔ بے بو اب بس ہو گیا بھئی دبلے رہنے کے چکر میں اسی طرح چکر آتے رہے تو آگے سوچ لیجئے کیا ہو سکتا ہے؟

سنجے ریپ البم

سیف کے بعد اب سنجے دت بھی ایئر گٹار کے ساتھ تیار ہیں لیکن صرف ساز بجانے کے لیے بلکہ اپنی آواز دینے کے لیے بھی اب وہ ریپ البم بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ مستقبل کا ریپ سٹار۔۔۔۔

ایش کوقطرینہ سے مات

قطریہ کیف
قطرینہ کیف سلمان خان کی دوست ہيں اور نوجوان میں ان کے حسن اور اداؤں کے چرچے ہیں
خوبصورتی میں ایشوریہ رائے کو مات دینا آسان نہیں ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آج کل قطرینہ کیف کے حسن اور ان کی اداؤں کے چرچے ہیں۔ حالیہ رپورٹ کے مطابق آج کل ایش کے مقابلے قطرینہ کی تصاویر کو لوگ زیادہ ڈاؤن لوڈ کر رہے ہیں اور ان کی سائٹ کو زیادہ مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔ کرینہ کا نمبر بھی قطرینہ کے بعد ہی آتا ہے۔

خانوں کی مصروفیات

شاہ رخ خان آج کل بہت مصروف ہیں اسی لیے وہ اپنے بچوں کے ہمراہ سالانہ چالیس دن کی چھٹیاں منانے کہیں بھی نہیں جا سکے۔اس وقت وہ ٹی وی شو ’کیا آپ پانچویں پاس سے تیز ہیں؟‘ کی شوٹنگ کے علاوہ اپنی فلم ’بلو باربر‘ کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔

آئی پی ایل کرکٹ ٹیم کے لیے وقت نکال رہے ہیں اب اتنے کام کی وجہ سے دن میں وقت نہیں ملتا اس لیے فلم ’ رب نے بنا دی جوڑی‘ کے لیے آدھی رات میں ڈبنگ کا کام کر رہے ہیں۔

سلمان خان بالی وڈ کے شومین سبھاش گھئی کے فلم انسٹی ٹیوٹ میں پروفیسر بن کر طلباء کو لیکچر دے رہے ہیں۔ دوسری طرف ٹی وی شو’ دس کا دم‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ان تیاریوں میں ان کا ساتھ دے رہے ہیں قطرینہ کیف، ہدایت کار ڈیوڈ دھون، انیل شرما اور راج کمار سنتوشی۔

عامر اپنی فلم ’گجنی‘ کے ری میک کے علاوہ اپنے بھانجے عمران کی فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

لیکن اپنے چوتھے خان یعنی سیف علی خان اپنی دوست کرینہ کپور کی خدمت میں ہمہ وقت حاضر رہتے ہیں۔ فلم بلو باربر کی شوٹنگ میں وہ کرینہ کے ساتھ سیٹ پر چار دن رہے۔گوا میں ان کی شوٹنگ کے دوران بھی وہ وہاں موجود تھے۔ خان صاحب کیا اسی لیے آپ فلمیں سائن نہیں کر رہے ہیں؟

قاضی توقیر ہسپتال پہنچے

قاضی توقیر
قاضی توقیر نے ٹی وی ریالٹی شوفیم گروکل میں کامیابی کے بعد بالی وڈ میں قدم رکھا تھا
ٹی وی ریالٹی شوفیم گروکل سے بالی وڈ پہنچے قاضی توقیر ہسپتال پہنچ گئے۔اپنی پہلی فلم ’ ٹیک آف‘ کے سیٹ پر البم کے لیے رقص کے دوران ان کی گردن کے اعصاب اس بری طرح متاثر ہوئے کہ وہ غش کھا کر گر پڑے۔اس وقت وہ ہسپتال میں آرام کر رہے ہیں۔
امیتابھ بچن (فائل فوٹو)بالی وڈ ڈائری
امیتابھ اور تنازعہ، پاکستان میں جنت
ایشوریہ رائےبالی وڈ ڈائری
شادی کی سالگرہ اور ڈیڑھ کروڑ کی انٹری
ثانیہ مرزابالی وڈ ڈائری
شاہد اور ثانیہ کی دوستی، اداکاروں کے کھیل کا سفر
عامر خان (فائل فوٹو)بالی وڈ ڈائری
عامر کا نیا لُک، ایشوریہ اور کرینہ میں ریس
بالی وڈ ڈائری
دھونی کی مسکراہٹ کس کے لیے؟
کنگنا بالی وڈ ڈائری
کنگنا کے بِل، ایش اور بالی ووڈ کے خان
ریکھابالی وڈ ڈائری
ریکھا کے نخرے اور راکھی کے آئٹم نمبر
اسی بارے میں
عامر نمبر ون کہ شاہ رخ؟
17 March, 2008 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد