BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 19 May, 2008, 12:53 GMT 17:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بالی وڈ ڈائری: کرینہ کپور کے جلوے

کنگنا
پتنگ میں کنگنا رناوت نے بھی اداکاری کی ہے
راکیش کی پتنگ
فلمساز راکیش روشن کی فلم ابھی شروع بھی نہیں ہوئی اور اس نے بازی مار لی۔ ہمارے ذرائع کے مطابق فلم ایک سو بیس کروڑ روپے میں فروخت ہو چکی ہے۔

انوراگ باسو کی ہدایت میں بننے والی اس فلم کو ایروز انٹرنیشنل کمپنی نے خریدا ہے۔ فلم میں دراصل رتیک روشن کے ساتھ برطانوی ماڈل باربرا مور اور کنگنا رناوت ہیں۔ اب فلم باربرا مور کی وجہ سے یا رتیک کی وجہ سے یا پھر کامیاب فلم میٹرو کے ہدایت کار باسو کی وجہ سے اتنے مہنگے داموں پر فروخت ہوئی ہے یہ اندازہ آپ خود لگائیے۔

کرینہ کی اونچائیاں
کرینہ بہت بلندیوں پر ہیں۔ حالانکہ ان کی فلم ’ ٹشن‘ باکس آفس پر ایک طرح سےفلاپ ہوئی ہے لیکن ان کے ستارے بہت بلندیوں پر ہیں۔ فلم’ایڈیٹ‘ میں وہ پہلی مرتبہ عامر کے سا تھ ہیروئین بن کر آ رہی ہیں۔ عامر کے سامنے ہیروئین بننے کے لیے کئی ہیروئین قطار میں تھیں لیکن بازی کرینہ نے ماری۔ اب سنا جا رہا ہے کہ اجے نے بھی اپنی ہدایت میں بننے والی دوسری فلم کے لیے کرینہ کو سائن کر لیا ہے۔

کرینہ آج کل بلندیوں پر ہیں

کرینہ اور اجے کی جوڑی اوم کارا میں بہت مقبول ہوئی تھی۔ اتنا ہی نہیں اب کرن جوہر کی فلم ’مائی نیم از خان‘ جس میں شاہ رخ خان ہیں اور جس میں کاجول کو لیا جانا تقریباً طے تھا لیکن اب خبریں ہیں کہ کرینہ اس فلم میں کام کریں گی۔ لگاتار دو برسوں سے کرینہ ایوارڈ بھی لے رہی ہیں۔اس طرح اس وقت فلم انڈسٹری میں سب سے کامیاب اداکارہ کرینہ بن چکی ہیں۔

ودیا یا ثانیہ
ودیا بالن یا ثانیہ مرزا آخر کون ہے شاہد کپور کی سب سے اچھی دوست۔ ہم دونوں کی شاہد کے ساتھ دوستی کی باتیں بتا رہے ہیں لیکن یہ فیصلہ ہم آپ پر چھوڑتے ہیں۔ پہلے ودیا کی بات کریں۔ ودیا خود کہتی ہیں کہ عزیز مرزا کی فلم ’قسمت کنکشن‘ کی شوٹنگ کے دوران ان کے درمیان ’اچھی دوستی‘ قائم ہوئی اور یہ کہ پہلی مرتبہ انہیں کوئی شخص ان کی عمر کا ملا اور اچھا لگا۔ شاہد جنوبی ممبئی میں فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے کہ ودیا وہاں پہنچ گئیں اور وہ دونوں وہاں سے تین گھنٹوں تک غائب رہے۔ شاہد ثانیہ مرزا سے بنگلور اور حیدرآباد کے علاوہ ممبئی میں ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں اور سیٹ پر موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ شاہد گھنٹوں ثانیہ سے فون پر یا تو باتیں کرتے ہیں یا پھر انہیں پیغام بھیجتے رہتے ہیں۔

ممبئی میں چندی گڑھ
جس طرح راجستھان میں چاندنی چوک بنایا گیا تھا بالکل اسی طرز پر اب فلم سٹی گوریگاؤں میں چنڈی گڑھ بنایا جا رہا ہے۔ فلمساز آدتیہ چوپڑہ شاہ رخ کے ساتھ فلم ’رب نے بنا دی جوڑی‘ فلمانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ دل والے دلہنیا لے جائیں گے کی تاریخ ساز کامیابی کے بعد آدتیہ ایک بار ہدایت کاری کے میدان میں اترے ہیں اور وقت کی بچت کے لیے وہ چنڈی گڑھ کو ممبئی میں لا رہے ہیں۔

ایشوریہ رائے شادی کے بعد سکرین پر جلد دکھیں گی

ایش کے عیش
ایشوریہ رائے اگر فلم میں کثیر غیر ملکی کمپنی کی چیف ایگزیکیٹیو افسر بنتی ہیں تو ان کا سٹائل بھی اسی انداز کا ہوگا۔ اس کا اندازہ سرکار راج کی پروڈکشن کمپنی کو اس وقت ہوا جب انہیں دس لاکھ کا بِل ملا۔ دراصل فلم میں ایشوریہ کو ایک مہنگا چشمہ پہننا تھا۔ کمپنی کی طرف سے لائے گئے چشمے انہیں پسند ہی نہیں آئے اس لیے ان سے کہا گیا کہ وہ اپنا چشمہ خود پسند کر لیں۔ایشوریہ نے’گوچی‘ برانڈ کا چشمہ پسند کیا اور بل بھیج دیا۔ فلم کمپنی کو پسینہ آگیا۔

سونی پکچرز کی ہمت
سانوریا کے فلاپ ہونے کے بعد خبریں یہ آرہی تھیں کہ اب سونی پکچرز نے بالی وڈ میں سرمایہ کاری کرنے سے شاید توبہ کر لی ہے لیکن اس کے برعکس کمپنی نے پرتیش نندی کی کمپنی کے سے دو سو پچاس کروڑ روپے میں تین فلموں کا معاہدہ کر لیا ہے۔

سلمان کے باپ
سلماں خان کے والد سلیم چاہے سلمان کی طرح بغیر شرٹ کے نہیں رہتے ہیں لیکن اگر فلموں میں کوئی ان کا باپ بنتا ہو تو شاید انہیں سلو کی ہی طرز پر فلم میں کبھی کبھی شرٹ اتارنی بھی ہو گی۔ فلم ویر میں جس کی کہانی بھی سلمان نے ہی لکھی ہے، متھن چکرورتی ان کے والد کا کردار کر رہے ہیں۔ اس کے لیے انہوں نے سینے کے بال کٹوائے ہیں اور صحت مند نظر آنے کے لیے بیچارے اس عمر میں ورزش کرتے نظر آر ہے ہیں۔ ارے بھئی سلو کا باپ ہونا کوئی مذاق ہے کیا؟

بپاشاباسو کے بھی بڑے نخرے ہیں

بپاشا کے نخرے
اب تک ہم نے ملکہ شراوت کے نخروں کی کہانیاں آپ کو سنائی تھیں لیکن اب بپاشا بھی ان کے ہی نقش قدم پر چلنے لگی ہیں۔ ایک اشتہاری کمپنی کی شوٹنگ کے دوران جب بپاشا میک اپ کے لیے گرین روم میں پہنچیں تو ان کی پرستار کئی ماڈلز وہاں پہلے سے موجود تھیں۔ بس کیا تھا بپاشا کا غصہ ساتویں آسمان پر جا پہنچا۔انہوں نے اپنے باڈی گارڈز سے سب کو باہر نکلوادیا۔ بے بی کیا آپ بھول گئیں کہ کبھی آپ بھی انہی ماڈلز کی قطار میں کھڑی رہتی تھیں۔۔۔۔۔۔

سنی کی چھلانگ
سنی دیول اپنی فلم’دی مین‘ میں شلپا شیٹی کے لیے پانچ کروڑ روپے کی کار رولس رائس فینٹم امپورٹ کر رہے ہیں۔

ودیا کی مجبوری
لندن کی سردی میں ودیا بالن اپنی کار میں ٹھٹھرتی رہیں لیکن وہ سیٹ پر نہیں گئیں ؟ پتہ ہے کیوں ۔۔۔۔ارے بھئی وہاں سیٹ پر پہلے سے کرینہ کپور جو موجود تھیں۔ اب ودیا شاہد کے ساتھ دوستی کے بعد سے نظریں جو نہیں ملا پاتی ہیں۔

اسی بارے میں
عامر نمبر ون کہ شاہ رخ؟
17 March, 2008 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد