ریحانہ بستی والا بی بی سی اردو ڈاٹ کام ، ممبئی |  |
 | | | گزشتہ ہفتے ایشوریہ اور ابھیشیک کی شادی کی پہلی سالگرہ تھی |
شادی کی سالگرہ یا۔۔۔ یہ بالی وڈ ہے یہاں سب کچھ بکتا ہے۔اس کا اندازہ ہمیں کل ہوا جب ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کی شادی کی سالگرہ کے دن کو رام گوپال ورما نے اپنی آنے والے فلم ’سرکار راج‘ کی تشہیر کے لیے منتخب کیا۔ یوں تو امیتابھ بچن کہتے رہے ہیں کہ شادی یا کوئی اور تقریب ان کا اپنا ذاتی معاملہ ہے۔اسی بنیاد پر انہوں نے اپنے بیٹے کی شادی میں میڈیا تک کو مدعو نہیں کیا تھا۔ لیکن اب شادی کی سالگرہ کو فلم کی تشہیر کا ذریعہ بنانا اور امریکہ سے بیٹے بہو کا میڈیا سے خطاب کرنا کس بات کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔ کیا آپ ہمیں بتا سکتے ہیں۔ آئیفا میں تارے زمین پر نہیں آئیفا ایوارڈ فنکشن میں نہ تو شانتی ہو گی اور نہ ہی تارے دکھائی دیں گے۔ ہمارا مطلب ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’اوم شانتی اوم‘ اور عامر کی فلم ’تارے زمین پر‘ کو فہرست میں شامل ہی نہیں کیا گیا ہے۔ آئیفا کے برانڈ سفیر امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ ہر فلمساز کو اپنی فلم کو فہرست میں شامل کرنے کے لیے ایک فارم بھر کر بھیجنا ہوتا ہے۔عامر چونکہ ایوارڈ دیے جانے کے طریقے سے خوش نہیں ہیں اس لیے وہ کسی بھی ایوارڈ تقریب میں نہیں جاتے اب رہا سوال شاہ رخ کا تو آپ خود سمجھ جائیے۔۔۔۔۔ بالی وڈ منقسم
 | | | آئی پی ایل کی ٹیموں کے خریداروں میں فلمی ستارے بھی ہیں | بالی وڈ تقسیم ہو گیا ہے، کچھ ستارے شاہ رخ خان کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں تو کچھ مکیش امبانی کی ممبئی انڈینز، وجے مالیا کی بنگلور ٹیم، اکشے کی دہلی ٹیم اور کچھ پریتی زنٹا کی موہالی کے ساتھ۔ کرینہ اور سیف انیل کپور ممبئی انڈینز کے ساتھ تو شلپا شیٹی، سنیل شیٹی، ارجن رام پال کرن جوہر شاہ رخ کے ساتھ۔ قطرینہ اور زائید خان وجے مالیا کی ٹیم کے ساتھ۔ویسے اکشے بہت پریشان ہیں کیونکہ ان کی بیوی اور بیٹا شاہ رخ کے ساتھ ہیں۔ وہ تو اچھاہوا کہ سلمان خان نے کوئی ٹیم نہیں خریدی ورنہ شاہ رخ دیکھتے کہ ان کا بیٹا آریان سلمان خان کے ساتھ ہے۔یہ بتانے کی ضرورت ہے کیا کہ آریان سلمان کا بہت بڑا فین ہے۔ ڈیڑھ کروڑ روپے کی انٹری انوپم اور کرن کھیر کے بیٹے سکندر کھیر اپنی پہلی فلم ’ وڈ سٹاک ولا ‘ میں شاندار انداز میں انٹری کریں گے۔کھیر یاماہا موٹر بائیک پر بیٹھے فلم کے پردے پر نمودار ہوں گے اور ان کے پیچھے غبار دکھایا جائے گا۔اس طرح پردے پر انٹری کے لیے ہالی وڈ اداکار ٹام کروز مشہور رہے ہیں۔اس ایک منظر پر فلمساز ہنسل مہتہ نے ڈیڑھ کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔اب اس کا پتہ نہیں کہ اس انٹری کو ناظرین کتنا سراہتے ہیں۔ عامر کی پریشانی
 | | | عامر خان کی حالیہ فلم تارے زمین پر کی کافی پذیرائی ہوئی | عامر خان اپنی بہن نزہت کے بیٹے عمران خان کو بہت ہی شاندار انداز میں بالی وڈ میں پیش کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے اپنی فلم گجنی کی شوٹنگ بھی منسوخ کر دی۔ حیدرآباد میں جہاں وہ اپنی فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے وہاں انہوں نے فلم انڈسٹری کی کئی نامور اشتہاری کمپنیوں کے سی ای او کو طلب کیا۔شوٹنگ روک کر ان کے ساتھ کئی گھنٹے میٹنگ کی۔ یقین مانیے ہم صحیح کہہ رہے ہیں۔ان سے مشورہ کیا کہ عمران کی فلم ’جانے تو یا جانے نہ ‘ کی تشہیر کس طرح کی جائے۔اب تو سب کو بڑی بے صبری کے ساتھ انتظار کرنا ہو گا۔ پاکستان میں امرتا کی مقبولیت امرتا اروڑہ نے تو ایشا دیول اور لارا دتہ کو بھی مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا۔ پاکستان میں پنکھوں کی ایک کمپنی نے امرتا کو اپنے’ رائل فین ‘ کی تشہیر کے لیے سائن کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کمپنی نے ایک سروے کیا اور اس کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ پر ایشا اور لارا سے زیادہ امرتا کو سرف کیا جاتا ہے۔کہیں یہ مقبولیت لندن میں مقیم پاکستانی کرکٹر عثمان افضل کی وجہ سے تو نہیں؟ ملکہ کے باڈی گارڈز
 | | | ملکہ شیروات ایک ہاٹ اداکارہ تصور کی جاتی ہيں اس لیے وہ نوجوان کی پہلی پسند مانی جاتی ہيں | بالی وڈ کی ایک ہی ملکہ ہے اور وہ ملکہ شیراوت۔ان کی مقبولیت میں آج بھی کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔ فلم ’ مان گئے مغل اعظم‘ کی پانڈیچری میں شوٹنگ ہو رہی تھی۔ہزاروں کی تعداد میں لوگ ملکہ کو دیکھنے آئے۔کوئی بھی وہاں سے ہٹنے کے لیے تیار ہی نہیں تھا۔شوٹنگ کینسل کرنی پڑی۔دوسرے روز فلمساز رتن جین نے ایک دو نہیں پورے سو باڈی گارڈز کو تعینات کیا تاکہ لوگ ملکہ کے قریب نہ آسکیں اور پھر شوٹنگ مکمل کی گئی۔ ویسے ایک بات اور بتا دیں کہ ملکہ نے پیسوں کےمعاملہ میں ایشوریہ رائے اور قطرینہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ایک اشتہار کے لیے کمپنی نے انہیں ساڑھے تین کروڑ روپے میں سائن کیا ہے۔صحیح ہے بھئی ملکہ آخر سب سے اونچے مقام پر ہوتی ہے۔ پچیس لاکھ روپے کا ہاتھ گلشن گروور کا ایک ہاتھ پچیس لاکھ روپیوں کا ہے۔فلم قرض کے ری میک میں گلشن سر جوڈا بنے ہیں اور انہیں ایک نقلی ہاتھ لگایا گیا ہے۔ یہ ہاتھ سٹیل کا ہے اور اس میں مشینی آلات نصب ہیں۔شہنشاہ کے امیتابھ بچن کی طرح گلشن بھی اپنا پچیس لاکھ کا ہاتھ چمکائیں گے۔ سنگھ از کنگ نہیں ہے
 | | | حالیہ برسوں میں اکشے کمار کامیڈی فلموں میں کامیاب رہے ہیں | اکشے کمار فلم’ سنگھ از کنگ‘ میں کام کر رہے ہیں اور اب سنا جا رہا ہے کہ اس فلم کا نام بدل کر سنگھ از کنگ کے بجائے سنگھ از بادشاہ کر دیا گیا۔آپ سوچئے کنگ اور بادشاہ میں کوئی فرق نہیں تو پھر نام کیوں بدلا گیا۔ ہم بتاتے ہیں۔دراصل فلم انڈسٹری میں شاہ رخ کو’ کنگ‘ کہا جاتا ہے۔اب بھلا فلم اکشے کی اور نام شاہ رخ کا یہ کیسے ہو سکتا تھا؟ انعام پائیے یش راج فلمز کے بینر تلے فلم بنی۔اس میں سیف علی خان اور کمپنی کی پسندیدہ ہیروئین رانی مکھرجی ہیں۔فلم کی ہدایت کنال کوہلی نے دی ہے اس فلم میں رانی ایک پری بنی ہیں۔فلم کی شوٹنگ مکمل ہو چکی۔ فلم کی نمائش کی تاریخ قریب آرہی ہے سب کام مکمل ہو چکے ہیں لیکن ایک کام باقی ہے۔فلم کا نام ہی اب تک نہیں رکھا گیا۔کوئی نام سمجھ میں ہی نہیں آرہا ہے۔اب کنال نے سارے یونٹ ممبران سے کہہ دیا ہے کہ وہ نام بتائیں اور جس کا نام انہیں اچھا لگے گا وہی اس فلم کا ٹائٹل ہوگا اور کنال اسے انعام دیں گے۔ ویسےآپ کے لیے بھی انعام حاصل کرنے کے راستے کھلے ہیں۔ |