ریحانہ بستی والا بی بی سی اردو ڈاٹ کام، ممبئی |  |
 | | | گووندہ ایک فلم اداکار کے ساتھ پارلیمنٹ میں لوک سبھا کے رکن ہیں |
بڑا طمانچہ گووندہ نے فلمستان کے سیٹ پر ایک لڑکے کو تھپڑ جڑ دیا۔اس طمانچہ کی گونج سارے شہر میں سنی گئی کیونکہ سارے ٹیلی ویژن چینلز نے اس کی خوب پبلسٹی کی۔ معاملہ پولیس تک بھی پہنچا، یہ سب نے دیکھا لیکن شاید کسی نے وہ طمانچہ نہیں دیکھا جو بیچارے فلمساز کمار منگت کے منہ پر پڑا۔ پندرہ لاکھ روپے کا۔ جی ہاں اس واقعہ کی وجہ سے انہیں اپنے دو دن کی شوٹنگ منسوخ کرنی پڑی اور پورے پندرہ لاکھ روپے کا خسارہ جھیلنا پڑا۔ سیف راکس چھوٹے نواب سیف علی خان نے اتوار کی شام لوگوں کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔پریکریما اور سٹرنگس بینڈ کے ساتھ سیف نے اپنے گٹار اور اپنی آواز کا جادو جگایا تو وہاں موجود لڑکیاں ان سے نئے انداز پر فدا ہو گئیں (ویسے آپ ان میں چند لڑکوں کو بھی شامل کر سکتے ہیں)۔ کرینہ مصر میں شوٹنگ میں مصروف تھیں اس لیے وہ سیف کو راکس کرتے نہیں دیکھ سکیں۔کرینہ افسوس کرنے کی ضرورت نہیں ہے آپ نہیں تھیں تو کیا ہوا آپ تو سیف کے ہاتھوں پر اپنے نام کے ساتھ موجود تھیں۔ ایشوریہ کی مصروفیت
 | | | ایشوریہ رائے بالی وڈ کی ڈھڑکن سمجھی جاتی ہيں | آپ بتائیے ایشوریہ آج کل کس فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔۔۔ جان ابراہام کے ساتھ فلم، نہیں بین کنگسلے کی فلم بھی نہیں تو پھر۔۔۔ ارے بھئی وہ ایک بھارتیہ سگھڑ ناری کی طرح راجستھان میں اپنے اداکار شوہر ابھیشیک کے ساتھ موجود ہیں۔ ان کے کپڑوں ان کے کھانوں اور ان کے ساتھ تفریح کا خیال رکھ رہی ہیں۔انہوں نے ساتھ میں فلم تارے زمین پر بھی دیکھی۔۔۔۔ سونے کے دل والا امیتابھ بچن نے پٹنہ کی دو بچیوں کی تعلیم و تربیت کا پورا خرچ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔لیکن صرف یہیں تک نہیں بگ بی نے اب اترپردیش کے ایک گاؤں میں لڑکیوں کے لیے خصوصی سکول کھولنے کی تیاری شروع کر دی ہے اور یہ سکول ان کی بہو ایشوریہ رائے بچن کے نام پر ہوگا۔اب ہم پوچھیں گے ان لوگوں سے جو یہ کہتے ہیں کہ آخر بگ بی کو اتنی اہمیت کیوں دی جاتی ہے انہوں نے سماج کے لیے کیا کام کیا۔ ہمارا خیال ہے اب تو ان کی زبانیں بند ہو جائیں گی۔۔۔۔۔ شاہد کی مشکلیں
 | | | حال تک شاہد اور کرینہ کپور ایک اچھے دوست تھے | شاہد کپور نے ٹینس ملکہ ثانیہ مرزا کے ساتھ کھانا کھایا، اخبارات میں سرخیاں بن گئیں۔شاہد امرتا کے ساتھ فلم دیکھنے بھی نہیں گئے اور اخبارات نے خبریں شائع کر دیں اب شاہد نے سیف کی سابقہ گرل فرینڈ روزا کے ساتھ ایک ہوٹل میں کافی کیا پی لی کہ پھر خبر بن گئی۔۔۔بیچارہ شاہد ان خبروں اور افواہوں کے ساتھ کیسے جی لیتے ہیں۔ہمیں لگتا ہے کہ یہ اس وقت تک چلے گا جب تک شاہد کسی کے ساتھ ’ دوستی‘ نہیں کر لیتے۔ انیس کاروں کی تباہی صرف ایک فلم میں انیس کاریں تباہ کرنے کی قیمت تھی ڈیڑھ کروڑ روپیہ، جی ہاں فلم سنڈے کے ہدایت کار روہت شیٹی نے اپنی فلم میں ایک منظر فلمانے کے لیے ایک دو نہیں انیس کاریں دھماکہ کے ساتھ اڑا دیں۔شیٹی کیا یہ آپ کا جنون ہے۔ سلمان کی ادا
 | | | سلمان خان ایک فراخ دل اداکار مانے جاتے ہیں | سلمان کے لیے مشہور ہے کہ وہ کسی سے کچھ لیتے نہیں بلکہ دوسروں کو تحفہ دینے میں فراخ دل ہیں اور اب۔۔۔۔ اب انہوں نے مادام تساؤ میوزیم کو بھی ایک تحفہ دے ہی دیا۔انہوں نے اپنے مجسمہ کو اپنا ہر دلعزیز بریسلیٹ دیا جس میں فیروزہ جڑا ہے اور جسے وہ اپنے سے کبھی الگ نہیں کرتے تھے۔ چار کروڑ روپے کی وین سنجے دت اپنے لیے وینٹی وین بنا رہے ہیں۔ جدید سہولیات سے لیس اس وین کو بنانے کی لاگت ہو گی چار سے پانچ کروڑر وپے۔۔۔۔ان کے دوست دلیپ چھابریہ بتاتے ہیں کہ اس وین میں گلوبل کنکشن ہوگا۔ آفس لاؤنج میں ہر سیٹ پر ویڈیو کنکشن، ساٹھ انچ کا پلازمہ ٹی وی سکرین، شراب خانہ بیٹھنے کے لیے کرسیاں اور یہ سب کچھ چھپا ہوا ہوگا۔ بس ایک بٹن دبایا اور الہ دین کے جن کی طرح سب حاضر۔۔۔ کرینہ کو تحفہ ویسے تو جب سے سیف نے کرینہ کو اپنے دل کی رانی بنایا ہے انہیں وہ تحفہ دیتے ہی رہتے ہیں لیکن اب انہوں نے اپنی فلم پروڈکشن کمپنی کے تحت بنانی جانے والی تین میں سے دو فلمیں انہیں بطور تحفہ ددے دی ہیں۔۔۔ہاں یہ ہی قیمتی تحفہ خواجہ غریب نواز کا سیٹ
 | | | خواجہ غریب نواز کے مزار پر بڑی تعداد میں تمام مذاہب کے عقیدت مند پہنچتے ہيں | خواجہ غریب نواز کے مزار اقدس پر اب شاید کچھ عرصہ تک فلمبندی بند کر دی گئی ہے اسی لیے تو فلم ’ دیا‘ کے فلمساز ترون دھن رج گیر کو وہاں شوٹنگ کی اجازت نہیں دی گئی۔آپ کو یاد ہے ناں نمستے لندن فلم میں قطرینہ کیف کے سکرٹ پہن کر درگاہ میں داخل ہونے پر کافی ہنگامہ اٹھ کھڑا ہوا تھا۔ بیچارے ترون نے بیس لاکھ روپے خرچ کیے اور غریب نواز کی درگاہ کا سیٹ بنایا اور فلمبندی کی۔ سلمان کی کتاب ہمیں جہاں تک پتہ ہے اس کے مطابق سلمان مصوری کر رہے تھے پھر انہوں نے فلم کی کہانی لکھنی شروع کی ان کی کہانی پر فلم ’ ویر‘ بنے گی لیکن یہ کتاب۔ ہمارے مخبر نے کہا ہے کہ سلمان بہت جلد ’ باڈی بلڈنگ‘ کسرتی جسم بنانے کے نسخوں پر کتاب لکھنے والے ہیں کیونکہ ویسے بھی فلم انڈسٹری میں ہر ہیرو کسرتی جسم بناتے وقت ان سے ٹپس لینا نہیں بھولتا ہے۔ سلو بھیا ہمیں یقین ہے کہ آپ کی یہ کتاب ہاتھوں ہاتھ بک جائے گی۔ |