ریحانہ بستی والا بی بی سی اردو ڈاٹ کام ، ممبئی |  |
 | | | رام گوپال ورما کی فلم ’سرکار راج‘ میں امیتابھ بچن کی پوری فیملی شامل ہے |
ڈر کا راج رام گوپال ورما کی فیملی ڈرامہ فلم ’سرکار راج‘ پر ڈر کا سایہ منڈلا رہا ہے۔ پہلے اس بات کو جانیں کہ ہم نے اس فلم کو فیملی ڈرامہ کیوں کہا۔وہ اس لیے کہ اس فلم میں امیتابھ بچن کی پوری فیملی شامل ہے۔ امیتابھ بچن کے ساتھ ان کے بیٹے ابھیشیک بچن ان کی بہو ایشوریہ رائے۔ تو ہوا نہ فیملی ڈرامہ، خیر ہم بات کر رہے ہیں اس ڈر کی۔پتہ یہ چلا ہے کہ ڈسٹری بیوٹرز سرکار راج کو خریدنے سے گھبرا رہے ہیں اور اس کی وجہ بتائی جا رہی ہے فلم میں ابھیشیک کی موت۔ لوگ فلم کے آخر میں ہیرو کی موت برداشت نہیں کرتے اور وہ فلم کا کلائمکس خوشگوار چاہتے ہیں۔حالانکہ نہ تو بگ بی نے اس موت کی تصدیق کی اور نہ ہی رامو نے لیکن ہمارے خبری کا اصرار ہے کہ خبر صحیح ہے اسی لیے تو فلم کو ابھی تک کسی نے خریدا نہیں ہے جبکہ فلم اگلے ماہ نمائش کے لیے پیش ہو رہی ہے۔ رحمٰن کی عقیدت
عامر خان کے بھانجے عمران خان کی فلم ’جانے تو یہ جانے نہ‘ کی شوٹنگ ختم کرنے کے بعد اس فلم کے موسیقار اے آر رحمٰن عامر خان کو اپنے ساتھ چنئی لے گئے۔ راستے بھر عامر سوال کرتے رہے لیکن رحمٰن نے جواب نہیں دیا کہ وہ سب کہاں جا رہے ہیں۔ کار سے پانچ گھنٹے کی مسافت طے کرنے کے بعد دونوں پہنچے امین پیر کی درگاہ پر۔ رحمٰن کی صوفی سنتوں سے عقیدت سے دنیا واقف ہے۔ اس روز امین پیر کا عرس تھا اور پھر محفل سماع جو شروع ہوئی تو رات ایک بجے سے صبح پانچ بجے تک عامر اور رحمٰن جھومتے رہے۔عقیدت اور موسیقی کے اس حسین امتزاج کی اس سے اچھی مثال شاید ہی ملے۔ ایک اور بلاگ امیتابھ بچن اور عامر خان کے بعد اب سلمان خان نے بھی بلاگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔ تین روز قبل انہوں نے بلاگ لکھنا شروع کیا۔لیکن بلاگ کا پتہ ’ دس کا دم ‘ہے۔ حیرت نا، سلمان کے سونی ٹی وی چینل پر آنے والے ٹی وی شو کا نام بھی یہی ہے۔  | | | ہندوستان میں فلمی ستاروں کے بلاگ کی خوب تشہیر ہوتی ہے |
خیر آپ بھی صحیح سوچ رہے ہیں یہ سب پبلسٹی کے لیے ہی تو ہے۔امیتابھ بچن کے بلاگ کے لیے بھی تو کہا جارہا ہے کہ انہیں امبانی نے کئی کروڑ روپے دیے ہیں بلاگ لکھنے کے لیے تو پھر اب بلاگ بھی تجارت ہو گیا ہے۔ خیر سلمان خود بلاگ لکھیں یا ان کی طرف سے کوئی اور لیکن ایک بات طے ہے کہ سلمان سڈنی میں فلم’ میں اور مسز کھنہ‘ کی شوٹنگ جلد ختم کر کے ممبئی پہنچنے والے ہیں کیونکہ وہ آئی پی ایل ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں چند نغموں پر رقص کریں گے۔ نانا اور وقت کی قیمت یہ سبھی جانتے ہیں کہ نانا پاٹیکر سے الجھنا بہت مشکل ہے۔انہوں نے فلمسازوں کو بتا دیا کہ وقت کی قیمت کیا ہوتی ہے۔اشٹ ونائیک فلمز نے نانا اور سنجے کو لے کر فلم بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔انہوں نے نانا کو تین کروڑ روپے کی پشیکش کی۔کچھ دنوں بعد وہ نانا کے پاس گئے اور کہا کہ نانا تاریخوں میں ردو بدل کریں کیونکہ سنجے کی تاریخیں مل نہیں رہی ہیں۔ نانا خوشی کے ساتھ راضی ہوئے لیکن قیمت چھ کروڑ کر دی۔کمپنی نے منظور کر لیا۔ لیکن افسوس سنجے نے ایک بار پھر تاریخیں بدلنے کی گزارش کی اور فلمساز پھر نانا کے در پر پہنچے۔اس بار نانا نے پھر اپنی رقم بڑھا دی۔اب آپ قیاس کیجیئے کتنی۔۔۔۔۔ امرتا کی دوستی
 | | | امرتا راؤ نےگوہر کے پاپ بینڈ ’جل‘ کی ویڈیو میں بھی کام کیا ہے | امرتا راؤ کی دوستی کے آج کل بہت چرچے ہیں۔ غلط مت سمجھیے شاہد سے نہیں بلکہ پاکستانی پاپ بینڈ ’جل‘ کےگلوکارگوہر کے ساتھ۔ دونوں نے ایک ویڈیو البم میں ساتھ کام کیا ہے۔ اب یہ پتہ نہیں کہ کون کس سے متاثر ہوا لیکن دوستی ہوئی ہے۔ یہ دوستی کتنی گہری ہے اس کی تصدیق تو شاید وہ دونوں ہی کر سکیں لیکن بالی وڈ میں اس کے چرچے بہت ہیں۔ چائے سے دوستی چھوٹے نواب یعنی سیف علی خان کی فیملی کو لگتا ہے آج کل چائے سے عشق سا ہو گیا ہے۔سیف کافی عرصہ سے تاج محل برانڈ چائے کا اشتہار کرتے آئے ہیں اب مما شرمیلا ٹیگور اور بہن سوہا علی خان بروک بونڈ چائے کے اشتہار میں ایک ساتھ نظر آئے۔  | | | سیف علی کی بہن اور والدہ بھی بالی وڈ اداکارہ ہيں | کیا آپ کو لگتا ہے کہ یہ فیملی چائے پیتی بھی ہے ویسے فلم انڈسٹری میں تو بڑے بڑے سٹارز محض اشتہار سے کروڑوں روپیہ کمانے کے لیے وہ تیل بھی بیچنے پر تیار ہو جاتے ہیں جس کی خوشبو بھی وہ اپنی اصل زندگی میں سونگھنے کو تیار نہ ہوں۔ کاپی کیٹ ہمیش ہمیش آج کل عامر خان کی نقل کرنے کی تیاری کر رہے ہیں اس کے لیے وہ باقاعدہ سبق بھی لے رہے ہیں۔ آپ کو یاد ہے فلم رنگیلا کا ٹپوری عامر۔ فلم اور عامر کے کہے مکالمے بہت ہی مقبول ہوئے تھے۔ اب ہمیش ریشمیا اپنی آنے والی فلم’اے نیو لو شٹوری‘ میں اسی طرح کی زبان اور لہجہ سیکھنے کے لیے ممبئی کے ٹپوریوں سے سبق لے رہے ہیں۔ سرد جنگ جاری امیتابھ اور شاہ رخ کے درمیان سرد جنگ آج بھی جاری ہے۔ خان نے اپنے دوست کرن جوہر کی سالگرہ پارٹی رکھی۔اس میں ایشوریہ رائے اور ابھیشیک تو پہنچے لیکن امیتابھ اور جیا نے شرکت نہیں کی جبکہ اس شام کچھ دیر پہلے پوری فیملی ایک ساتھ آسوتوش گواریکر کی جانب سے دی گئی جودھا اکبر کی پارٹی میں ایک ساتھ موجود تھے۔ میزبان راکھی
 | | | راکھی ساونت اپنے ہیجان انگیز ڈانس کے لیے جانی جاتی ہيں | آئٹم گرل راکھی ساونت زی ٹی وی پر ایک شو کی میزبان ہوں گی۔’ کافی ود کرن‘ کی طرز پر بنے اس شو کی میزبانی کرنے کی خبر سے آپ کو حیرت ہوئی یا اس بات سے کہ راکھی اس کی میزبان ہوں گی۔ارے بھئی کبھی چپ نہ رہنے والی راکھی اگر میزبان ہوں گی تو مہمان کیا ان کے سامنے بول بھی سکیں گے! کی۔کا۔کو نہیں ہم نے کچھ غلط نہیں لکھا۔ہم کیا کریں یہ اس فلم کا نام ہے جس میں پرینکا چوپڑہ کے والد اشوک شریا گھوشال کے ساتھ گیت گائیں گے۔ آپ کو اگر پتہ نہ ہو تو ہم بتا دیں کہ اشوک صاحب ایک سرجن ہیں۔اب انہیں گلوکاری کا ’جنون‘ کیوں ہوا یہ ہمیں پتہ نہیں۔ لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ اچھا ہی ہوا کہ انہوں نے اداکاری کی کوشش نہیں کی۔ویسے بھی آج کل ان کی بیٹی کو فلمیں نہیں مل رہی ہیں تو ان کا کیا ہوتا۔ |