BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 09 June, 2008, 13:30 GMT 18:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پرکشش قطرینہ اور پریتی کا آئٹم نمبر

پرینکا چوپڑا
پرینکا اس وقت فلم ’واٹس یوئر راشی‘ میں کام کر رہی ہيں
پرینکا ڈسٹرب کیوں؟
بنکاک میں نصف سے زیادہ بالی وڈ ہستیاں موجود ہیں۔نصف اس لیے کہ بالی وڈ کے اہم ستون یعنی چار خان، شاہ رخ، سلمان، سیف اور عامر خان تو موجود نہیں ہیں۔

خیر یہاں ہم بات کر رہے ہیں مستی کی۔ ہماری اطلاعات کے مطابق جب پرینکا چوپڑہ اپنے قریبی دوست اور اپنی آنے والی فلم ’ لو سٹوری دو ہزار پچاس‘ کے ہیرو ہرمن بویجا کے ساتھ بنکاک میں ریمپ پر چل رہی تھیں تب وہاں بیٹھے ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن انہیں دیکھ کر ہنس رہے تھے۔ ہنسنے کی آواز اتنی تیز تھی کہ جیا بچن کو انہیں ڈانٹنا بھی پڑا۔ اب اس مذاق کی وجہ سے پرینکا بہت ڈسٹرب ہو گئی ہیں۔ ایش اور ایب کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ دونوں نے پہلے بھی اسی طرح پرینکا کو نظرانداز کیا تھا۔

ویسے انڈسٹری میں اس بات کے چرچے ہیں کہ ایش پرینکا سے اس لیے ناراض ہیں کہ آشوتوش گواریکر نے اپنی آنے والی فلم ’واٹس یوور راشی‘ ( آپ کا ستارہ کیا ہے ) میں ایش کی بجائے پرینکا کو سائن کر لیا ہے۔

اکشے کی ڈیمانڈ

اکشے بھارتی فلموں کے ایک کامیاب ہیرو ہیں
اکشے کمار ویسے بھی آج کل اونچائیوں پر ہیں لیکن آئیفا میں ان کے جلوے کچھ اور تھے۔ دس منٹ کے ایک ڈانس کے لیے انہیں ڈھائی کروڑ روپے دیے گئے۔۔۔۔کیوں؟۔۔۔وہ اس لیے کہ آئیفا میں ان کے علاوہ بھیڑ کو اکٹھا کرنے والا اور کوئی اول درجے کا ہیرو تھا ہی نہیں۔

نہ تو شاہ رخ سلمان اور نہ سیف۔ ویسے ایک بات سمجھ میں نہیں آئی۔امیتابھ بچن جو کہ آئیفا کے برانڈ سفیر ہیں انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ آئیفا ایسا پلیٹ فارم ہے جو دنیا کو انڈین فلم انڈسٹری سے روشناس کراتا ہے اور انہیں قریب لانے میں معاون ثابت ہوا ہے۔

امیت جی وہ تو ٹھیک ہے کہ آپ دنیا کو قریب لا رہے ہیں لیکن قریب رہنے والوں کو تو دور مت کیجیے۔ہمیں یقین ہے آپ ہمارا اشارہ سمجھ گئے ہوں گے۔۔۔۔۔

قطرینہ سب سے پرکشش

قطرینہ کیف
قطرینہ کیف بالی وڈ ہیرو سلمان کی دوست ہیں
بالی وڈ اداکارہ قطرینہ کیف کو اب دنیا کی سب سے پرکشش خاتون کا درجہ مل گیا ہے۔ برطانیہ کی ایک میگزین کے مطابق قطرینہ کو سب سے زیادہ ووٹ ملے ہیں اس میں انہوں نے ہالی وڈ اداکارہ اور دنیا کی حسین ترین خواتین میں اول مقام حاصل کر چکی انجلینا جولی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

میگزین کی فہرست میں کرینہ اور بپاشا بھی شامل تھیں۔ ویسے اب سلمان کے ساتھ قطرینہ کی جوڑی صحیح لگے گی۔ سلمان کا بھی شمار دنیا کے دس حسین مردوں میں کیا جاتا ہے اور اب قطرینہ بھی۔۔۔۔۔

پریتی کی دوستی

پریتی زنٹا
پریتی زنٹا ادھر فلم کے بجائے ائي پی ایل کے سبب سرخیوں میں رہی ہیں
پریتی زنٹا سلمان کی سچی دوست ہیں۔ یہ بات اب ثابت ہو چکی ہے کیونکہ انہوں نے سلمان کی فلم’میں اور مسز کھنہ ‘ میں آئٹم رقص کرنے میں رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ پریتی جنہوں نے اس سے قبل ایسی کئی پیشکش ٹھکرا دی تھی، اس فلم میں رقص کرنے کا وعدہ کر لیا۔اس رقص کی شوٹنگ آسٹریلیا میں ہونے والی ہے۔

پیسوں کی بارش
فلم جنت کامیاب کیا ہوئی عمران ہاشمی نے اپنی قیمت بڑھا دی اور اب وہ ایک فلم کے پانچ کروڑ روپے مانگ رہے ہیں۔ فلم میں ان کی اب تک کی بہترین اداکاری کی وجہ سے فلمسازوں نے ان کا یہ مطالبہ مان بھی لیا ہے اور پرسیپٹ پکچرز کمپنی نے ان کے ساتھ پندرہ کروڑ روپوں میں تین فلموں کا معاہدہ بھی کر لیا۔

عامر، سلمان کا ڈنر

عامر خان
عامر کی فلم تارے زمین پر نے زبردست کامیابی حاصل کی ہے
سلمان خان نے عامر خان سے ڈنر کھلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ حیرت انگیز نا! لیکن یہ صحیح ہے۔ دراصل عامر کے بھانجے عمران خان کی فلم ’جانے تو یا جانے نہ ‘ میں ایک گیت ہے ’ پپو کانٹ ڈانس‘ اس گیت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ورزشی جسم والا ایک کنوارا ہیرو ہے جو ڈانس کرنا نہیں جانتا۔ سب نے اسے سلمان سے جوڑ لیا۔ یہ خبریں جیسے ہی میڈیا میں آئیں عامر نے اس کی وضاحت کے لیے سلمان کو فون کیا اور انہیں سمجھانے کی کوشش کی لیکن عامر کہتے ہیں کہ سلمان نے کچھ بھی سننے سے انکار کر دیا الٹا عامر سے کہا کہ وہ اسے ڈنر پر کب لے جا رہے ہیں۔ دو خانوں کی ملاقات دیکھیے اب کیا رنگ لاتی ہے۔

بس بہت ہو گیا
دیا مرزا کہہ رہی ہیں کہ بس اب بہت ہو گیا۔ پردے پر اچھے کردار کرتے کرتے وہ اب بور ہو گئی ہیں انہیں گلیمرس گرل یا پھر منفی کردار کرنا ہے۔ یاد آیا شاید سوہا علی خان نے بھی اسی لیے اپنی امیج بدلنے کے لیے میگزین میں وہ ہاٹ تصویر چھپوائی تھی۔ خیر دیا نے اپنی بات کو سچ کرنے کے لیے سنجے گپتا کی فلم ’ایسیڈ فیکٹری‘ میں گلیمرس منفی کردار قبول کر لیا ہے۔ ٹھیک ہے دیا کامیابی کے لیے سب کچھ کرنا پڑتا ہے۔

ودیا، شاہد کا کنکشن

شاہد کپور کی حالیہ فلم’جب وی میٹ‘ بڑی ہٹ ثابت ہوئی
ودیا اور شاہد کی دوستی کیسے شروع ہوئی یہ ایک دلچسپ قصہ ہے۔ دونوں عزیز مرزا کی فلم ’ قسمت کنکشن‘ کے سیٹ پر پہلی مرتبہ ملے۔ شاہد سیٹ پر خاموش یٹھے تھے۔ مرزا پریشان کہ فلم میں رومانوی مناظر ہیں اور یہ دونوں جوڑے اس طرح الگ تھلگ بیٹھے رہیں گے تو ان میں دوستی کیسے ہو گی۔

اپنی فلم میں ہیرو سے دوستی کرنے میں پہل کے لیے مشہور ودیا شاہد کے پاس گئیں۔ ان کے سامنے اپنا ہاتھ کر دیا اور کہا ’ آٹوگراف پلیز‘ بس کیا تھا زور کا قہقہہ گونجا اور شاہد نے جھینپ کر ودیا کا ہاتھ پکڑ لیا۔ بس دوستی شروع۔

ویسے ایک راز کی بات بتائیں۔ شاہد اور ودیا کے درمیان وہ دوستی نہیں جسے پیار کا نام دیا جائے۔ ودیا نے جو کچھ کہا وہ تو بس اپنی فلم کی پبلسٹی تھا۔ دیکھنا یہ ہے کہ فلم کی ریلیز کے ساتھ کس طرح یہ افواہیں اپنا دم توڑ دیں گی۔

بائیس ری ٹیک

سنجے دت
سنجے دت کا کیرئر تنازعات کا شکار رہا ہے
ایک ہی سین فلمانے کے لیے اگر کسی منجھے ہوئے ہیرو کو بائیس مرتبہ ری ٹیک دینے پڑیں تو کیا ہوگا۔پھر یہ حال تو ایسے اداکار کے ساتھ ہوا جو ایک ہی شاٹ میں اپنا سین فلمانے کے لیے مشہور ہیں۔

جی ہاں ہم بات کر رہے ہیں سنجے دت کی۔ فلم ’الہ دین‘ کی شوٹنگ میں ایک شاٹ دینے میں ان کے پسینے چھوٹ گئے۔ایکشن سے بھرپور اس فلم میں دراصل جیکی چن کے ساتھ کام کر چکے ایکشن ڈائریکٹر ولیم اونگ کو ہانگ کانگ سے بلایا گیا تھا۔ انہیں سنجے کا سین پرفیکٹ نہیں لگ رہا تھا اس لیے وہ ری ٹیک پر ری ٹیک کر رہے تھے اور سنجے نروس۔

فوجیوں پر فلم
جے پی دتہ ایک بار پھر فوجیوں پر فلم بنا رہے ہیں۔ہمیں لگتا ہے کہ ’کرگل‘ اور ’بارڈر‘ جیسی سپر فلاپ فلمیں دینے کے بعد بھی انہوں نے سبق حاصل نہیں کیا تبھی تو ایک بار پھر وہ کمر کس رہے ہیں۔۔۔

امرتا راؤبالی وڈ ڈائری
سلمان کا بلاگ، امرتا اور گوہر کی دوستی
کرینہ کپور بالی وڈ ڈائری
ایشوریہ کاعیش اور کرینہ کپور کےجلوے
شاہ رخ خانبالی وڈ ڈائری
شاہ رخ بنام رجنی کانت، ایشوریہ کو مات
امیتابھ بچن (فائل فوٹو)بالی وڈ ڈائری
امیتابھ اور تنازعہ، پاکستان میں جنت
ایشوریہ رائےبالی وڈ ڈائری
شادی کی سالگرہ اور ڈیڑھ کروڑ کی انٹری
ثانیہ مرزابالی وڈ ڈائری
شاہد اور ثانیہ کی دوستی، اداکاروں کے کھیل کا سفر
عامر خان (فائل فوٹو)بالی وڈ ڈائری
عامر کا نیا لُک، ایشوریہ اور کرینہ میں ریس
اسی بارے میں
عامر نمبر ون کہ شاہ رخ؟
17 March, 2008 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد