BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 07 April, 2008, 11:49 GMT 16:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قطرینہ اور کرینہ میں’جنگ‘

اجے دیوگن
اجے دیوگن کامیابی کے لیے مونچھوں پر تاؤ دیتے رہتے ہیں
مونچھیں ہوں تو۔۔۔۔
کبھی امیتابھ بچن نے اپنی فلم شرابی میں یہ مکالمے کہے تھے لیکن اب انڈسٹری والے یہ کہتے پھر رہے ہیں کہ مونچھیں ہوں تو اجے دیوگن جیسی۔ اجے آج کل اپنی مونچھوں پر تاؤ دیتے نظر آرہے ہیں اور کیوں نہ دیں اجے کا ماننا ہے کہ وہ جب بھی کسپ فلم میں مونچھیں رکھتے ہیں فلم کامیاب ہوتی ہے۔

اوم کارا، گنگا جل، کمپنی۔ بس اسی وجہ سے اب اجے اپنی ہدایت میں بنی فلم یو، می اور ہم میں شگون کے طور پر مونچھیں کٹوا نہیں رہے ہیں۔ دیکھا ایک فلم کا دارومدار مونچھوں پر ہے۔ واہ بھئی مونچھیں ہوں تو دیوگن جیسی۔۔۔۔۔۔۔

اکشے سب سے مہنگے میزبان
اکشے اب شاہ رخ اور امیتابھ بچن سے بھی مہنگے میزبان بننے والے ہیں۔اب تک امیتابھ بچن اور شاہ رخ کو ٹی وی شو کی میزبانی کے لیے سب سے زیادہ رقم کی پیشکش ہوئی تھی لیکن اکشے نے انہیں بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ وہ ریالٹی شو ’فیئر فیکٹر‘ کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے لیں گے۔

سیف کی دیوانگی
ہم سیف کی کرینہ کے لیے دیوانگی کی بات نہیں کر رہے، سیف کو ایک اور جنون ہے اور وہ ہے نئی نئی کاروں کا۔ سیف نے کچھ عرصہ قبل ہی سیاہ رنگ کی آڈی خریدی تھی لیکن پھر فورڈ دیکھ کر ان سے رہا نہیں گیا اور انہوں نے اپنی فلم ریس کی نمائش کے دن ہی تین کروڑ روپے میں فورڈ خریدلی۔ یہ بتانا فضول ہوگا کہ وہ کس کے ساتھ لمبی ڈرائیو پرگئے ہوں گے۔۔۔۔۔۔

سلمان خان اپنی بہن کے ساتھ فیشن کی دنیا میں بھی آنے والے ہیں

سلو کا فیشن برانڈ
سلمان خان پہلے اداکار پھر مصور، پھر کہانی کار اور اب فیشن کی دنیا میں قدم رکھنے کی پوری تیاری میں ہیں۔ انڈسٹری میں سٹائل کے لیے مشہور سلمان اپنی بہن الویرا کے ساتھ، جو پہلے سے ہی ڈریس ڈیزائنر ہیں، مل کر ڈریس ڈیزائن کریں گے اور پھر ان کپڑوں اور اس کے ساتھ استعمال ہونے والی اشیاء کو اپنا نام دیں گے۔

’جنت‘میں ہنگامہ
کرکٹ میچ فکسنگ پر بنی فلم ’جنت‘ کے ایک مکالمہ پر سینسر بورڈ کو سخت اعتراض ہے۔ فلم میں سٹہ باز کا کردار نبھا رہے عمران ہاشمی کہتے ہیں کہ ’کرکٹر اور پروسٹیٹیوٹ (جسم فروش عورت) میں زیادہ فرق نہیں ہوتا، جوانی ختم تو کہانی ختم‘۔ بورڈ چاہتا ہے کہ پروسٹیٹیوٹ کی جگہ فلم سٹار لکھا جائے۔ ہدایت کار کنال دیش مکھ اسے بدلنے کے موڈ میں نہیں تھے لیکن بہر حال انہیں اس پر مجبور ہونا پڑا۔ آپ کیا کہتے ہیں؟

کرینہ قطرینہ میں جنگ
یہاں جنگ سے مراد دونوں میں مقابلہ ہے۔ دونوں ہیروئینوں میں مقابلہ ہے کہ کون اس وقت انڈسٹری کی سب سے مہنگی اداکارہ بنے گی۔ کرینہ کپور نے اگر ٹی وی ایٹین کی ایک فلم تین کروڑ روپیوں میں سائن کی ہے تو وہیں قطرینہ نے بھی اسی فلم کمپنی کی دو فلمیں چھ کروڑ روپیوں میں سائن کر لیں۔

بالی وڈ میں اب قطرینہ کیف کے بھی جلوے ہیں۔

یہ مقابلہ تو ٹھیک ہے لیکن ایک بات ہے کہ اب بھی ہیروئن کو ہیرو کے مقابلے کم رقم ملتی ہے۔ کیا کوئی ان کا ریکارڈ توڑنے کی ہمت کر سکتا ہے؟

امیتابھ بمقابلہ انیل
صدی کے ہیرو کے نام سے جانے جانے والے امیتابھ بچن کو ٹکر دینے کے لیے کوئی اور نہیں انیل کپور سامنے آئے ہیں۔ وہ کردار جن کے لیے امیتابھ بچن کو لیا جارہا تھا، آج کل فلمساز ان کے لیے انیل کپور کو ترجیح دے رہے ہیں۔ اس کی وجہ امیتابھ بچن کا بہت سی کمپنیوں کے لیے اشتہاروں میں آنا بتایا جا رہا ہے۔ ایسے وقت میں جب اداکار ٹوتھ پیسٹ اور تیل بیچنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹ رہے، دلیپ کمار، دیو آنند اور راج کپور کی طرح انیل کپور نے کبھی بھی اشتہار کے لیے اپنا نام اور فن نہیں بیچا۔ یہی احتیاط ان کے کام آرہی ہے۔

جان پاکستانی بینڈ میں
جان ابراہم کو آپ پاکستانی بینڈ اسٹرنگس کے ویڈیو البم میں دیکھ سکیں گے۔ یہ بینڈ دھانی چنر سے بہت مقبول ہوا تھا۔ ویسے آپ نے انہیں فلم زندہ کے ایک نغمے میں بھی سنا ہے۔اب فیصل اور بلال نے جان کے ساتھ اپنا البم بنایا ہے۔گیت کے بول ہیں کوئی آنے والا ہے۔

گووندا کی پریشانیاں

گووندا کی پریشانی
گووندا فلموں میں اپنی دوسری انگنز کھیلنے تو آئے اور ان کی واپسی زوردار بھی رہی لیکن اس کا کیا کہ کوئی بھی مشہور ہیروئین ان کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتی۔ عباس مستان گووندا کے ساتھ فلم بنانا چاہ رہے ہیں لیکن ان کی فلم میں سشمیتا نے کام کرنے سے انکار کر دیا۔ پھر وہ سکرپٹ لے کر بپاشا کے پاس پہنچے لیکن بتایا جاتا ہے کہ ریس کی کامیابی کے باوجود بپاشا نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔ ہمیں لگتا ہے کہ گووندا کو دو چیزیں بدل دینی چاہیئں۔ایک تو اپنا وزن کم کرنا اور دوسرا سیٹ پر دیر سے آنا۔ کیا پتہ شاید اس کے بعد حالات بہتر ہو جائیں۔

جیسے کو تیسا
انڈسٹری میں مشہور ہے کہ اکشے ہمیشہ سیٹ پر لوگوں کو بے وقوف بنانے کے لیے ان کے ساتھ مذاق کرتے رہتے ہیں۔ ہم نے آپ کو بتایا تھا کہ کس طرح بھول بھلیاں کے سیٹ پر انہوں نے ودیا بالن سے فون پر خود کو بی بی سی کو رپورٹر بتا کر ان کا انٹرویو کیا تھا۔ اب فلم تشان کے سیٹ پر سب نے ان کا مذاق بنایا۔ فلم میں اکشے بچن پانڈے نام کے مقامی غنڈے کا رول کر رہے ہیں۔

سیٹ پر اکشے سے ایک سین کرنے کے لیے کہا گیا لیکن ہدایت کار ہر شاٹ کے بعد ایک بار پھر کہتا رہا۔ بہت دیر بعد اکشے کی سمجھ میں آیا کہ ان کے ساتھ سیٹ پر سب مذاق کر رہے ہیں۔ اکشے شرماگئے لیکن ہم آپ کو خبردار کر رہے ہیں اکشے کے بدلے سے۔۔۔ بھلا وہ کہاں اب چپ بیٹھیں گے۔

سنجے دت کی شادیبالی وڈ ڈائری
سنجے کی شادی، کرینہ کا حسن اور سلمان کا جنون
فلم جودھا اکبرجودھا اکبر پر پابندی
جودھا اکبر کی نہیں تھی، راجپوتوں کا اصرار
قطرینہ کیف (فائل فوٹو)بالی وڈ ڈائری
قطرینہ کی دھمکی، شعیب اور سلمان کی ملاقات
شاہ رخ، عامربالی وڈ ڈائری
شاہ رخ بمقابلہ عامر اور شعیب، سلمان کی دوڑ
مدھوبالامدھوبالا ٹکٹ جاری
اداکارہ مدھوبالا کے نام پر ڈاک ٹکٹ جاری
عامر خان (فائل فوٹو)بالی وڈ ڈائری
عامر کا نیا لُک، ایشوریہ اور کرینہ میں ریس
اسی بارے میں
عامر نمبر ون کہ شاہ رخ؟
17 March, 2008 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد