قطرینہ کی دھمکی، شعیب سلمان ملن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قطرینہ کی دھمکی قطرینہ کیف نے دھمکی دی ہے۔ سلمان کو نہیں بھئی بلکہ ان تمام صحافیوں کو جو ان کے اور سلمان کے تعلقات کے بارے میں غلط خبریں شائع کرتے ہیں۔ابھی حال ہی میں چند صحافیوں نے یہ خبر اُڑا دی تھی کہ سلمان نے باندرہ کے کافی ہاؤس میں سب کے سامنے قطرینہ کو طمانچہ مار دیا تھا۔ کیٹ ہمیں لگتا ہے کہ آپ کو یہ ہمت سلو بھیا نے دی۔۔۔نہیں تو پھر۔۔۔ہاں یاد آیا ہمارے خبری نے بتایا کہ چھوٹے نواب اور کرینہ کی شادی کی خبریں اڑنے کے بعد قطرینہ بھی اس طرح کی خبروں سے جھنجھلا گئیں۔ بہت ہو گیا وہ بھی اس طرح کی بے بنیاد خبریں پھیلانے والوں کو منہ توڑ جواب دیں گی۔ واہ بے بی کیا فیصلہ اور کیسی ہمت۔۔۔ جواب نہیں آپ کا۔ ہمیں بھی ڈر لگ رہا ہے لیکن خیر ہمیں ڈرنے کی ضرورت ہی نہیں کیونکہ ہم نے یہ بے تکی خبر شائع ہی نہیں کی تھی۔۔۔۔ پُرمزاح شام کی تیکھی باتیں کنگ خان ( شاہ رخ خان ) اور چھوٹے نواب ( سیف علی خان ) کے مزاحیہ مکالموں، لطیفوں سے فلم فیئر ایوارڈ شام رنگین تو ہوئی لیکن اس میں کچھ تلخیاں بھی شامل ہو گئیں۔ ہمیشہ کی طرح پرمزاح کنگ خان نے کھلاڑی اکشے پر فقرہ کسا کہ لوگ شادیوں میں رقص کرنے پہنچ جاتے ہیں اور ایک دن ایسا آئے گا کہ سالگرہ کی پارٹیوں میں بھی انہیں مدعو کیا جائے گا۔( حال ہی میں اکشے نے کئی صنعت کاروں کی بیٹیوں اور بیٹوں کی شادیوں میں رقص کیا تھا ) اکشے کہاں خاموش رہنے والے تھے انہوں نے ترکی بہ ترکی جواب دیا کہ شاہ رخ مجھے کل گوری ( شاہ رخ کی بیوی) نے فون کر کے تمہارے بیٹے کی سالگرہ میں رقص کرنے بلایا تھا کیونکہ انہیں میرا رقص تمہارے رقص سے بہتر لگتا ہے۔۔۔۔ اور کچھ دیر کے لیے ماحول تلخ ہو گیا۔ راولپنڈی ایکسپریس پہنچی باندرہ
راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر سلمان خان کے گھر باندرہ پہنچے۔مقصد صرف ملاقات کرنا نہیں تھا بلکہ اختر فلموں میں رہنمائی حاصل کرنا چاہتے تھے اور اس کے لیے سلو خان سے اچھا رہنما کون ہو سکتا ہے۔ اس کے لیے سلو بھیا پوری فلم انڈسٹری میں مشہور ہیں۔ ہمارے ذرائع کا کہنا ہے کہ سلو بھیا کے ساتھ یہ میٹنگ پورے دو گھنٹہ چلی۔ اب ہمیں یقین ہو گیا ہے کہ اختر کوئی نہ کوئی فلم سائن ضرور کر لیں گے ویسے انہوں نے خود ہم سے اس بات کا اعتراف بھی کیا ہے کہ انہیں فلموں کی پیشکش ہو رہی ہے۔ کھلاڑی کی فیس اکشے کمار آج کل ساتویں آسمان پر ہیں اور کیوں نہ ہوں جب گزشتہ برس انہوں نے ایک دو نہیں چار چار کامیاب فلمیں دیں اور اس کےنتیجے میں ان کے پاس فلموں اور اشتہارات کی بھر مار ہو گئی ہے۔ سونے پر سہاگہ یہ کہ ایک فلم کے اشتہار کے لیے انہیں ایک دن کی شوٹنگ کرنے پر ڈیڑھ کروڑ روپے ملے۔اب آپ اپنے کھلاڑی ہیرو کو سپائیکا ڈینیہم جینس کے اشتہار میں دیکھ سکیں گے کیونکہ وہ اس کے برانڈ سفیر بن گئے ہیں۔ خیر یہ تو بات ہوئی ان کے اشتہار کی لیکن کھلاڑی اکشے نے ایک بار پھر یہ ثابت کردیا کہ وہ اصلی کھلاڑی ہیں۔ ناگیش ککنور کی فلم جس کا نام 18X10 ہے، اکشے نے اپنے ڈپلی کیٹ سے کام لینے کے بجائے خود پانی کے اندر ایک شاٹ دیا جس میں ان کے ہاتھ بندھے تھے اور وہ دشمنوں سے لڑ رہے ہیں اس کے لیے انہوں نے بنکاک میں پیراکوں سے تربیت بھی حاصل کی تھی۔واہ اسے کہتے ہیں اصلی کھلاڑی۔۔۔۔۔ فیملی ٹور
بالی وڈ کی فیملی وہی بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن، بیٹے ابھیشیک بچن بہو ایشوریہ رائے اور بیوی جیا بچن اس سال ورلڈ ٹور پر جارہے ہی، لیکن چھیٹاں منانے نہیں بلکہ میوزیکل ٹور پر۔۔ شاہ رخ ، اکشے سیف، رتیک اگر نہیں جائیں گے تو کیا ہوا پوری فیملی تو ہے اور اگر وہ صرف کجرارے پر رقص کر لیں تو شاید تالیاں بٹور لیں۔ ویسے آپ کو نہیں لگتا کہ یہ رقص اب بہت پرانا ہو گیا ہے! دہلی میں ’جنت‘ ہم نے اب تک سنا تھا کہ لوگ کشمیر کو جنت کہتے تھے لیکن بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے پرستاروں کے لیے ممبئی ’ جنت ‘ ہے۔اور اب یہ خبریں گرم ہیں کہ خان دہلی کے جور باغ علاقہ میں اپنی ’ جنت‘ بنانے جا رہے ہیں۔ لیکن پتہ نہیں کہ وہ دہلی میں بھی اپنے گھر کا نام ممبئی کے بنگلہ کی طرح ’منت‘ ہی رکھیں گے یا کچھ اور۔۔۔۔۔ سنجے کی فیس سننے میں آیا ہے کہ سنجے دت نے اپنی فیس بڑھا لی ہے۔وہ انیس بزمی کی فلم میں کام کرنے کے لیے پندرہ کروڑ روپے مانگ رہے ہیں۔ اپنے بنائے اصولوں کے برخلاف انہوں نے ایک ریالٹی شو میں کام کرنا بھی قبول کر لیا ہے۔ منا بھائی یہ سب کیا ہورہا ہے بھئی۔۔۔سب کچھ آپ کے مزاج کے خلاف۔۔۔۔۔؟ ہم نے دماغ پر زور ڈالا تو یاد آیا کہ ابھی شادی ہوئی ہے اور اب فیملی بڑھ رہی ہے، پیسے تو چاہئے ہی نا! شاہ رخ کا تحفہ شاہ رخ نے اپنی دوست اور فلمساز فرح خان کے نومولود تین بچوں کے لیے ایک پالنا تحفہ دیا ہے اور سنا جاتا ہے کہ یہ پالنا ٹاٹا کمپنی کی نینو کار سے بھی بڑا ہے۔ خان کے نقش قدم پر رتیک
رتیک روشن شاہ رخ خان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔آپ کو یاد ہو گا کہ خان نے تین انتہائی خوبصورت ہیروئین کے ساتھ ’ لکس صابن ‘ کا اشتہار کیا تھا۔ یاد آیا۔۔یاد کیوں نہیں آتا اس اشتہار پر خان کو کسی نے بہت ’کول ‘ کہا تو کسی نے مذاق اڑایا تھا لیکن خیر اب رتیک ’ سنتور ‘ صابن کا اشتہار کرنے والے ہیں۔ ایش کا انکار ایشوریہ رائے نے جھانسی کی رانی بننے سے انکار کر دیا۔ایش نےکیتن مہتہ کی فلم سائن کر لی تھی لیکن اب انہوں نے اس فلم کو کرنے سے انکار کر دیا۔ وجہ تو نہیں بتائی لیکن جہاں تک ہماری سمجھ ساتھ دیتی ہے وہ مزید تاریخی فلمیں کرنا نہیں چاہتی ہیں۔اب دیکھئے نا جودھا اکبر میں رانی بنیں پھر بین کنگسلے کی فلم تاج محل میں وہ پھر ممتاز محل بنیں گی۔ارے بھئی کوئی انہیں ماڈرن لڑکی کے رول بھی تو دے۔۔۔۔۔ |
اسی بارے میں خان بنام خان اور جودھا اکبر تنازع19 February, 2008 | فن فنکار سنجے کی شادی اور کرینہ کا حسن11 February, 2008 | فن فنکار سلمان کی شادی، بپاشا کی دیوانگی 04 February, 2008 | فن فنکار کریزی شاہ رخ اور ہاٹ کرینہ 28 January, 2008 | فن فنکار گووندہ کا طمانچہ اور سلمان کی ادا 21 January, 2008 | فن فنکار نئے سال کا جشن اور شلپا کا نیا ساتھی 31 December, 2007 | فن فنکار بالی وڈ: فلاپ اور بے معنی کامیڈی فلموں کا سال30 December, 2007 | فن فنکار سنجے کی کمائی، مادھوری کا دیوانہ03 December, 2007 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||